مجلسِ عامہ
نُور سے نُور مِلتا ہے
مجلسِ عامہ اپریل ۲۰۲۱


نُور سے نُور مِلتا ہے

جب ہم مسِیح پر اپنا اِیمان بڑھاتے ہیں، تو ہم بڑا نُور پاتے ہیں اِتنا زیادہ کہ اُس ساری تاریکی کو دُور کر دیتا ہے۔

میرے عزیز بھائیو اور بہنو، مَیں اِیسٹر کے اِس مُبارک اِتوار کے دِن پر آپ کے ساتھ ہمارے خُداوند اور نجات دہندہ یِسُوع مسِیح کے جی اُٹھنے کی بدولت اُس اعلیٰ و ارفع نُور کے نزُول پر غوروفکر کر سکُوں۔

اپنی فانی خِدمت کے دوران میں، یِسُوع نے فرمایا، ”دُنیا کا نُور مَیں ہُوں: جو میری پَیروی کرے گا وہ اَندھیرے میں نہ چلے گا بلکہ زِندگی کا نُور پائے گا۔“۱ مسِیح کا نُور ”جو تمام چِیزوں میں ہے [اور] تمام چِیزوں کو زِندگی بخشتا ہے۔“۲ یہ تاریکی پر غالِب آتا ہے وگرنہ وہ ہم پر چھا جاتی۔

برسوں پہلے، مُہم جُوئی کے سِلسلے میں، مَیں اور میرے دو بیٹے اَنجمنِ نوجوانان کے ساتھ موننگ کیوّرن میں گئے تھے، لہذا اِس آواز کا نام لیا جو ایک وقت میں اِس کے مُنہ سے گونج اٹھا۔ یہ چمنی نُما غار ہے جو ایک ۱۸۰ فٹ(۵۵ م) گہرائی والے عمودی چیمبر میں کُھلتا ہے جو کیلیفورنیا کا سب سے بڑا واحد غار چیمبر ہے۔

موننگ غار

نیچے اُترنے کے صرف دو راستے ہیں: محفوظ راستہ گول سیڑھیاں ہیں یا رسی کی مدد سے غار کے فرش تک پہنچنا؛ بیٹوں نے اور مَیں نے رسی کی مدد سے نیچے اُترنے کا فیصلہ کیا۔ میرا بڑا بیٹا پہلے نیچے اُترا، جب کہ چھوٹا بیٹا اور مَیں بعد میں نِیچے اُترے چُوں کہ ہم اِکٹھے پہنچنا چاہتے تھے۔

جب ہمارے گائیڈز نے ہمیں مضبوط رسی کی طرف متوجہ ہونے اور حفاظتی آنکڑے کی بدولت ہدایت کی اور اُسے محفوظ کیا تو ہم تھوڑا پیچھے ہٹے چھوٹے سے کِنارے پر کھڑے ہو کر اپنا اعتماد بحال کیا، کیوں کہ یہ مُڑنے کی آخری جگہ تھی، اور سُورج کی روشنی کو دیکھنے کے لیے بھی یہی آخری جگہ تھی۔

ہمارے اگلے قدم نے ہمیں اتنی لمبائی اور چوڑائی والے کلِیسا نُما غار میں ڈوبا دیا کہ یہ آزادی کا مجسمہ نِگل سکتا ہے۔ وہاں ہم لٹکے ہلکے ہلکے جھُول رہے تھے، اِس دوران میں ہماری آنکھیں گہرے اندھیرے میں مطابقت پیدا کر رہی تھیں۔ جَیسے جَیسے ہم نیچے اُتر رہے تھے تو، بجلی کی روشنی کی چمک نے فرش سے ایک حیرت انگیز درخشاں ستُون روشن کر دیا.

بغیر کسی اِطلاع کے، روشنیاں اچانک مکمل طور پر گُل ہو گئیں۔ پاتال کے اُوپر لٹکے ہُوئے تھے، ہم اِتنے گہرے اندھیرے میں ڈُوبے ہوئے تھے کہ ہمارے سامنے رسیوں پر ہاتھ بھی سُجھائی نہیں دے رہے تھے۔ فوراً ایک آواز پُکارا، ”ابو، ابو، آپ یہیں ہیں؟“

