مجلسِ عامہ
”دیکھو! مَیں مُعجزوں کا خُدا ہوں“
مجلسِ عامہ اپریل ۲۰۲۱


”دیکھو! مَیں مُعجزوں کا خُدا ہوں“

آج یِسُوع مسِیح کے پیروکاروں، میری اور آپ کی زندگیوں میں معجزوں، نشانوں اور عجائب کی بھرمار ہے۔

میرے عزیز بھائیو اور بہنو، آپ کے سامنے کھڑا ہونا کتنے اعزاز کی بات ہے۔ اُن کے ساتھ اتحاد میں جو اِس مجلسِ عامہ میں پہلے ہی خطاب کر چُکے ہیں، میں آپ کو گواہی دیتا ہوں کہ یِسُوع مسِیح زندہ ہے۔ وہ اپنی کلیسِیا کی ہدایت کرتا ہے؛ وہ اپنے نبی، صدر رسل ایم نیلسن سے مخاطب ہوتا ہے، اور وہ آسمانی باپ کے تمام بچوں سے پیار کرتا ہے۔

ایسٹر کے اِس اتوار کو ہم اپنے مُنجی اور مخلصی دینے والے،۱ یِسُوع مسِیح، خُدائے قادر، سلامتی کے شہزادے۲ کی قیامت کی یاد مناتے ہیں۔ اُس کا کفارہ، مستعار لی گئی قبر میں سے تین دِن کے بعد جی اُٹھنے پر اختتام پذیر، تاریخِ انسانی میں اعجازِ عظیم ترین ہے۔ ”کیونکہ دیکھو،“ اُس نے اعلان کیا، ”میں خُدا ہوں؛ اور میں معجزوں کا خُدا ہوں۔“۳

”کیا معجزے اِس لیے موقوف ہو گئے ہیں کیونکہ مسِیح آسمان پر چلا گیا اور خُدا کے داہنے ہاتھ جا بیٹھا ہے؟“۴ مورمن کی کتاب میں مورمن نبی پوچھتا ہے۔ وہ جواب دیتا ہے، ”نہیں؛ نہ ہی فرِشتوں نے بنی آدم کی خدمت کرنا چھوڑ دی ہے۔“۵

مصلوبیت کے بعد، خُداوند کا فرشتہ مریم اور چند ایک خواتین پر ظاہر ہوا جو یِسُوع کے بدن کو مسَح کرنے کی غرض سے قبر پر گئی تھیں۔ فرشتے نے فرمایا:

”تُم زندہ کو مُردوں میں کیوں ڈھونڈتی ہو؟“۶

”وہ یہاں نہیں ہے، بلکہ جی اُٹھا ہے۔“۷

مورمن کی کتاب کے نبی ابینادی نے اِس معجزہ کی بات کی ہے:

”اگرمسِیح مُردوں میں سے جی نہ اُٹھتا، … تو پھر قیامت نہ ہوتی۔

”چونکہ قیامت ہے، اس لیے قبر کو کوئی فتح نہیں، اور مسِیح میں موت کا ڈنگ مغلوب ہو گیا ہے۔“۸

یِسُوع مسِیح کے معجزانہ کاموں نے ابتدائی شاگردوں کو کہنے پر مجبور کیا: ”یہ کَون ہے! یہ تو ہوا اور پانی کو حُکم دیتا ہے اور وہ اُس کی مانتے ہیں۔“۹

جیسے ابتدائی رسُولوں نے یِسُوع مسِیح کی پیروی کی اور اُسے انجیل کی مُنادی کرتے سُنا، وہ بہت سے معجزوں کے گواہ ہوئے۔ اُنہوں نے دیکھا کہ ”اندھے دیکھتے اور لنگڑے چلتے پھرتے ہیں، کوڑھی پاک صاف کِیے جاتے اور بہرے سُنتے ہیں، اور مُردے زندہ کِیے جاتے ہیں اور غریبوں کو خوشخبری سُنائی جاتی ہے۔“۱۰

