۲۰۱۰–۲۰۱۹
آؤ سب زور لگائیں
اپریل ٢٠١٨


2:3

آؤ سب زور لگائیں

اِن سچائیوں کو یاد رکھنے اور اُن پر غوروخوص کرنے سے اِن کی فرمان برادری کے لیے آپ کے اندر شدید تمنا بیدار ہوگی ویسی جیسی پچھلے دو روز سے آپ محسوس کر رہے ہیں۔

میرے پیارے بھائیو اور بہنو، ہم جب اِس تاریخی مجلس کے اختتام کو پہنچ گئے ہیں، میں آپ کے ساتھ مل کر خُداوند کی اِلہامی ہدایت اورراہ نمائی کے لیے اُس کا شکر ادا کرتا ہُوں۔ حمدوثنا وجدانی اور مسحور کن تھی۔ پیغامات نہ صرف تعلیم و تربیت سے مالا مال تھے، بلکہ اُن میں زندگی کا رُخ بدلنے کی قوت تھی!

مجلسِ مقدسہ میں ہم نے نئی صدارتِ اول کی تائید کا اِظہار کیا۔ دو شریف اُلنفس اِنسانوں کو بارہ رُسولوں کی جماعت کے لیے بُلایا گیا۔ اور آٹھ نئے اعلیٰ حکام ستر کی جماعت کے لیے بُلائے گئے ہیں۔

اب یہ پسندیدہ گیت ہمارے آگے کی جانب قدم بڑھانے کے عزم کی تجدید، ہماری ہمت، اور ہمارے فرض کی عکاسی کرتا ہے۔

آؤ سب کارِ خُداوند کے لیے زور لگائیں،

کہ جب زندگی پوری ہو جائے، ہم اپنا اجر پائیں؛

آؤہم راستی کی لڑائی میں شمشیر چلائیں،

قوی شمشیرِ حق۔

نہیں ڈرنا، گر دُشمن تجھے ستائے؛

عزم رکھنا، کہ خُداوند ہماری طرف سے آئے۔

نہ وہ سُنیں جو بدکار ہمیں سکھائے،

بلکہ صرف خُداوند جو فرمائے۔۱

میں آپ کو تاکید کرتا ہوں کہ آیندہ چھے مہینوں کے دوران میں اِس مجلس کے پیغامات کا اکثر مطالعہ کرنا—حتٰی کہ بار بار۔ باریک بینی سے اُن پیغامات کو اپنی خاندانی شاموں میں، اپنی اِنجیلی تدریس، اپنے دوستوں اور خاندان کے ارکان کے ساتھ گفتگو کے دوران میں ضم کریں، یہاں تک کہ اپنے اُن دوستوں کے ساتھ بھی جو ہمارے دین کے نہیں ہیں۔ بہت سارے شریف لوگ اِن سچائیوں کا مثبت جواب دیں گے اگر شفقت کےساتھ اُن سے بات چیت کی جائے۔ اِن سچائیوں کو یاد رکھنے اور اُن پر غوروخوص کرنے سے اِن کی فرمان برادری کے لیے آپ کے اندر شدید تمنا بیدار ہوگی ویسی جیسی پچھلے دو روز سے آپ محسوس کر رہے ہیں۔

یہ مجلسِ عامہ خدمت گزاری کے نئےدَور کا آغاز کرتی ہے۔ خُداوند نے ہمارے ایک دوسرے کی دیکھ بھال کرنے کے طریقہ کار میں اہم اصلاحات نافذ کی ہیں۔ بھائی اور بہنیں—بوڑھے اور جوان—ایک دوسرے کی خدمت نئےاور مقدس طریقے سے کریں گے۔ بُزرگوں کی جماعتیں مردوں، عورتوں، اور بچوں کی پوری دُنیا میں خدمت کرنے کے لیے مضبوط کی جائیں گی۔ اَنجُمنِ خواتین اپنے منفرد انداز میں اپنی خدمت کو جاری رکھیں گی اور اس کے ساتھ ساتھ نوجوان لڑکیوں کو خدمت کے مناسب مواقعے فراہم کریں گی۔

دُنیا کے لیے ہمارا پیغام بہت آسان اور بہت پُرخلوص ہے: ہم خُدا کی ساری اُمت کو دونوں جہانوں میں مِسیح کی طرف رُجوع لانے، ہیکل کی رحمتیں پانے، پائیدار خوشی پانے، اور اَبدی زندگی کے لائق ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔۲

بالآخر سرفرازی ہماری مکمل وفاداری مانگتی ہے اُن عہود کے واسطے اور رسومات کے واسطے جو ہم اب خُداوند کے گھر میں پاتے ہیں۔ اِس وقت ۱۵۹ ہیکلیں خدمت میں مصروف ہیں اور کئی زیرِ تعمیر ہیں۔ ہم ہیکلوں کو بڑھتی ہوئی کلیسیائی رکنیت کے قریب ترین لانا چاہتے ہیں۔ اِس لیے ہمیں خوشی ہے کہ تعمیر کے منصوبہ جات میں سات مزید نئی ہیکلوں کا اِضافہ کیا گیا ہے۔ یہ ہیکلیں درج ذیل علاقوں میں تعمیر کی جائیں گی: سالٹا، ارجنٹینا، بنگالورو، انڈیا؛ ماناگاؤ، ناکارہ گوا؛ کے جے یان دی أورو، فلپائن؛ لے ٹن، یوٹاہ؛ رچ منڈ، ورجینیا؛ اور روس کے کسی بڑے شہر میں جس کا ابھی فیصیلہ ہونا ہے۔

پیارے بھائیو اور بہنو، ہیکلوں کی یہ تعمیر شاید آپ کی زندگی پر کوئی اثر نہ ڈالیں، مگر ہیکل میں آپ کا گزرا ہُوا وقت ضرور اثر کرے گا۔ میں برکت دیتا ہوں کہ آپ اُن سرگرمیوں کی نشان دہی کریں جن کو ترک کر سکتے ہیں تاکہ آپ زیادہ سے زیادہ وقت ہیکل میں گزار سکیں۔ میں برکت دیتا ہوں کہ آپ کے گھروں میں زیادہ پیار اور یگانگت ہو اوراِبدی خاندان کے رشتوں کی نگہبانی کے لیے بڑی آرزو ہو۔ میں آپ کوخُداوند یِسُوع پر کثرتِ اِیمان کے لیے برکت دیتا ہوں اورزیادہ صلاحیت کے لیے کہ اُس کے سچے شاگرد کی حیثیت سے اُس کی تقلید کرو۔

میں آپ کو برکت دیتا ہوں کہ اپنی صدائے گواہی کو بُلند کرو، جیسے میں اب کرتا ہُوں، کہ ہم خُدائے قادرِ مطلق کے فرض میں مشغول ہیں! یِسُوع المِسیح ہے۔ یہ اُس کی کلیسیا ہے، جس کی نگہبانی وہ اپنے برگُزیدہ خادموں کے وسیلے سے کرتا ہے۔ میں اِس لیے گواہی دیتا ہُوں، ہر ایک کے لیے اپنے پیار بھرے اِظہار کے ساتھ، یِسُوع مِسیح کے مقدس نام پر، آمین۔

حوالہ جات

  1. ”آؤ سب زور لگاؤ،“ گیت، نمبر ۲۴۳۔

  2. جیسے عقائد اور عہود ۱۴: ۷ میں بیان کیا گیا ”خُدا کی نعمتوں میں سے سب سے بڑی نعمت۔“