”مَیں یہیں ہُوں؛ بیٹا مَیں بالکل یہیں ہُوں،“ مَیں نے جواب دیا۔

غیر متوقع طور پر بجلی کا چلے جانا منصُوبے کا حِصّہ تھا جس کا مقصد تھا کہ بجلی کے بغیر، غار کا اندھیرا ناقابل برداشت تھا۔ یہ غالِب ہُوا؛ ہم نے تاریکی کو ”محسوس“ کیا۔ جب روشنی لوٹ آئی تو، اندھیرے نے فوری طور پر ہتھیار ڈال دیے، کیوں کہ اندھیرے کو ہمیشہ ہتھیار ڈالنے ہیں، حتیٰ کہ مدھم سی روشنی کے سامنے بھی۔ مُجھے اور میرے بیٹوں کے پاس تاریکی کی اَیسی یاد رہ گئی جس سے ہم کبھی واقف نہ تھے، روشنی کی اتنی زیادہ اَہمیت جِس کو ہم کبھی نہ بھولیں گے، اور اِس بات کی یقین دہانی کہ ہم تاریکی میں کبھی تن تنہا نہ ہوں گے۔

اُس غار میں ہمارا نِیچے اُترنا کسی نہ کسی حوالے سے ہمارے فانی سفر کے مُتوازی تھا۔ ہم جنت کے درخشاں نُور سے جُدا ہُوگئے اور پردے کے وسِیلے سے تاریک دُنیا میں اُتارے۔ ہمارے آسمانی باپ نے ہمیں تاریکی میں نہیں چھوڑا بلکہ اپنے پیارے بیٹے، یِسُوع مسِیح، کے وسیلے سے ہمارے سفر کے لیے نُور کا وعدہ کیا۔

ہم جانتے ہیں کہ سُورج کی روشنی زمِین کی ساری حیات کے لیے ناگزیر ہے۔ ہماری رُوحانی زِندگی کے لیے اِتنا ہی اہم نُور ہے ہمارے نجات دہندہ سے ظاہر ہونے والا نُور ہے۔ اپنی کامِل محبت میں، خُدا ہر فرد کو ”جو اِس دُنیا میں آتا ہے“۳ مسِیح کا نُور عطا کرتا ہے تاکہ وہ ”نیکی اور بدی کی پہچان“۴ کر سکیں اور ”پیہم نیکی کرنے“۵کے لیے آمادہ ہوں۔ یہ نُور، جس کو ہم اکثر ضمیر کو کہتے ہیں اُس کے ذریعے سے خُود کو ظاہر کرتا ہے، ہمیں اِشارتاً بتاتا ہے کہ اَیسے عمل کریں اور بہتر بنیں، جن سے ہماری شخصیت میں نِکھار آئے۔

جب ہم مسِیح پر اپنا اِیمان بڑھاتے ہیں، تو ہم بڑا نُور پاتے ہیں اِتنا زیادہ کہ اُس ساری تاریکی کو دُور کر دیتا ہے جو ہمارے آس پاس جمع ہوسکتی ہے۔ ”وہ جو خُدا کی طرف سے ہے مُنوّر ہے، اور وہ جو نُور کو قَبُول کرتا ہے، اور خُدا میں قائم رہتا ہے، مزید نُور پاتا ہے؛ اور اَیسا نُور جو کامِل دن تک بڑھتا ہی جاتا ہے۔“۶

مسِیح کا نُور ہمیں رُوحُ القُدس کی خدمت گُزاری کی تاثیر کو پانے کے لیے تیار کرتا ہے، جو ”خُدا کی ترغیب دینے والی قُدرت ( …) اِنجِیل کی سچائی کی ہے“۷. رُوحُ القُدس، اِلوہیت کا تِیسرا رُکن، ”رُوح کی ہستی ہے۔“۸ آسمانی باپ سے نازِل ہونے والا سب سے اعلیٰ و ارفع نُور کا وسِیلہ رُوحُ القُدس سے آتا، جِس کی تاثیر ”تُمھاری عقل کو مُنوّر کرتی [اور] تُمھاری جان کو خُوشی سے بھر دیتی ہے۔“۹

کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسِینِ آخِری ایّام میں، بحال شُدہ کہانت کے اِختیار کے وسِیلے سے، تُمھیں گُناہوں کی مُعافی کے لیے غوطے کا بپتسمہ دیا جاتا ہے۔ پھر، آپ کے سر پر ہاتھ رکھے جاتے ہیں اور یہ حیرت خیز، رُوحُ اُلقُدس کی ”ناقابِل بیان نعمت“۱۰ آپ کو عطا کی جاتی ہے۔