آج یِسُوع مسِیح کے پیروکاروں، میری اور آپ کی زندگیوں میں معجزوں، نشانوں، اور عجائب کی بھرمار ہے۔ معجزات الہٰی اعمال، ظہور اور خُدا کی لامحدود قوت کا اظہار ہیں، اور اس بات کی تصدیق ہیں کہ وہ ”آج، کل اور ابد تک یکساں ہے۔“۱۱ یِسُوع مسِیح، جس نے سمندروں کو خلق کیا، اُنہیں شانت کر سکتا ہے؛ وہ جس نے نابینا کو بینا کیا ہماری نظروں کو آسمان کی جانب اُٹھا سکتا ہے؛ وہ جس نے کوڑھیوں کو شفا دی ہماری کمزوریوں کو سنوار سکتا ہے؛ وہ جس نے پژ مُردہ شخص کو شفا دی ہمیں یہ کہتے ہوئے اُٹھا سکتا ہے ”آ، میرے پِیچھے ہو لے۔“۱۲

آپ میں سے بہت سے اُس سے کہیں زیادہ معجزات کے شاہد ہوئے ہیں، جو آپ محسوس کرتے ہیں۔ یِسُوع کے مُردے کو زندہ کرنے کے مقابلے میں وہ بہت چھوٹے لگ سکتے ہیں۔ مگر عظمتِ حجم معجزے کو ممتاز نہیں کرتا، صرف یہ بات کہ یہ خُدا کی طرف سے آیا ہے۔ کچھ تجویز کرتے ہیں کہ معجزات محض اتفاقیہ یا سراسر خوش قسمتی کی بدولت ہیں۔ مگر نیفی نبی اُن کی مذمت کرتا ہے جو”خُدا کے معجزوں اور قدرت کو حقیر جانتے ہیں، اور خُود کو اپنی حکمت اور اپنے ہی علم کی منادی کرتے ہیں، کہ مال حاصل کریں۔“۱۳

معجزے اُس کی الہٰی قوت سے کیے جاتے ہیں جو ”بچانے میں قادر“ ہے۔۱۴ معجزات خُدا کے ابدی منصوبہ کی توسیع ہیں؛ معجزات آسمان اور زمین کے مابین لائف لائن ہیں۔

پچھلے خزاں میں بہن ریس بینڈ اور میں گوشین، یوٹاہ میں ۱۶مختلف زبانوں میں ۶۰۰۰۰۰ سے زائد لوگوں کے ساتھ رو برو نشریات کی تقریب میں شرکت کرنے کے لیے جا رہے تھے۔۱۵ پروگرام یِسُوع مسِیح کی انجیل کی بحالی کے واقعات پر توجہ مرکوز کرنے پر تھا، جس میں پوری دُنیا سے نوجوان بالغان نے اپنے سوالات جمع کروائے تھے۔ بہن ریس بینڈ اور میں نے ذاتی طور پر اُن سوالات کا جائزہ لیا تھا؛ اُنہوں نے ہمیں جوزف سمتھ کی بطور خُدا کا نبی، ہماری زندگیوں میں مکاشفہ کی قدرت، انجیلِ یِسُوع مسِیح کی پہم بحالی، اور اُن سچائیوں اور احکام کی گواہی دینے کا موقع بخشا جنہیں ہم عزیز رکھتے ہیں۔ آج کے بہت سارے سامعین اُس معجزاتی تقریب کا حصہ تھے۔

ابتدائی طور پر نشریات کو نیو یارک ریاست میں مقدس جھنڈ سے نشر کیا جانا تھا، جہاں، جیسا کہ جوزف سمتھ نے گواہی دی تھی: ”میں نے دو ہستیاں دیکھیں، جن کا نور اور جلال بیان سے باہر تھا، جو ہوا میں میرے اوپر کھڑے تھے۔ اُن میں سے ایک نے مجھے، میرے نام سے پُکارتے ہوئے، اور دوسرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا—یہ میرا پیارا بیٹا ہے۔ اس کی سُنو!۱۶ وہ، بھائیو اور بہنو، ایک معجزہ تھا۔

