مجلسِ عامہ
حاصل کردہ علم جو ہم کبھی نہیں بھُولیں گے
مجلسِ عامہ اپریل ۲۰۲۱


حاصل کردہ علم جو ہم کبھی نہیں بھُولیں گے

اگر آپ دُعاگو ہو کر اپنی زِندگی پر نگاہ کریں، تو مجھے یقین ہے کہ آپ اُن سب اسباب کا مشاہدہ کریں گے جن کی بدولت خُداوند مشکل کے اِس دور میں آپ کی رہنمائی کرتا رہا ہے۔

میرے پیارے بھائیو، میں آپ کے ساتھ اِس ورچوئل مجلس کا منتظر تھا۔ آخری مرتبہ ہم نے مجلسِ عامہ کی کہانتی نِشست کا انعقاد اپریل ۲۰۱۹ میں کیا تھا۔ پچھلے دو برسوں میں بہت کچھ رُو نما ہو چُکا ہے! آپ مِیں سے کچھ نے پیاروں کو کھویا دیا ہے۔ دُوسروں نے نوکریاں، روزگار، یا صحت کھو دی ہے۔ جبکہ دُوسروں نے احساسِ سلامتی یا مستقبل کی اُمید کھو دی ہے۔ آپ میں سے ہر ایک کے لیے جنہوں نے اِس جیسے یا دیگر نقصان سہے ہیں میرا دِل پسیجتا ہے۔ میں مسلسل دُعا کرتا ہوں کہ خُداوند آپ کو تسلی دے۔ جب آپ خُدا کو اپنے جیون میں غالب آنے دیں گے، میں جانتا ہوں کہ وہ آپ کے مستقبل کے بارے میں اُتنا ہی پُر اُمید ہے جتنا وہ ہمیشہ سے رہا ہے۔

نقصانات کے مابین ہم نے، کچھ چیزوں کو پانے کا بھی تجربہ حاصل کیا ہے۔ کچھ نے ہمارے آسمانی باپ اور اُس کے بیٹے یِسُوع مسِیح، پر گہرا تر ایمان پایا ہے۔ بہت سوں نے زندگی کا تازہ تناظر پایا ہے—حتٰی کہ ابدی تناظر۔ شاید آپ نے اپنے پیاروں کے ساتھ اور خُدا کے ساتھ زیادہ قوی تعلقات استوار کرنے کا تجربہ پایا ہے۔ میں اُمید کرتا ہوں کہ آپ نے اُس کے شنوا ہونے اور ذاتی مُکاشفہ پانے کی اضافی صلاحیت پائی ہے۔ مشکل آزمائشیں اکثر اوقات فروغ پانے کے مواقع فراہم کرتی ہیں جو کسی اور طرح سے نہیں ملتے ہیں۔

سابقہ دو برسوں پر غور کریں۔ آپ نے کیسے فروغ پایا ہے؟ آپ نے کیا سیکھا ہے؟ ابتدا میں آپ ۲۰۱۹ میں واپس جانے اور وہیں رہنے کی خواہش کر سکتے ہیں! لیکن اگر آپ اپنی زندگی پر دُعا گو ہو کر غور کریں، مجھے یقین ہے کہ آپ بہت سے طریقے دیکھیں گے جن سے خُداوند نے اِس مشکل وقت میں، آپ کو مزید سرشار، مزید تبدیل شدہ بندہ—خُدا کا حقیقی بندہ بننے میں مدد کرتے ہوئے آپ کو ہدایت دیتا رہا ہے۔

میں جانتا ہوں کہ خُداوند ہمارے لیے انفرادی اور اجتماعی طور پر—عظیم اور شاندار منصوبہ رکھتا ہے۔ رحم اور تحمل سے، وہ فرماتا ہے:

”تم چھوٹے بچے ہو، اور ابھی تک یہ نہیں سمجھ سکے کہ کیسی افضل برکتیں باپ نے … تمھارے لیے تیار کی ہیں؛

”اور تُم سب باتیں ابھی برداشت نہیں کر سکتے؛ تاہم، خاطر جمع رکھو، کیونکہ میں تمھاری راہ نمائی کروں گا۔۱

میرے عزیز بھائیو، مَیں گواہی دیتا ہُوں کہ وہ واقعی ہماری راہ نمائی کرتا رہا ہے اور کر رہا ہے، جب ہم اُس کے خواہاں ہوتے ہیں۔ وہ چاہتا ہے ہم فروغ پائیں اور سیکھیں، حتیٰ کہ—شاید خصوصاً—مصیبت سے بھی۔