اِس کے بعد، جب آپ کے اِرادے اور اعمال عہد کی راہ پر مرکوز ہوں گے، تو رُوحُ اُلقدس، آپ کے اندر نُور کی حیثیت سے، سچّائی کو ظاہر کرے گا اور گواہی دے گا،۱۱ خطرے سے خبردار کرے گا، تسلّی دے گا۱۲ اور پاک صاف کرے گا،۱۳ اور آپ کی جان کو سلامتی۱۴ عطا کرے گا۔

کیوں کہ ”نُور سے نُور مِلتا ہے،“۱۵ رُوحُ اُلقدس کی دائمی رفاقت آپ کو اَیسے فیصلے کرنے کا باعث بنے گی جو آپ کو نُور میں رکھیں گے؛ اِس کے برعکس، رُوحُ اُلقدس کی تاثِیر کے بغیر کیے جانے والے فیصلے آپ کو سائے اور تاریکی میں لے جانے کا باعث ہوں گے۔ بُزرگ رابرٹ ڈی ہیلز نے سِکھایا، ”جب نُور موجود ہوتا ہے تو، تاریکی مغلُوب ہو جاتی ہے اور لازم مِٹ جاتی ہے۔ … جب رُوحُ اُلقدس کا رُوحانی نُور موجود ہوتا ہے تو، شیطان کی تاریکی غائب ہو جاتی ہے۔“۱۶

کیا مَیں تجویز کرسکتا ہوں کہ، شاید یہی وقت ہے اپنے آپ سے پوچھنے کا: کیا میری زِندگی میں وہ نُور ہے؟ اگر نہیں تو، مَیں نے آخِری بار کب اَیسا کیا؟

بالکل جَیسے سُورج کی روشنی روزانہ زمِین کو غُسل دیتی، تروتازہ کرتی، اور زِندگی کو رواں دواں رکھتی ہے، آپ بھی روزانہ اُس کے نُور سے اپنے بطن کو مُنوّر کر سکتے ہیں جب اُس کی—یِسُوع مسِیح تقلید کا اِرادہ کرتے ہیں۔

جب بھی آپ خُداوند کی خُوش نُودی کے لیے دُعا مانگتے ہیں؛ جب آپ ”اُس کی سُننے“؛۱۷ کے لیے صحیفوں کا مُطالعہ کرتے ہیں؛ ہمارے زِندہ نبیوں کے مُکاشفوں اور ہدایتوں پر عمل کرتے ہیں؛ اور ”خُداوند کی ساری رُسُوم پر چلتے“۱۸ہُوئے حُکموں کو مانتے اور عمل کرتے ہیں؛ تو دُھوپ کی ایک کِرن کا اِضافہ کردیا جاتا ہے۔

ہر بار جب آپ توبہ کرتے ہیں تو آپ اپنی زِندگی میں سلامتی اور اپنی جان میں رُوحانی دُھوپ کو دعوت دیں گے۔ جب آپ ہر ہفتہ عِشائے ربانی میں شریک ہونے کے لیے، نجات دہندہ کا نام اپنے تئیں لیتے ہیں، آپ ہمیشہ اُسے یاد کرتے ہیں اور اُس کے حُکموں پر عمل کرتے ہیں تو، اُس کا نُور آپ میں چمک اُٹھے گا۔

جب بھی آپ اِنجِیل پھیلاتے ہیں اور اپنی گواہی دیتے ہیں تو آپ کی جان میں سُورج کی کِرنیں رہتی ہے۔ ہر بار جب آپ نجات دہندہ کی طرح ایک دُوسرے کی خدمت کرتے ہیں تو، آپ اپنے دِل میں اُس کی تپش محسوس کریں گے۔ آسمانی باپ کا نُور اُس کی پاک ہیکل میں ہمیشہ بسا رہتا ہے اور اُن سب میں بھی جو خُداوند کے گھر میں اپنی حاضری دیتے ہیں۔ آپ میں اُس کا نُور شفِیق، صابر، معافی اور محبت کے کاموں کے ساتھ فروغ پاتا ہے اور آپ کے خُوش مزاجی سے اپنے آپ کو دِکھاتا ہے۔ دُوسری طرف، جب ہم غُصّے میں بہت جلد باز ہوتے ہیں یا مُعاف کرنے میں بہت سُست تو ہم تارِیکی کے سائے چلتے ہیں۔ ”جب آپ اپنا چہرہ دھوپ کی طرف رکھیں تو، سائے رکاوٹ نہیں بن سکتے ہیں بلکہ آپ کے پیچھے چلے جائیں گے۔“۱۹

