خدمت کرنا
ہم دوسروں کی خدمت اور نگہبانی کرنے کے لیے نئی اور زیادہ پاکیزہ حکمتِ عملی کو لاگو کریں گے۔
بزرگ گانگ اور سوارس آپ کے اِیمان کے دِلی اِظہار کے لیے مشکور ہیں۔ ہم آپ کے اور آپ کی رُفقا کے اِنتہائی مشکور ہیں۔
پیارے بھائیو اور بہنو، ہم مسلسل خُداوند کی طرف سے ہدایت پانے کی کھوج میں رہتے ہیں کہ کیسے ہم مدد کریں کہ ارکان خُدا کے احکام پر عمل کریں، خاص طور پر خُدا اوراپنے ہمسائے سے محبت کرنے والے اُن دو عظیم کام پر۔۱
کئی مہینوں سے ہم نجات دہندہ کے طریقے کے مطابق اپنے لوگوں کی روحانی اور دُنیاوی خدمت کرنے کے زیادہ بہتر طریقے ڈھونڈ رہے تھے۔
ہم نے خاندانی تدریس اور ملاقاتی تدریس کے نام سے معروف پروگراموں کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اِس کی بجائے ہم دوسروں کی خدمت اور نگہبانی کرنے کے لیے نئی اور زیادہ پاکیزہ حکمتِ عملی کو لاگو کریں گے۔ ہم اِن کاؤشوں کو آسان لفظوں میں ”خدمت گزاری“ کہیں گے۔
خدمت گزاری کی مؤثر کوششیں بہنوں کی فطرتی صلاحیتوں اور کہانت کی لاثانی قدرت سے فعال ہوتی ہیں۔ ہم سب کو دُشمن کی فریبی چالوں سے بچاؤں کی ضرورت پڑتی ہے۔
بارہ رُسولوں کی جماعت کے بزرگ جیفری آر ہالینڈ، اور ریلیف سوسائٹی کی صدرِ اعلیٰ، بہن جین بی بنگھم ہمیں تفصیل سے بیان کریں گے کہ مُجوزہ کہانت بردار اور مُجوزہ ریلیف سوسائٹی کی بہنیں اب کیسے پوری دُنیا میں کلیسیائی اَرکان کی دیکھ بھال اور نگہبانی کے اَمور سرانجام دیں گے۔
صدارتِ اول اور بارہ اُن کے پیغامات کی تصدیق کے حوالے سے متفق و متحد ہیں۔ ہم کلیسیا کی تاریخ میں اِس نئے باب کا آغاز پُر اُمیدی اور سنجیدگی سے کرتے ہیں۔ یسوع مسیح کے نام پر، آمین۔