مجلسِ عامہ
یہ ہمارا وقت ہے!
مجلسِ عامہ اپریل ۲۰۲۱


یہ ہمارا وقت ہے!

خُدا نے تاریخ کے اِس اہم وقت پر، ابھی ہمیں یہاں بھیجا ہے۔

۱۹۷۸ میں، مَیں ۶۵۰۰۰ شائقین سے بھرے سٹیڈیم میں کھڑا تھا۔ میرے سامنے کئی بڑے مخالف کھڑے تھے جن کو دیکھ کر لگتا تھا کہ وہ میرا سر قلم کرنا چاہتے ہیں۔ نیشنل فٹ بال لیگ میں شروعاتی کوارٹر بیک کے طور پر یہ میرا پہلا کھیل تھا، اور ہم فاتح سپر باؤل چیمپئن کھیل رہے تھے۔ سچ تو یہ ہے کہ، میں نے پوچھا آیا میں کھیل کے میدان میں اُترنے کے اہل ہوں۔ میں اپنا پہلا پاس پھینکنے کے لیے پیچھے ہٹا، اور جیسے ہی میں نے گیند کو پھینکا، مجھے اتنی سختی سے ضرب لگی جتنی اِس سے پہلے کبھی نہیں لگی تھی۔ اُس لمحے میں، اُن بڑے کھلاڑیوں کے انبار کے نیچے لیٹے ہوئے، میں حیرت سے سوچ رہا تھا کہ میں وہاں کیا کررہا ہوں۔ مجھے ایک فیصلہ کرنا تھا۔ کیا میں اپنے شکوک و شبہات کو اپنے اوپر غالب آنے دیتا، یا میں ہمت اور قوت پا کر اٹھتا اور کھیل کو جاری رکھتا؟

شبیہ
پہلا پاس

موافق دباؤ

مجھے اس وقت احساس نہیں تھا کہ یہ تجربہ مجھے مستقبل کے مواقعوں کے لیے کیسے تیار کرے گا۔ مجھے یہ سیکھنے کی ضرورت تھی کہ میں مشکل حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے مضبوط اور بہادر ہوسکتا ہوں۔

آپ کی آئندہ زِندگی کی چنوتیوں سے فٹ بال کا کھیل شاید زیادہ اہم نہیں ہوسکتا۔ زیادہ تر واقعات میں، دیکھنے والوں سے بھرا کوئی اسٹیڈیم نہیں ہوگا۔ لیکن آپ کے دلیرانہ فیصلوں کا ابدی اثر ہو گا۔

شاید آپ ہمیشہ خود کو اُس چنوتی کا مقابلہ کرنے کے اہل نہ پائیں۔ لیکن ہمارا آسمانی باپ ہمیں اپنی بادشاہی کے نڈر معماروں کے طور پر دیکھتا ہے۔ اسی لئے اس نے دنیا کی تاریخ کے اس فیصلہ کن وقت کے دوران آپ کو یہاں بھیجا۔ یہ ہمارا وقت ہے!

صدر رسل ایم نیلسن نے صدرِ کلِیسیا بننے کے تھوڑی دیر بعد جو کہا اُسے سنیں: ”ہمارا منجی اور مخلصی دینے والا، یِسُوع مسِیح، اب سے لے کر اپنی دوسری آمد کے درمیان میں بڑے بڑے عظیم القدر کام سرانجام دے گا۔ ہم معجزانہ نشانات دیکھیں گے کہ خُدا باپ اور اُس کا بیٹا، یِسُوع مسِیح، اِس کلیسیا کی صدارت حشمت اور جلال کے ساتھ کرتے ہیں“ (”کلیسیا کے لیے مکاشفہ، ہماری زندگیوں کے لیے مکاشفہ،“ لیحونا، مئی ۲۰۱۸، ۹۶)۔

بڑے بڑے عظیم القدر کام؟ معجزانہ نشانات؟ وہ کیسے نظرآئیں گے؟ ہم کیا کردار ادا کریں گے، اور ہم کس طرح سمجھیں گے کہ ہمیں کیا کرنا ہے؟ مجھے تمام جوابات نہیں معلوم، لیکن میں جانتا ہوں کہ خُداوند کے مطابق ہمیں تیار ہونے کی ضرورت ہے! کہانتی طاقت کا اہل طور پر استعمال اب سے زیادہ اہم کبھی نہیں تھا۔

کیا ہم خُدا کے نبی پر یقین رکھتے ہیں؟ کیا ہم اپنی منزل ڈھونڈ سکتے ہیں اور اسے پورا کرسکتے ہیں؟ ہاں، ہم ایسا کر سکتے ہیں، اور ہاں، ہمیں یہ ضرور کرنا ہے، کیونکہ یہ ہمارا وقت ہے!