جب آپ رُوحُ اُلقُدس کی رفاقت کے لائق زِندگی گُزارتے ہیں، تو آپ واقعی ”مکاشفہ پانے کے لیے آپ اپنی رُوحانی صلاحیت میں اضافہ کرتے ہیں۔“۲۰

زِندگی مسئلوں اور ناکامیوں سے دوچار کراتی ہے، اور ہم سب کو بعض اِنتہائی تاریک دِنوں اور طوفانوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اِن سب باتوں سے گُزر کر، اگر ہم ”خُدا کو اپنی زِندگیوں پر غالِب آنے دیتے ہیں،“۲۱ تو رُوحُ اُلقدس کے نُور سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری آزمایشوں کا مقصد اور معانی ہے، یہ کہ وہ آخِر کار ہمیں بہتر اور زیادہ کامِل افراد میں بدل دیں گے،مسِیح پر مزید مُستحکم اِیمان اور روشن اُمید رکھنے والے، یہ جان کر کہ خُدا ہر وقت ہمارے ساتھ تھا۔ جَیسا کہ صدر رسل ایم نیلسن نے بتایا، ”مُصیبت کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی تاریکی میں یِسُوع مسِیح کا نُور اور زیادہ تجلی ظاہر کرتا ہے۔“۲۲

ہماری زِندگی کے موسم ہمیں غیر مُتوقع اور ناپسندیدہ دونوں مقامات پر لے جا سکتے ہیں۔ اگر گُناہ نے آپ کو وہاں پہنچایا ہے تو، تارِیکی کے پردے کو پیچھے کھینچیں اور اب شِکستہ دِل اور پیشمان رُوح کے ساتھ اپنے آسمانی باپ کے حُضُور عاجزی کے ساتھ آئیں اور توبہ کریں۔ وہ آپ کی پُرخُلوص دُعا سُنے گا۔ آج ہمت کے ساتھ، ”[اُس] کی طرف رُجُوع لائیں اور [وہ] آپ کی طرف رُجُوع لائے گا۔“۲۳ آپ یِسُوع مسِیح کے کَفّارے کی شِفا بخش قُدرت کبھی دُور نہیں ہیں۔

مَیں نیک والدین اور بااِیمان باپ دادا کی طرف سے آیا ہوں جنھوں نے یِسُوع مسِیح اور اُس کی اِنجِیل کے نُور کا جواب دیا، اور اُس نے اُن کی زِندگیوں اور نسلوں کو بابرکت بنایا جس سے رُوحانی جوش پیدا ہُوا۔ میرے والد اکثر اپنے والد، مائیلو ٹی ڈائچس کے بارے میں گفتگو کرتے تھے، اور یہ بتاتے تھے کہ خُدا پر اُس کا اِیمان رات دِن کیسے مُنوّر رہتا تھا۔ دادا محکمہِ جنگل کے رینجر تھے اور اکثر پہاڑوں میں تن تنہا سواری کرتے تھے، بغیر کسی سوال کے خُدا کی ہدایت اور نگہداشت پر اپنی زنِدگی سونپتے تھے۔

ایک دفعہ موسم خزاں کے اواخر میں، دادا اُونچے پہاڑوں میں تن تنہا تھا۔ سردیوں نے اپنا چہرہ پہلے ہی دِکھایا تھا جب اُس نے اپنے پسندیدہ گھوڑے، بوڑھے پرنس، پر کاٹھی کسی اور لکڑی کے کارخانے کی طرف روانہ ہوگیا تاکہ وہ لکڑی کے چِیرے جانے سے پہلے اُس کی پیمایش کر سکے۔

شام کے وقت، وہ اپنا کام ختم کر کے واپس گھوڑے پر سوار ہُوا۔ تب تک، درجہ حرارت بہت گِر گیا تھا اور شدید سردیوں کی برف باری نے پہاڑ کو گھیر رکھا تھا۔ اِس کی راہ نمائی کے لیے نہ ہی روشنی اور نہ ہی راستے کا علم تھا، اُس نے پرنس کو اُس سمت موڑ دیا جس کے بارے میں خیلا تھا کہ وہ راستہ واپس رینجر اسٹیشن کی طرف لے جائے گا۔

