مجلسِ عامہ
اُس طرح نہیں جِس طرح دُنیا دیتی ہے
مجلسِ عامہ اپریل ۲۰۲۱


اُس طرح نہیں جِس طرح دُنیا دیتی ہے

نیکی کی معیشت کو بڑھانے کے لیے. ہمیں جو سازوسامان درکار ہیں وہ یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل میں وافر مقدار میں فراہم کیے گئے ہیں۔

اُس پہلی اِیسٹر سے قبل جب یِسُوع نے عِشائے ربانی کی نئی رسم کو مکمل کیا اُس نے بارہ کی خِدمت کی، اُس نے عالی شان اَلوداعیہ تقریب کا آغاز کیا اور گتسمنی، غداری، اور صلیب کی طرف چل دیے۔ پس، اِس پریشانی کو محسوس کر کے اور شاید اُن میں سے بعض کو مکمل طور پر ڈر لگا ہو گا جس کا برمِلا اِظہار کیا گیا ہو، تو یِسُوع نے اُن سے (اور ہم سے) یہ کہا:

”تُمھارا دِل نہ گھبرائے:“ اُس نے کہا، ”تُم خُدا پر اِیمان رکھتے ہو، مُجھ پر بھی اِیمان رکھّو۔ …

”مَیں تُمہیں یتِیم نہ چھوڑُوں گا: مَیں تُمھارے پاس آؤں گا۔ …

”مَیں تُمھیں اِطمینان دِیےجاتا ہوں، اپنا اِطمینان تُمھیں دیتا ہوں: جِس طرح دُنیا دیتی ہے، مَیں تُمھیں اُس طرح نہیں دیتا۔ تُمھارا دِل نہ گھبرائے اور نہ ڈرے۔“۱

اِس فانی دُنیا میں پُرآشوب زمانے آتے ہیں، ساتھ ساتھ اِیمان داروں پر بھی، لیکن مسِیح کا تسلّی بخش پیغام یہ ہے کہ وہ، قُربانی کا برّہ، اَیسے جائے گا ”جِس طرح بھیڑ [اپنے] بال کترنے والوں کے سامنے بے زُبان ہے“۲ اور پھر اُٹھے، ہمیشہ کے لیے، جَیسے زبُور نویس سے فرمایا، ”خُدا ہماری پناہ اور قُوّت ہے۔مُصِیبت [کے زمانوں] میں [ہماری] مُستعِد مددگار۔“۳

یہ جانتے ہُوئے کہ مسِیح کو کس قدر کٹھن گھڑیاں درپیش آنے والے تھیں جب وہ صلیب کے طرف بڑھا اوراُس کے شاگِرد جب اوجِ کمال کے دوران میں اُس کی اِنجِیل کو دُنیا میں لے کر جائیں گے، میرے ساتھ چلیں اُس پیغام کی طرف جو نجات دہندہ کی آخِری زمانے کی کلِیسیا کے اَرکان مُتعلق ہے۔ یہ پیغام مورمن کی کِتاب کی بے شُمار آیات میں حیران کُن انداز میں کسی نہ کسی مسئلے میں پِنہاں ہے جس میں لامن اور لیموئیل کے ہمیشہ کے لیے پریشان کُن رویے سے لے کر آخِری لڑائیوں تک سینکڑوں ہزاروں فوجی شامِل ہیں۔ جنگ پر زور دینے کی ایک سب سے واضح وجہ یہ ہے کہ اگر چہ مورمن کی کِتاب آخِری ایّام کے لوگوں کے لیے لِکھی گئی تھی، یہ مصنفین (جِنھیں خُود جنگوں کا بہت زیادہ تجربہ تھا) ہمیں پیغمبرانہ تاکید کرتے ہیں کہ آخِری دِنوں میں تعلُقات کی خاص نِشانی تشدُد اور تنازعات ہوں گے۔

بے شک، آخِری زمانے کے تنازعات کے حوالے سے میرا نظریہ کوئی نیا نہیں ہے۔ دو ہزار برس پہلے، نجات دہندہ نے آخِری دِنوں کی بابت خبردار کِیا کہ ”تُم لڑائیاں اور لڑائیوں کی افواہ سُنو گے،“۴ بعد میں فرمایا کہ ”زمِین سے اَمن اُٹھ جائے [گا]۔“۵ نجات دہندہ، اَمن کے شہزادے نے، زور دے کر یہ سِکھایا کہ جھگڑا اِبلِیس کی طرف سے ہے،۶ اپنے آسمانی باپ کے ساتھ مِل کر خاندانِ اِنسانی میں اُن لوگوں پر رویا جو ”پیار سے خالی“ ہیں صحائف بتاتے ہیں،اور جو پیار اور محبّت سے اِکٹھے رہنے کا انداز نہیں اپنا سکتے۔۷