جب ہم خُدا کے ان قوی خادموں کی کہانیاں سنتے ہیں جو ہم سے پہلے اس دنیا میں آئے—جیسے موسیٰ، مریم، مورونی، ایلما، آستر، یوسف اور بہت سے دوسرے—تو ہم دیکھتے ہیں کہ وہ زندگی کی چنوتیوں پر غالب آئے۔ لیکن وہ ہم سے اتنے مختلف نہیں تھے۔ وہ عام لوگ تھے جنھوں نے چنوتیوں کا سامنا کیا۔ انہوں نے خُداوند پر بھروسا کیا۔ انہوں نے اہم لمحات میں صحیح انتخابات کیے۔ اور، یِسُوع مسِیح پر اعتماد کے ساتھ، انہوں نے اپنے وقت میں مطلوبہ کام انجام دیے۔

شبیہ
یشوع نبی

گُڈسالٹ

پرانے عہد نامہ کے ہیرو یشوع پر غور کریں۔ وہ موسیٰ کا ایک عقیدت مند پیروکار تھا، جو تاریخ کے عظیم قائدین میں سے ایک تھا۔ موسیٰ کے جانے کے بعد، یشوع کا وقت تھا۔ اُس نے بنی اِسرائیل کو موعودہ سر زمین پر لے کر جانا تھا۔ اُس نے یہ کیسے کیا؟ یشوع مصر کی غلامی میں پیدا اور پلا بڑھا تھا۔ اس کی مدد کے لئے اس کے پاس کوئی ہینڈ بک یا ہدایاتی ویڈیو نہیں تھی۔ اس کے پاس سمارٹ فون بھی نہیں تھا! لیکن خُداوند کا یہ وعدہ اس کے ساتھ تھا:

”جیسا کہ میں موسیٰ کے ساتھ تھا، اسی طرح میں تمہارے ساتھ ہوں گا: میں تمہیں ناکام نہیں کروں گا اور نہ تجھے ترک کروں گا۔

”سو مضبوط ہو جا اور حوصلہ رکھ“ (یشوع ۵:۱–۶

جب میں ایک نیا اور ناتجربہ کار ستر کی جماعت کا رکن تھا، تو مجھےصدارت اول کے دفتر سے ایک ضروری فون آیا، جس میں کہا گیا تھا کہ میں فوری طور پر—ہسپتال میں کسی نوجوان کی تیمارداری کرنے کے لیے نبی کی نمائندگی کروں۔ اس نوجوان کا نام زیک تھا۔ وہ مشنری بننے کی تیاری کر رہا تھا لیکن اُسے ایک سنگین حادثہ پیش آیا اور اسے سر پر شدید چوٹ لگی تھی۔

جب میں ہسپتال جا رہا تھا تو، میرے دماغ میں آیا۔ نبی کے لیے کام—کیا آپ مذاق کررہے ہو؟ میں کیا سامنا کرنے والا ہوں؟ میں اِس نوجوان کی کیسے مدد کروں گا؟ کیا میرے پاس درکار ایمان ہے؟ پرُجوش دُعا اور یہ علم کہ میرے پاس کہانت کا اختیار ہے، میرا سہارا بنے۔