شبیہ
گوشین، یوٹاہ میں یروشلم کا سیٹ

عالمگیر وبا نے ہمیں نشریات کو گوشن، یوٹاہ، میں منتقل کرنے پر مجبور کیا جہاں کلِیسیائے یِسُوع مسِیح نے فلم بنانے کے لیے، قدیم یروشلیم کے ایک حصہ کی از سر نو تخلیق کی تھی۔ بہن ریس بینڈ اور میں اتوار کی اُس شام گوشین سے چند میل کے فاصلے پر تھے جب ہم نے اپنی منزل کی جانب سے دھوئیں کے گہرے بادل اُٹھتے دیکھے۔ علاقے میں جنگل کی آگ بھڑک رہی تھی، اور ہمیں خدشہ تھا کہ نشریات کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ واقعی، ہماری نشریات کے وقت، چھ بجنے میں بیس منٹ پر، پورے کمپلیکس کی بجلی چلی گئی۔ بجلی نہیں! تو نشریات بھی نہیں۔ وہاں ایک جنریٹر تھا جس کے بارے کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ ہم اُسے چلانے کے قابل ہو سکتے ہیں، مگر کوئی یقین دہانی نہیں تھی کہ آیا وہ ہمارے پاس موجود اتنے نفیس آلات کو سہارا دے سکے گا۔

شبیہ
آگ سے دھواں

پروگرام میں ہم سب، بشمول راوی، موسیقار، اور تکنیکی ماہرین—یہاں تک کہ میرے اپنے بڑے کنبے کے ۲۰ نوجوان بالغ بھی—متفکر تھے کہ کیا ہو گا۔ میں اُن کے اشکوں اور پریشانی سے الگ ہوا اور خُداوند سے ایک معجزے کے لیے التجا کی۔ ”آسمانی باپ،“ میں نے دُعا کی، ”میں نے شاید ہی کبھی معجزہ مانگا ہو، مگراب میں مانگ رہا ہوں۔ پوری دُنیا میں ہمارے نوجوان بالغوں کے لیے اِس مجلس کا وقوع پذیر ہونا لازم ہے۔ اگر تیری مرضی ہو، اِس کے وقوع پذیر ہونے کے لیے ہمیں بجلی کی ضرورت ہے۔“

چھ بج کر سات منٹ پر، جتنی تیزی سے بجلی گئی تھی، یہ واپس آ گئی۔ ہر چیز کام کرنے لگی، موسیقی اور مائیکروفون سے لیکر ویڈیو اور تمام نشریاتی آلات نے کام کرنا شروع کر دیا۔ ہم نے جلد ہی نشریات کا آغاز کر دیا۔ ہم نے معجزے کا تجربہ پایا تھا۔

شبیہ
فیس ٹو فیس ایونٹ کے دوران میوزیکل پرفارمنس

بعد از اُس شام جب میں اور بہن ریس بینڈ گھر واپسی کے لیے کار میں بیٹھے تھے، تو صدر اور بہن نیلسن نے ہمیں یہ پیغام ٹیکسٹ کیا: ”رون، ہم تمہیں بتانا چاہتے ہیں کہ جونہی ہم نے بجلی جانے کے بارے سُنا، ہم نے معجزہ کے لیے دُعا کی۔“

ایامِ آخر کے صحائف میں مرقوم ہے، ”پَس مُجھ، خُداوند نے اپنا ہاتھ بڑھایا ہے کہ آسمان کی قُوّتیں ظاہر کرُوں، تُم ابھی دیکھ نہیں سکتے، کُچھ اور دیر تک تُم اِسے دیکھو گے، اور جانو گے کہ مَیں ہُوں، اور کہ مَیں آؤں گا اور اپنے لوگوں کے ساتھ حکومت کرُوں گا۔“۱۷

بالکل ایسا ہی ہوا تھا۔ خُداوند نے اپنا ہاتھ بڑھایا تھا، اور بجلی واپس آ گئی تھی۔

اِیمان کی قدرت کے ذریعے معجزات رونما ہوتے ہیں، جیسا کہ صدر نیلسن نے آخری سیشن میں نہایت قوی طور پر ہمیں سِکھایا تھا۔ مرونی نبی نے لوگوں کو تاکید کی، ”اگر بنی آدم میں کوئی ایمان نہ ہو تو خُدا اُن میں کوئی معجزہ نہیں کر سکتا؛ پس، جب تک وہ اُس پر ایمان نہیں لاتے وہ اپنے آپ کو اُن پر ظاہر نہیں کرتا۔“