بھائیو اور بہنو، ہم اپنے اِرد گِرد بہت زیادہ غُصّہ، جھگڑا اور بداَخلاقی عام دیکھتے ہیں۔ خُوش بختی سے، موجُودہ نسل نے تِیسری عالمی جنگ کی لڑئی نہیں دیکھی، اور نہ ہی ہم نے ۱۹۲۹ کی طرح کے عالمی معاشی حادثے سے دوچار ہُوئے ہیں جس کی وجہ سے اِنتہائی شدید کساد بازاری پیدا ہُوئی۔ تاہم، ہمیں ایک ایسی تِیسری عالمی جنگ کا سامنا ہے جو اپنے دُشمنوں کو کُچلنے کی لڑائی نہیں بلکہ خُدا کی اُمتوں کی غم خواری کے لیے، ایک دُوسرے کی زیادہ بہتر دیکھ بھال کے لیے، اور ایک دُوسرے کے زخموں کو بھرنے میں مدد دینے کے لیے لشکر میں بھرتی ہو جائیں جو ہمیں اِس مُتضاد دُنیا سے ملتے ہیں۔ اب ہمیں جس سب سے بڑی مایوسی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اُس کا تعلق ہمارے ظاہری تحفظ کے نقصان سے زیادہ ہماری باطنی خُود اعتمادی کے نقصان کے ساتھ ہے، جس میں ہمارے چاروں طرف اِیمان اور اُمید اور محبت کے حقیقی خسارے ہیں۔ البتہ، معاشرے میں حقیقی نیکی کی معیشت کو بڑھانے کے لیے. ہمیں جو سازوسامان درکار ہیں وہ یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل میں وافر مقدار میں فراہم کیے گئے ہیں۔ اِن اِنجِیلی سچّائیوں اور تقویت بخش عہُود کو اِنفرادی اور اِجتماعی بھرپُور طریقے سے لاگو کرنے میں ناکامی—ہم برداشت نہیں کرسکتے—اور یہ دُنیا اِس کی مُتحَمل نہیں ہو سکتی۔

لہذا، ”طُوفان کی ماری اور تسلّی سے محرُوم“ اِس دُنیا میں، جب یہواہ نے فرمایا کہ اَیسا ہوگا، تو ہم اُس کو کیسے تلاش کریں جِس کو اُس نے”صُلح … کا عہد“ پُکارا تھا؟ ہم اُس کی طرف رُجُوع لا کر اِس کو پاتے ہیں جس نے کہا تھا کہ وہ ہم پر ”دائمی شفقت کے ساتھ“ رحم کرے گا ہمارے بچوں کو سلامتی عطا کرے گا۔۸ اِس کے باوجُود کہ خوف ناک نبُوّتیں اور حیرت انگیز صحیفے زمِین سے عمومی طور پر اَمن کے اُٹھ جانے کا اِعلان کرتے ہیں، اَنبیا نے، بشمُول ہمارے اپنے پیارے رسل ایم نیلسن نے سِکھایا ہے کہ یہ اِنفرادی طور پر ہم سے نہ لِیا جائے گا!۹ لہذا، اِس اِیسٹر پر آئیے اَمن کا قیام شخصی طریقے سے بروئے کار لاتے ہیں، خُداوند یِسُوع مسِیح کے کَفّارے کی پُرفضل اور شِفا بخش مرہم خُود پر اور اپنے خاندانوں پر اُن پر رکھیں جو ہمارے آس پاس ہیں۔ خُوش بختی سے،حیران کُن حد تک، یہ شِفا بخش مرہم ہمارے لیے ”بغیر پیسوں اور قیمت“ کے مہیا کیا جاتا ہے۔۱۰

اَیسی مدد اور اُمید کی بڑی اشد ضرورت ہے کیوں کہ آج کی اِس عالم گیر جماعت میں بہت سارے افراد کسی نہ کسی طرح کے مسئلے سے لڑ رہے ہیں—چاہے جسمانی یا جذباتی، معاشرتی یا مالی، یا درجنوں دیگر اقسام ہیں۔ لیکن ہم اِتنے مضبُوط نہیں ہیں کہ اُن کو خُود سے حل کریں اور اپنے آپ کو سنبھال سکیں، کیوں کہ ہمیں جس اِطمِینان اور مدد کی ضرورت ہے ”وہ دُنیا نہیں دیتی۔“۱۱ نہیں، اِن حقِیقی مُشکل پریشانیوں کے لیے ہمیں اُس کی ضرورت ہے جِنھیں صحائف ”آسمان کی قُدرت“ کہتے ہیں، اور اُن قُدرتوں تک رسائی پانے کے لیے ہمیں اُن ہی کے مُطابق زِندگی گُزارنی ہوگی جِنھیں وہی صحائف ”راست بازی کے اُصُول“ کہتے ہیں۔۱۲ اب، اُصُول اور قُدرت کے درمیان میں اِس تعلق کو سمجھنا ہی وہ ایک سبق ہے جو اِنسانی خاندان بظاہر کبھی سیکھنے کے قابل نہیں ہوتا ہے، اِسی لیے، آسمان و زمِین کا خُدا فرماتا ہے!۱۳