جب میں وہاں پہنچا تو زیک ہسپتال کے ایک بستر پر پڑا تھا۔ ایک خدمت گار اُسے جلدی سے آپریٹنگ روم میں لے کر جانے کے لئے تیار کھڑا تھا تاکہ ڈاکٹرز اس کے دماغ پر سے دباؤ کو دور کرسکیں۔ میں نے اس کی آبدیدہ ماں اور پاس ہی کھڑے ایک خوفزدہ نوجوان دوست کی طرف دیکھا، اور میں واضح طور پر جانتا تھا کہ زیک کو کہانتی برکت کی ضرورت تھی۔ اس کے دوست کو حال ہی میں ملکِ صدق کی کہانت ملی تھی، لہذا میں نے اسے اپنی مدد کرنے کو کہا۔ میں نے کہانتی قوت کو محسوس کیا جب ہم نے زیک کو عاجزی سے برکت دی۔ پھر اسے سرجری کے لئے جلدی سے لے جایا گیا، اور ایک پرامن احساس نے اس بات کی تصدیق کی کہ نجات دہندہ اپنی حکمت کے مطابق چیزوں کو سنبھال لے گا۔

طبی عملے نے ابتدائی چیرا لگانے سے پہلے ایک آخری ایکس رے کیا۔ انہوں نے حیرت سے، یہ دریافت کیا کہ، کسی آپریشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

بہت تھراپی کے بعد، زیک نے چلنا اور پھر بات کرنا سیکھ لیا۔ اُس نے ایک کامیاب مشن کی خدمت سرانجام دی اور اب ایک خوبصورت کنبہ کی پرورش کر رہا ہے۔

یقیناً، ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا۔ میں نے دوسری کہانتی برکات یکساں ایمان کے ساتھ دی ہیں اور خُداوند نے اِس زندگی میں اُنھیں مکمل تندرستی نہیں بخشی۔ ہم اس کے مقاصد پر بھروسہ کرتے ہیں اور نتائج اُسی پر چھوڑ دیتے ہیں۔ ہم ہمیشہ اپنے اعمال کا نتیجہ نہیں منتخب کرسکتے، لیکن ہم عمل کرنے کے لئے تیار رہنے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

شاید آپ کو کبھی بھی ایسی جان لیوا صورتحال میں صدارتِ اول کی نمائندگی کرنے کے لئے نہیں کہا جائے گا۔ لیکن ہم سب کو خُداوند کے نمائندوں کی حیثیت سے زندگی کو بدلنے کی بلاہٹ حاصل ہے۔ وہ ہمیں ترک نہیں کرے گا۔ یہ ہمارا وقت ہے!

پطرس، نجات دہندہ کا ممتاز رسول، جب جھیل میں کشتی پر بیٹھا تھا تو اُس نے یِسُوع کو پانی پر چلتے دیکھا۔ وہ اس کے ساتھ جانا چاہتا تھا، اور نجات دہندہ نے کہا، ”آؤ۔“ بہادرانہ اور معجزانہ طور پر، پطرس نے کشتی کی حفاظت چھوڑ دی اور نجات دہندہ کی طرف چلنے لگا۔ لیکن جب پطرس نے تیز ہواؤں پر توجہ مرکوز کی تو، اس کا ایمان ڈگمگا گیا۔ ”وہ ڈر گیا تھا؛ اور ڈوبنے لگا، اس نے چلا کرکہا: اے خُداوند مجھے بچا۔ اور یِسُوع نے فوراً اپنا ہاتھ بڑھایا اور اسے پکڑ لیا۔“ (دیکھیں متّی ۲۲:۱۴–۳۳۔)

شبیہ
یِسُوع اُس تک پہنچتے ہوئے

جب ہماری زندگی میں آندھیاں چلتی ہیں، تو ہماری توجہ کہاں ہوتی ہے؟ یاد رکھیں، طاقت اور ہمت کا ایک قابل اعتماد ذریعہ ہمیشہ موجود ہے۔ یسوع کے بازو ہم تک اِس طرح بڑھتے ہیں، جس طرح انہوں نے پطرس تک بڑھائے تھے۔ جب ہم اس تک پہنچتے ہیں تو، وہ پیار سے ہمیں بچائے گا۔ ہم اس کے ہیں۔ اُس نے کہا، ”خوف نہ کر کیونکہ میں نے تیرا فدیہ دیا ہے؛ اور میں نے تجھے تیرا نام لے کر بلایا ہے؛ تو میرا ہے“ (یسعیاہ ۱:۴۳)۔ وہ آپ کی زندگی میں غالب آئے گا اگر آپ اُس کو آنے دیں۔ منشا آپ کی ہے۔ (دیکھیے رسل ایم نیلسن، ”خُدا کو غالِب آنے دو،“ لیحونا، نومبر ۲۰۲۰، ۹۲–۹۵۔)