مائلو ڈائچز کا دورانِ طُوفان سفر

اندھیرے میں میل کا سفر طے کرنے کے بعد، پرنس سُست ہُوا ، پھر رُک گیا۔ دادا نے بار بار پرنس کو آگے بڑھنے کے لیے اُکسایا، لیکن گھوڑے نے اِنکار کردیا۔ اَندھا کر دینے والی برف باری اُن کے چوگِرد پڑ رہی تھی، دادا کو احساس ہُوا کہ اُنھیں خُدا کی مدد کی ضرورت ہے۔ جیسا کہ اُس نے اپنی زندگی بھر یہ کیا تھا، اُس نے فروتنی کے ساتھ ”اِیمان سے [مانگا]، کچھ شک نہ کیا۔“۲۴ ایک دھیمی، مدھم آواز نے جواب دیا، ”مائیلو، پرنس کے لیے اپنی لگامیں ڈھیلی چھوڑ دو۔“ دادا نے بات مانی، اور جُوں ہی اُس نے لگام کو ڈھیلا چھوڑا، پرنس گھوم گیا اور دُوسری کی طرف سرپٹ دوڑا۔ گھنٹوں بعد، پرنس پھر سے رُک گیا اور اپنا سر نیچے کیا۔ لگا تار گِرتی ہُوئی برف میں سے دادا نے دیکھا کہ وہ بحفاظت رینجر اسٹیشن کے گیٹ پر پہنچ گئے ہیں۔

صبح کی دھوپ میں، دادا نے برف میں پرنس کے قدموں کے مدھم نِشانوں کا کھوج لگایا۔ اُس نے لمبی سانس لی جب اُس نے دیکھا کہ جہاں اُس نے پرنس کی لگام ڈھیلی چھوڑ دی تھی:وہاں بلند و بالا پہاڑ کی چوٹی کا اِنتہائی آخِری سرِا تھا، جہاں سے ایک قدم آگے بڑھنے سے گھوڑے اور سوار دونوں کو نیچے گِر جاتے اور گہری کھائی میں موت کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

اِس تجربے اور بہت سے دُوسروں کی بُنیاد پر، دادا اکثر کہتے تھے کہ ”آپ کا سب سے بہترین اور سب سے گہرا دوست آپ کا آسمانی باپ ہے۔“ جب میرے والد دادا کی کہانی سُناتے تھے، تو مُجھے یاد پڑتا ہے وہ صحائف کا یہ حوالہ دیتے تھے:

”سارے دل سے خُداوند پر توکل کر؛ اور اپنے فہم پر تکیہ نہ کر۔

”اپنی سب راہوں میں اُس کو پہچان اور وہ تیری راہ نمائی کرے گا۔“۲۵

چراغ تھامے نِجات دہندہ

مَیں گواہی دیتا ہوں کہ یِسُوع مسِیح ہمیشہ کا نُور ہے جو ”تارِیکی میں چمکتا ہے۔“۲۶ اَیسی کوئی تارِیکی نہیں جو کبھی اِس نُور کو دبا سکے، بجھا سکے، مغلُوب کر سکے یا شکست دے سکے۔ ہمارا آسمانی باپ یہ نُور آپ کو فراخ دِلی سے عطا کرتا ہے۔ آپ کبھی اکیلے نہیں ہیں۔ وہ ہر دُعا سُنتا اور جواب دیتا ہے۔ اُس نے ”تُمھیں تارِیکی سے اپنی عجِیب رَوشنی میں بُلایا ہے۔“۲۷ جب آپ پُوچھتے ہیں، ”ابو، ابو، کیا آپ یہیں ہیں؟“ وہ ہمیشہ جواب دے گا، ”مَیں یہاں ہُوں میرے بچّے؛ مَیں یہیں ہُوں۔“

مَیں یہ گواہی دیتا ہُوں کہ یِسُوع مسِیح نے باپ کے منصُوبے کو ہمارے نجات دہندہ اور مُخلصی دینے والے کی حیثیت سے پُورا کیا ہے؛۲۸ وہ ہماری راہ، ہماری زِندگی، اور ہمارا نُور ہے۔ اُس کا نُور کبھی مدھم نہ ہوگا؛۲۹ اُس کا جلال کبھی نہ تھمے گا؛ اُس کا پیار آپ کے لیے ابدی ہے—کل، آج، اور ہمیشہ کے واسطے۔ یِسُوع مسِیح کے نام پر، آمین۔