اور وہ اُصُول کون کون سے ہیں؟ ٹھیک ہے، اُن کا ہماری مُقدّس کِتابوں میں بار بار ذِکر آتا ہے، اُنھیں بار بار اِس طرح کی مجالِس میں سِکھایا جاتا ہے، اور ہمارے زمانے میں، نبی جوزف سمتھ کو اُس کی اپنی کی فریاد کے جواب میں یہ سِکھائے گئے تھے، ”میرے خُدا، میرے خُدا تُو نے مُجھے کیوں چھوڑ دیا؟“۱۴ لبرٹی جیل کی بےرحم اور بےحِس قید میں، اُنھیں یہ سِکھایا گیا تھا کہ راست بازی کے اُصُولوں میں صبر، تحمل، نرمی اور بےریا محبت جَیسی قدریں شامِل ہیں۔۱۵ اِن اُصُولوں کو پسِ پُشت ڈال کر، یہ یقینی تھا کہ ہمیں بالآخر جھگڑے اور دُشمنی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اِس سِلسلے میں، مَیں ہمارے زمانے میں راست بازی کے اُصُولوں کے بعض پہلوؤں کی عدم موجُودگی کے مُتعلق ایک لمحے کے لیےکُھل کر بات کرنا چاہتا ہُوں۔ اُصولی طور پر، مَیں باہمت، خُوش مزاج قسم کا اِنسان ہُوں، اور بہت ساری چیزیں ہماری دُنیا میں اچھی اور خُوب صُورت ہیں۔ یقیناً ہمارے پاس تاریخ کی کسی بھی نسل سے کہیں زیادہ مادی برکات ہیں، اِکیسوِیں صدی کی ثقافت میں عام طور پر لیکن بالخصُوص کلِیسیا میں، ہم ایسی زِندگیاں دیکھتے ہیں جو بہت تکلیف میں ہیں، بُہت سارے اَخلاقی سمجھوتوں کے نتیجے میں بےدردی سے توڑے گئے عہُود اور غم گین شِکستہ دِل ہیں۔ جنسی بے راہ روی کے متوازی غلیظ زبان پر غور کریں، یہ دونوں ہی فلموں میں یا ٹیلی ویژن پر اتنے عام ہیں، یا جنسی ہراسانی اور نامناسب کی دیگر اقسام کو نوٹ کریں جن کی بابت ہم کام کی جگہ پر بہت کچھ پڑھتے ہیں۔ عہد طہارت کے مُعاملات میں، جو پوِتر ہے اِس کو اکثر معمولی سمجھا جاتا ہے اور مُقدّس کی بھی اکثر اوقات بے حرمتی کی جاتی ہے۔ جس کسی کا بھی کلام یا چلن یا طرزِ عمل اَیسا ہے—”جَیسا دُنیا دیتی ہے،“ تو کہتا ہُوں، سلامتی کے تجربے کی اُمید نہ رکھے؛ مَیں آپ سے خُداوند کے نام پر وعدہ کرتا ہوں کہ ایسا نہیں ہوگا۔ ”بدکاری کبھی خُوشی نہ تھی،“۱۶ ایک دفعہ قدیم نبی نے فرمایا۔ جب رقص ختم ہوگا تو سازندے کو ادائیگی کرنا ہوگی، اور اکثر اِس کی ادائیگی پچھتاوے اور آنسوؤں کی صُورت میں ہوگی۔۱۷

یا شاید ہمیں بدسلوکی یا غِیبت کی دُوسری شکلیں نظر آئیں۔ ہمیں خُداوند یِسُوع مسِیح کے شاگِردوں کی حیثیت سے کس قدر دوہری احتیاط کرنا ہوگی کہ وہ اِس طرح کے کسی رویے کا شکار نہ ہوں۔ کسی بھی صُورت میں ہم ناجائز تسلط یا کسی بھی قسم کی زیادتی یا غیر اَخلاقی جبر—جسمانی، جذباتی، رُوحانی یا کسی اور قسم کے قُصُور وار نہ ہوں۔ مُجھے یاد ہے کہ صدر گورڈن بی ہنکلی کے جذبے کومحسوس کیا تھا جب اُنھوں نے کلِیسا کے مردوں سے اُن لوگوں کی بابت کلام کیا تھا جو ”اپنے ہی گھروں میں ظالم و جابر تھے“:۱۸