یشوع نے اپنی زندگی کے آخر میں، اپنے لوگوں سے التجا کی، ”آج کے دن اپنے لیے اُسے چن لو جس کی تم عبادت کرنا چاہتے ہو؛ … لیکن جہاں تک میرا اور میرے گھرانے کا تعلق ہے، ہم تو خُداوند ہی کی عبادت کریں گے“ (یشوع ۱۵:۲۴)۔ اس نے خُداوند کی خدمت کے لیے جو انتخابات کیے اُس وجہ سے، یشوع اپنے وقت میں ایک عظیم راہنما بنا۔ میرے پیارے دوستو، یہ ہمارا وقت ہے! اور ہمارے انتخابات ہماری منزل کا تعین کریں گے (ملاحظہ کریں تھامس ایس مانسن، ”Decisions Determine Destiny“ [بریگھم ینگ یونیورسٹی فائرسائیڈ، ۶ نومبر، ۲۰۰۵]، speeches.byu.edu)۔

جب میں ایک بشپ کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہا تھا، ہماری وارڈ کا ایک نعرہ تھا: ابدیت تک—اچھے انتخابات مساوی خوشی۔ نوجوان مجھے یہ کہتے ہوئے ہال میں سے گزرتے، ”اسقف، میں اچھائی کا انتخاب کر رہا ہوں!“ یہ ایک اُسقف کا خواب ہے!

”اچھے انتخابات“ کرنے کا کیا مطلب ہے؟ کسی نے یِسُوع سے ایک بار پوچھا، ”شریعت کا سب سے بڑا حکم کون سا ہے؟“ اُس نے جواب دیا:

”خُداوند اپنے خُدا سے اپنے سارے دِل اور اپنی ساری جان اور اپنی ساری عقل سے محبت رکھ۔

”بڑا اور پہلا حُکم یہی ہے۔

”اور دوسرا اِس کی مانند یہ ہے کہ اپنے پڑوسی سے اپنے برابر محبت رکھ“ (متی ۲۲: ۳۶–۳۹

میں آپ کے بارے میں نہیں جانتا، لیکن جب میں ان دو عظیم احکامات کو پڑھتا ہوں تو، میں ایک تیسرے، مضمر حکم کی کھوج لگاتا ہوں: اپنے آپ سے محبت رکھ۔

کیا آپ نے کبھی بطور حکم اپنے آپ سے محبت کرنے کا سوچا ہے؟ اگر ہم اپنے آپ سے محبت نہیں کرتے تو کیا ہم واقعی خُدا سے اور اس کے بچوں سے پیار کرسکتے ہیں؟

ایک عقلمند راہنما نے حال ہی میں ایک ایسے شخص کو صلاح دی جو سالوں کے تباہ کن انتخاب پر قابو پانے کی کوشش کر رہا تھا۔ وہ شرمندہ ہوا اور، شک کرنے لگا کہ آیا کوئی اسے محبت کے قابل سمجھے گا۔

اس کے قائد نے اس سے کہا، ”خداوند آپ کو جانتا ہے، آپ سے پیار کرتا ہے، اور آپ سے اور اُن جرات مندانہ اقدامات سے جو آپ اٹھا رہے ہیں بہت خوش ہوتا ہے۔“ لیکن پھر اس نے مزید کہا، ”[آپ کو] اپنے آپ سے پیار کرنے کا حکم سننے کی ضرورت ہے تاکہ آپ [خُدا کی] محبت محسوس کرسکیں اور دوسروں سے محبت رکھ سکیں۔“

