کلیسیائی افسران کی تائید
ہم ذکر کرتے ہیں کہ شماریاتی رپورٹ جو روائتی طورپر اپریل مجلسِ عامہ کی اِس نشِست میں پیش کی جاتی رہی ہے اب اِس نشِست کے فوری بعدLDS.org اور کلیسیائی رسالوں کے مجلسِ عامہ کے شماروں میں بھی پیش کی جائے گی۔
اب میں کلیسیائے یِسُوع مِسیح برائے مقدسینِ آخری ایّام کی کلیسیائی قیادت اور اعلیٰ حکام اور علاقائی ستر کے اَفسران میں چند تبدیلیاں حمایت کی تائید کے لیے پیش کرتا ہوں۔ جس کے بعد بھائی کیون آر جرگن سن، کلیسیا کےآڈیٹنگ محکمہ کے مینجنگ ڈائریکٹر، آڈٹ رپورٹ پڑھیں گے۔
بارہ رُسولوں کی جماعت کے نئے اَرکان کی بُلاہٹیں پانے کے سبب سے، یہ تجویز پیش کی جاتی ہے کہ ہم بُزرگ گیرٹ ڈبلیو گانگ اور اُلیسیس سوارس کو ستر کی صدارت کے اَرکان کی خدمت سے فارغ کرتے ہیں۔
اِس کے ساتھ ساتھ، ہم بُزرگ کریگ سی کرسچین سن، لِین جی رابنز، اور یوان اے یوسیڈا کو ستر کی صدارت کے اَرکان کی حیثیت سےسُبک دوش کرتے ہیں، اِس کا اطلاق یکم اَگست ٢٠١٨ سے ہوگا۔
وہ تمام جو اِن بھائیوں کی دین دارانہ خدمت کے لیے شکر گزاری کا اظہار کرنے چاہتے ہیں، مہربانی سے اِس کا اظہار کریں۔
یہ تجویز پیش کی جاتی ہے کہ علاقائی ستر کے سٹیون آر بین گرٹر، میتھیو ایل کارپنٹر، متھیاس ہلڈ، ڈیوڈ پی ہومر، کائیل ایس میکے، آر سکاٹ رونیہ، اور یوان پابلو ویلار کو اُن خدمت سے ہم فارغ کرتے ہیں۔
وہ جو اِن بھائیوں کی رضا کارانہ خدمت کی تحسین کا ہمارے ساتھ مل کر اظہار کرنا چاہتے ہیں وہ ہاتھ بُلند کر کے کر سکتے ہیں۔
یہ تجویز پیش کی جاتی ہے کہ ہم، دلی شکر گزاری کے ساتھ، بہن بونی ایل۔آسکرسن، کیرول ایف۔ میکانیکی، اور نیل ایف۔ میریٹ کو اَنجُمنِ دُختران کی صدارتِ عامہ کی ذمہ داری سے سبکدوش کرتے ہیں۔ اِس طرح سے ہم اَنجُمنِ دُختران کے عمومی بورڈ کے ارکان کو بھی سبکدوش کرتے ہیں، جنھوں نے بڑے مؤثر طریقے سے خدمت انجام دی ہے۔
وہ تمام جو ہمارے ساتھ مل کر اِن بہنوں کی نمایاں خدمت اور عقیدت کے حوالے سے تشکر کا اظہار کرنے چاہتے ہیں، مہربانی سے اِس کا اظہار کریں۔
یہ تجویز پیش کی جاتی ہے کہ ہم، بہن بونی ایچ کورڈن کو پرائمری کی صدارِتِ عامہ میں مشیرِ اَوّل کی خدمت سے فارغ کرتے ہیں۔
جو بہن کورڈن کے لیے شکریہ کا اظہار کرنا چاہتے ہیں وہ ہاتھ بلند کر کے کر سکتے ہیں۔
بُزرگ کارل بی کُک اور رابرٹ سی گائے کو ستر کی صدارت کے ارکان کی حیثیت سے خدمت سونپی گئی ہے، جس کا اطلاق فوری ہوگا، اِس لیے اِن کی تائید کی تجویز پیش کی جاتی ہے۔
بُررگ ٹیرنس ایم ونسن، ہوسیع اے ٹیزیرا، اور کارلوس اے گاڈوئے بھی ستر کی صدارت کے اَرکان کی حیثیت سے خدمت سرانجام دیں گے۔
وہ سب جو حمایت میں ہیں، مہربانی سے اِس کا اظہار کریں۔
اگر کوئی مخالفت میں ہے، تو وہ بھی ایسے ہی اظہار کرے۔
ستر کے اعلیٰ حکام سٹیون آر بین گرٹر، میتھیو ایل کارپنٹر،جیک این جیرارڈ، متھیاس ہلڈ، ڈیوڈ پی ہومر، کائیل ایس میکے، یوان پابلو ویلار اور ٹاکاشی واڈا،کی تائید کی تجویز پیش کی جاتی ہے۔
وہ سب جو حمایت میں ہیں، مہربانی سے اِس کا اظہار کریں۔
وہ جو مخالفت میں ہیں، ایسے ہی اظہار کریں۔