”عورتوں کے ساتھ زیادتی اِنتہائی اندوہناک اور سراسر غلِیظ و مکروہ رویہ ہے،“اُنھوں نے فرمایا۔ ”اِس کلِیسیا میں کوئی بھی شخص جو اپنی بیوی سے زیادتی کرتا ہے، جو اُس کو رُسوا کرتا ہے، جو اُس کی توہین کرتا ہے، جو اُس پر ناجائز تسلُط کا مُرتکِب ہوتا ہے وہ کہانت پانے کے لائق نہیں ہے۔ … [وہ] اِجازت نامہِ ہیکل کے حامِل ہونے کے لائق نہیں ہے۔“۱۹ اِسی طرح قابلِ نفرت اَمر، اُس نے کہا، بچّوں کے ساتھ زیادتی و تشدُد کی صُورت—یا زیادتی کی کوئی اور صُورت ہے۔۲۰

بہت ساری صُورتوں میں، غیراِرادی طور پر، کلِیسیا کے وفادار مرد، عورتیں، اور حتی کہ بچّے بھی تُرش گوئی، یہاں تک کہ بدزبانی کے قصُوروار ہو سکتے ہیں، جو خُداوند کی ہیکل میں مُقدّس رُسُوم کے ذریعے سے اکثر مُہربند ہُوئے ہوتے ہیں۔ ہر ایک کو پیار پانے، پُراَمن محسوس کرنے ،اور گھر میں تحفظ پانے کا حق ہے۔ براہِ کرم، ہم اَیسے ماحول کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں۔ صُلح پسندی کا وعدہ یہ ہے کہ آپ کے ساتھ رُوحُ القُدس مُستقل رفیق ہوگا اور برکتیں ”بغیر جبر“ کے آپ تک ہمیشہ سے ہمیشہ تک پُہنچتی رہیں گی۔۲۱ کوئی بھی تُرش زبان یا گُستاخانہ اَلفاظ کو اِستعمال کر کے ”مُخلصی کی محبت کا گیت گا“ نہیں سکتا۔۲۲

مَیں نے جہاں شُروع کِیا تھا وہِیں پر ختم کرُوں گا۔ کل اِیسٹر ہے، یِسُوع مسِیح کی اِنجِیل کے راست اُصُولوں اور اُس کے کَفّارہ کا وقت ہے جو ہمیں جھگڑے اور عداوت پر، مایُوسی اور گُناہ پر، اور بالآخر موت پر فسح—”فتح دِلاتے“ ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ خُدا کے برّہ کی پُوری وفاداری کا کام اور کلام سے حلف اُٹھائیں، جس نے مشقّتیں اُٹھا لِیں اور ہمارے غموں کو برداشت [کِیا]، تو بھی اِس کے خِلاف اُس نے اپنا”مُنہ نہ کھولا“۲۳ کیوں کہ اُس نے ہماری طرف سے نجات کے فرض کو پُورا کرنے کے عزم کِیا ہُوا تھا۔

فریب اور دُکھوں کے باوجود، بدسلُوکی اور ظُلم، اور کُل بنی آدم کے مجمُوعہِ گُناہوں اور دُکھوں کو برداشت کرنے کے باوجود، زِندہ خُدا کے زِندہ سپُوت نے فانی زِندگی کی طویل راہ کو دیکھا، ہمیں اِس ہفتے دیکھا اور کہا: ”مَیں تُمھیں اِطمِینان دیے جاتا ہُوں، اپنا اِطمِینان تُمھیں دیتا ہُوں: جس طرح دُنیا دیتی ہے میں تُمھیں اُس طرح نہیں دیتا۔ تُمھارا دِل نہ گھبرائے اور نہ ڈرے۔“۲۴ پُر فضل، پُرمُسرت، پُراِطمِینان اِیسٹر مُبارک ہو۔ اَمن کے شہزادے کی طرف سے بےحِساب مُمکِنات کی ادائیگی پہلے ہی ہوچکی ہے، جس کو میں اپنے پُورے دِل سے پیار کرتا ہوں، جِس کی یہ کلِیسیا ہے، اور جس کی مَیں واشگاف گواہی دیتا ہُوں، اُسی، خُداوند یِسُوع مسِیح، آمین۔