جب اس اچھے بھائی نے یہ مشورہ سنا تو، اسے کچھ ایسا محسوس ہوا جو اس نے پہلے محسوس نہیں کیا تھا۔ بعد میں اس نے کہا، ”میں نے اپنی ساری زندگی امن اور قبولیت حاصل کرنے کی کوشش میں گزاری ہے۔ میں نے بہت سی غلط جگہوں پر ان چیزوں کی تلاش کی ہے۔ صرف آسمانی باپ اور نجات دہندہ کی محبت میں ہی مجھے سکون مل سکتا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ وہ چاہتے ہیں کہ میں خود سے پیار کروں؛ واقعی یہ واحد راستہ ہے جس سے میں اپنے لیے اُن کا پیار محسوس کر سکتا ہوں۔“

ہمارا آسمانی باپ چاہتا ہے کہ ہم اپنے آپ سے محبت کریں—اِس واسطے نہیں کہ ہم فخر کریں یا خود غرض ہوجائیں، بلکہ اس لئے کہ ہم اپنے آپ کو اُس طرح دیکھیں جس طرح وہ: ہمیں اپنے عزیز بچوں کی طرح دیکھتا ہے۔ جب یہ سچائی ہمارے دل کی گہرائی میں تہ نشین ہوتی ہے، تو خُدا کے لئے ہماری محبت بڑھ جاتی ہے۔ جب ہم اپنے آپ کے ساتھ بڑی عزت سے پیش آتے ہیں تو ہمارا دل دوسروں کے ساتھ بھی اسی طرح سلوک کرنے کے لئے کھل جاتا ہے۔ جتنا ہم اپنی الہی قدر کو پہچانیں گے، اتنا بہتر ہم اِس الہی سچائی کو سمجھیں گے: کہ خُدا نے تاریخ کے اس اہم وقت پر، ابھی ہمیں یہاں بھیجا ہے، تاکہ ہم اپنی صلاحیتوں اور تحائف کے ذریعہ ہر ممکن عظیم کام کرسکیں۔ یہ ہمارا وقت ہے! (دیکھیں رسل ایم نیلسن، ”Becoming True Millennials“ [بین الاقوامی ڈیوشنل برائے نوجوان بالغین، ۱۰ جنوری، ۲۰۱۶]، broadcasts.ChurchofJesusChrist.org۔)

جوزف سمتھ نے سکھایا کہ ہر دور کا ہر نبی ”خوشی اور امید سے ہمارے دور کا منتظر رہا ہے؛ … انہوں نے آج کے دور کے لیے گیت گائے، لکھے اور پیش گوئی کی؛ … ہم پسندیدہ لوگ ہیں جن کو خُدا نے ان آخری ایام کے جلال کے لیے [چنا]“ (Teachings of Presidents of the Church: Joseph Smith [۲۰۰۷], ۱۸۶)۔

جب آپ روزانہ کی چنوتیوں کا سامنا کرتے ہیں، تو بزرگ جیفری آر ہالینڈ کی کی یقین دہانی کو یاد رکھیں: ”ہمارے کندھوں پر بہت کچھ رکھا گیا ہے، لیکن یہ ایک شاندار اور کامیاب تجربہ ہوگا۔ … اس آخری مقابلہ میں فتح کا اعلان پہلے ہی ہوچکا ہے۔ فتح پہلے ہی کتابوں میں محفوظ ہے … ، جو کہ صحائف ہیں!“ (”Be Not Afraid, Only Believe“ [کلیسیا کے تعلیمی نظام کے مذہبی اساتذہ سے خطاب، ۶ فروری، ۲۰۱۵]، broadcasts.ChurchofJesusChrist.org)۔

ایسٹر کے اِس خوبصورت اختتامِ ہفتہ پر، کیا میں ایک دعوت دے سکتا ہوں کہ نجات دہندہ کی دوبارہ آمد کے شاندار دن کی تیاری کے لیے ہم سب اپنے انفرادی کردار کو پہچاننے اور قبول کرنے کے لئے دُعا کریں۔ خُداوند ہماری سوچ سے زیادہ ہم سے پیار کرتا ہے، اور وہ ہماری دُعاوں کا جواب دے گا! چاہے ہم فٹ بال کے میدان میں ہوں، ہسپتال کے کمرے میں ہوں یا کسی بھی جگہ پر، ہم اِن غیر معمولی واقعات کا ایک اہم حصہ بن سکتے ہیں—کیوں کہ یہ ہمارا وقت ہے! یِسُوع مسِیح کے نام پر، آمین۔

شائع کرنا