اُس نے مزید کہا:

”دیکھو ایلما اور امیولک کے ایمان کے سبب قید خانے ٹوٹ کر زمین پر گرے۔

”دیکھو یہ نیفی اور لیحی کا ایمان تھا جس نے لامنوں میں تبدیلی برپا کی، کہ اُنہوں نے آگ اور رُوحُ القُدس کا بپتسمہ لیا۔

”دیکھو یہ عمون اور اُس کے بھائیو کا ایمان تھا جس نے لامنوں کے درمیان اتنا بڑا معجزہ برپا کیا۔ …

”اور نہ ہی کسی نے اُس وقت تک معجزہ کیا جب تک وہ ایمان نہ لے آئے؛ سو اُنہوں نے پہلے خُدا کے بیٹے کا یقین کیا۔“۱۸

میں صحیفوں کی اِس ترتیب میں اضافہ کرسکتا ہوں، ”یہ اُن مشتاق نوجوان بالغ اداکاروں، نشریاتی پیشہ ور افراد، کلِیسیائی راہ نماؤں اور اراکین، ایک رسُول، اور خُدا کے نبی کا ایمان تھا جس نے اتنا بڑا معجزہ برپا کیا کہ گوشین، یوٹاہ کے دور افتادہ فلمی سیٹ پر بجلی بحال ہوئی۔“

دُعاؤں کے جواب میں معجزے حاصل ہو سکتے ہیں۔ وہ ہمیشہ ویسے نہیں ہوتے جو ہم مانگتے ہیں یا جس کی ہم توقع رکھتے ہیں، مگر جب ہم خُداوند پر بھروسہ رکھتے ہیں، وہ موجود ہو گا، اور وہ ٹھیک ہو گا۔ وہ اُس لمحے سے اُس معجزہ کو ہم آہنگ بنائے گا جس کی ہمیں ضرورت ہے۔

خُداوند ہمیں اپنی قدرت، ہمارے لیے اپنی محبت، آسمان سے ہمارے فانی تجربات تک اپنی رسائی، اور ہمیں وہ سِکھانے کی اُس کی خواہش جو سب سے اہم ہے اُس کی یاد دہانی کے لیے معجزے برپا کرتا ہے۔ ”وہ جو مُجھ پر شِفا یاب ہونے کا اِیمان لاتا ہے،“ اُس نے ۱۸۳۱ میں مُقدّسین سے فرمایا، اور وعدہ آج بھی جاری ہے، ”اور جِس کی موت کا وقت نہیں آیا، شِفا پائے گا۔“۱۹ آسمانوں سے قوانین نافذ ہیں، اور ہم ہمیشہ اُن کے تابع ہیں۔

ایسے اوقات ہوتے ہیں جب ہم کسی پیارے کی شفا، کسی ناجائز عمل کے پلٹنے، یا کسی تلخ یا مایوس جان کے دل کو نرم کرنے کے لئے کسی معجزے کی اُمید کرتے ہیں۔ چیزوں کو فانی آنکھوں سے دیکھتے ہوئے، ہم چاہتے ہیں خُداوند، جو ٹُوٹ چُکا ہے اُس کو ٹھیک کرنے کے لیے مداخلت کرے۔ ایمان کے ذریعے، معجزے رونما ہونگے، اگرچہ ضروری نہیں کہ ہمارے وقت کے مطابق، یا ہمارے عزم کے مطابق جس کے ہم خواہشمند ہیں۔ کیا اس کا مطلب ہے کہ ہم وفادار سے کم ہیں یا اُس کی مداخلت کے قابل نہیں ہیں؟ نہیں۔ ہم خُداوند کے پیارے ہیں۔ اُس نے اپنی زندگی ہمارے لیے دی، اور اُس کا کفارہ ہمیں بوجھ اور گناہ سے آزاد کرنا جاری رکھتا ہے جب ہم توبہ کرتے اور اُس کے قریب ہوتے ہیں۔