یہ تجویز پیش کی جاتی ہے کہ ہم متذکرہ نئے علاقائی ستر کے طورپر تائید کریں : رچرڈکے۔ آہادیجی، البرٹو اے۔ الواریز، ڈوآنے ڈی۔ بیل، گلین برگیز، وکٹر آر۔ کالڈرون ، ایریل ای۔ شاپارہ ، ڈینیل کورڈووا، جان این۔ کریگ، مائیکل چیسلا، ولیم ایچ۔ ڈیوس، رچرڈ جے۔ ڈیوریز، کیلر گ۔ ڈومنگیوز، سین ڈگلس، مائیکل اے۔ ڈن، کینتھ جے فرماج، ایڈگر فلورس، سلویو فلورس، ساؤلو جے۔ فرانکو، سرجیو ای ۔ گومز، روبرٹو گونزالیز، ویرگیلوگونزالیز، سپنسر آر۔ گریفین ، متھیو ایس۔ ہارڈنگ، ڈیوڈ جے۔ ہیرس ، کیون جے۔ ہیتھوے ، رچرڈ ہولزاپفل،یوسٹاش الونگا، اوکیچ کیو آئی۔ ایمو، پیٹر ایم۔ جانسن ، مائیکل ڈی۔ جانز، پنگیوز ایس۔ کونگلو، جی۔ کینتھ لی، آرٹیمیوسی۔مالیگون، ایڈگر اےمانٹیلا، لنکن پی۔ مارٹنز، کلیمنٹ ای۔ ماتسا واگوتھاٹا، کارل آر۔ میورر، ڈینیل ای۔ مہر دوم، گلین ڈی۔ میلا، آئزک کے ۔ موریسن ، یو تاکا ناگا ٹومو، آلیسٹرئیر بی۔ اوڈجرز، آر۔ جیفری پارکر، وکٹر پی۔ پیٹرک، ڈینس ای۔ پنیڈا، ہینرک ایس۔ سمپلیسیو، جیفری ایچ۔ سنگر، مائیکل ایل ۔ ستھایلی، ڈجاروٹ سبیان تورو، جئفری کے۔ ویٹزل، مائیکل ایس۔ ول سٹیڈ، ہیلمٹ وندرا، اور ڈیوڈایل۔ رائٹ۔
وہ سب جو حمایت میں ہیں، مہربانی سے اِس کا اظہار کریں۔
اگر کوئی مخالفت میں ہے ، تو وہ بھی ایسے ہی اظہار کرے۔
یہ تجویز پیش کی جاتی ہے کہ ہم بونی ایچ کورڈن کو ہم اَنجُمنِ دُختران کی جنرل صدر کی حیثیت سے اور اُن کے ساتھ میشال لین کریگ مشیراول اور ربیکا لین کراوین مشیر دوم تائید کرتے ہیں۔
وہ جو حمایت میں ہیں مہربانی سے اِس کا اظہار کریں۔
اگر کوئی مخالفت میں ہو تو بھی ایسے ہی اظہار کرے۔
یہ تجویز پیش کی جاتی ہے کہ ہم لیزا رینا ہارک نس کو پرائمری اعلیٰ صدارت میں مشیرِ اَوّل کی خدمت پر فائز کرنے کے لیے تائید کریں۔
وہ جو حمایت میں ہیں مہربانی سے اِس کا اظہار کریں۔
اگر کوئی مخالفت میں ہے ، تو وہ بھی ایسے ہی اظہار کرے۔
یہ تجویز پیش کی جاتی ہے کہ ہم دیگر جنرل اتھارٹیز، علاقائی ستر، اور جنرل معاون صدارتی مجالس کی موجودہ ترتیب کی تائید کریں۔
وہ سب جو حمایت میں ہیں، مہربانی سے اِس کا اظہار کریں۔
اگر کوئی مخالفت میں ہے، تو وہ بھی ایسے ہی اظہار کرے۔
صدر نیلسن، رائے دہی پر غور کیا گیا ہے۔ ہم اُن سب کو دعوت دیتے ہیں کہ جنھوں نے پیش کردہ تجاویز کی مخالفت کی ہے وہ اپنے سٹیک کے صدور سے رابطہ کریں۔
اِس طریقہ تائید کے ساتھ جو ابھیقرار پائی ہے، اب ہمارے پاس 116 جنرل اتھارٹیز ہیں۔ اُن میں سے 40 فیصد ریاست ہائے متحدہ سے باہر ، جرمنی، برازیل، میکسیکو، نیوزی لینڈ، سکاٹ لینڈ، کینیڈا، ساؤتھ کوریا، گوئٹے مالا، ارجنٹائن، اٹلی، زمبابوے، یوراگوئے، پیرو، جنوبی افریقہ ، امریکی سموآ، انگلینڈ، پورٹو ریکو، آسٹریلیا، وینزویلا، کینیا، فلپائن ، پرتگال، فجی، چین ، جاپان، چلی ، کولمبیا ، اور فرانس میں پیدا ہوئے تھے ۔
بھائیو اور بہنو، ہم کلیسیائی رہنماؤں کی جانب سے آپ کے مسلسل ایمان اور دعاؤں کے شکر گزار ہیں۔
اب ہم ستر کی نئی جنرل اتھارٹیز ، ینگ وومن کی نئی جنرل صدارتی مجلس کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنےچبوترے پر اپنی نشستیں سنبھالیں۔