خُداوند نے ہمیں یاد دِلایا ہے، ”نہ ہی تمہاری راہیں میری راہیں ہیں۔“۲۰ وہ پیشکش کرتا ہے، ”اَے محنت اُٹھانے والو اور بوجھ سے دبے ہُوئے لوگو، سب میرے پاس آؤ، میں تُم کو آرام دُوں گا“۲۱—پریشانی، مایوسی، خوف، نافرمانی، پیاروں کی فکر، کھوئے ہوئے یا ٹوٹے خوابوں سے آرام۔ پریشانی یا دکھ کے دوران میں تسلی ایک معجزہ ہے۔ خُداوند کے الفاظ کو یاد رکھیں: ”کیا مَیں نے تیرے ذہن کو اِس مُعاملے میں اِطمینان نہیں بخشا؟ اِس سے بڑھ کر اور کون سی گواہی تُو خُدا سے پا سکتا ہے؟“۲۲ معجزہ یہ ہے کہ یِسُوع مسِیح، عظیم یہواہ، ابنِ اعلیٰ ترین، تسلی سے جواب دے رہا ہے۔

بالکل جیسے وہ باغ میں مریم پر ظاہر ہوا اور اُسے نام لے کر پکارا، وہ نام لیکر ہمیں اپنے ایمان کی مشق کرنے کو کہتا ہے۔ مریم اُس کی خدمت اور دیکھ بھال کرنا چاہتی تھی۔ وہ اُس کی قیامت کی توقع نہیں رکھتی تھی، مگر یہ خُوشی کے عظیم منصوبہ کے مطابق تھا۔

”صلیب سے نیچے اُتر آ،“۲۳ بے اعتقادوں کے ہجوم نے کلوری پر اُس کا تمسخر اُڑایا۔ وہ ایسا معجزہ کر سکتا تھا۔ مگر وہ ابتدا ہی سے انجام کو جانتا تھا، اور وہ اپنے آسمانی باپ کے منصوبہ سے وفادار رہنے کا ارادہ رکھتا تھا۔ یہ نمونہ ہم میں کھو نہیں جانا چاہیے۔

آزمائش کے اوقات میں وہ ہمیں کہتا ہے:”دیکھو وہ زخم جنہوں نے میرے پہلو میں چھید کیا ہے، اور میرے ہاتھوں اور پیروں میں کیل کے نشان بھی؛ وفادار رہو، میرے احکام کو مانو، اور تم آسمان کی بادشاہی کے وارث ہو گے۔“۲۴ عزیز بھائیو اور بہنو، میں شکر گُزار ہُوں کہ مجھے آپ سے خطاب کرنے کا موقع ملا ہے۔

ایسٹرکے اِس اتوار کو، جب ہم اپنے خُداوند کے اعجازِ قیامت کو مناتے ہیں، یِسُوع مسِیح کے رسُول کی حیثیت سے، میں عاجزی کے ساتھ دعا کرتا ہوں کہ آپ مخلصی دینے والے کی قدرت کو محسوس کریں، کہ ہمارے آسمانی باپ سے کی گئی آپ کی التجاؤں کا جواب اُس محبت اور عزم سے ملے جس کا اظہار یِسُوع مسِیح نے اپنی خدمت سے کیا۔ میں دُعا کرتا ہوں کہ آپ اُس سب میں ثابت قدم اور وفادار رہیں جو آنے والا ہے۔ اور میں آپ کو برکت دیتا ہوں کہ آپ کو ویسے ہی معجزات ملیں جیسا ہم نے گوشین میں پایا—اگر یہ منشاِ خُداوند ہو۔ اپنے جیون میں آسمان سے بھیجی گئی اِن برکات کو تلاش کریں جب آپ ”اُس یِسُوع کی تلاش کرتے ہیں جس کی بابت نبیوں اور رسولوں نے لکھا ہے تاکہ خُدا باپ اور خُداوند یِسُوع مسِیح اور رُوحُ الُقدس کا فضل جو اُن کی گواہی دیتا ہے، وہ تم میں ہمیشہ بسا رہے۔“۲۵ یِسُوع مسِیح کے نام پر، آمین۔

شائع کرنا