مصیبت عظیم معلم ہے۔ آپ نے سابقہ دو برسوں میں کیا سیکھا ہے جو آپ ہمیشہ یاد رکھنا چاہتے ہیں؟ آپ کے جواب آپ کے لیے منفرد ہوں گے، لیکن کیا میں چار اسباق تجویز کر سکتا ہوں جو میں اُمید کرتا ہوں ہم سب نے سیکھے ہیں اور کبھی نہیں بھولیں گے۔

سبق ۱: گھر ایمان اور پرستش کا مرکز ہے

اکثر جب خُداوند ہمیں آخری زمانے کے خطرات سے متعلق انتباہ کرتا ہے، وہ اِس طرح کی مشورت دیتا ہے: ”پَس، مُقَدَّس جگہوں پر کھڑے رہو، اور جُنبِش نہ کھاؤ۔“۲ اِن ”مقُدس جگہوں“ میں یقیناً خُداوند کی ہیکلیں اور عبادت گاہیں شامل ہیں۔ لیکن چونکہ ان مقامات پر جمع ہونے کی ہماری صلاحیت مختلف درجات تک محدود کردی گئی ہے، لہذا ہم نے یہ سیکھا ہے کہ زمین کے مُقدس ترین مقامات میں سے ایک گھر ہے — ہاں، حتیٰ کہ آپ کا گھر۔

بھائیو، آپ خُدا کی مقدس کہانت کے حامل ہیں۔ ”کہ کہانت کے حقوق بلاتفریق آسمان کی قدرت سے جُڑے ہیں۔“۳ آپ اور آپ کے خاندان نے کہانتی رسومات پائی ہیں۔ اِن ”[کہانتی] رسومات میں، قدرتِ الہٰی کا ظہور ہے۔“۴ یہ قدرت آپ کو اور آپ کے خاندان کو آپ کے اپنے گھر میں میسر ہے جب آپ اُن عہود کو پورا کرتے ہیں جو آپ نے باندھے ہیں۔۵

محض ۱۸۵ سال قبل، اِسی دن، ۳ اپریل، ۱۸۳۶ کو، ایلیاہ نے کہانتی کنجیاں بحال کیں جو ہمارے خاندانوں کو ہمیشہ کے لیے ایک ساتھ سربمہر ہونے کی اجازت دیتی ہیں۔ اِسی وجہ سے اپنے گھر میں عشائے ربانی کا اہتمام کرنا نہایت دلکش محسوس ہوتا ہے۔ آپ کے خیال میں آپ کو—اُن کے والد، دادا، شوہر، بیٹے، یا بھائی—کی حیثیت سے پاک رسوم ادا کرتے ہوئے دیکھنا آپ کے اراکینِ خاندان کو کیسے متاثر کرتا ہے؟ آپ اِن مُقدس احساسات کو اپنے خاندان میں قائم رکھنے کے لیے کیا کریں گے؟

آپ محسوس کر سکتے ہیں کہ اپنے گھر کو حقیقی طور پر ایمان کا مقامِ مُقدس بنانے کے لیے ابھی اور بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر ایسا ہے، تو براہ کرم یہ کریں! اگر آپ شادی شدہ ہیں، اس اہم کام میں اپنے مساوی ساتھی کے طور پر اپنی بیوی سے مشورت کریں۔ صرف چند ایک کام ہی اِس سے اہم ہیں۔ اب اور خُداوند کے دوبارہ آنے کے وقت کے دوران میں، ہم سب کو اپنے گھروں کو طمانت اور تحفظ کا گہوارہ بنانے کی ضرورت ہے۔۶

ایسے اعمال اور رویے جو رُوح کو مدعو کرتے ہیں آپ کے گھر کے تقدس کو بڑھائیں گے۔ یہ بات بھی یکساں طور پر حقیقت ہے کہ اگر آپ کے طرز عمل یا ماحول میں روح القدس کو مجروح کرنے والی کوئی چیز موجود ہے تو یہ تقدس کافور ہو جائے گا، کیونکہ تب ”آسمان اپنے تئیں دستبر دار ہو جاتے ہیں۔“۷

کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کیوں خُداوند چاہتا ہے کہ ہم اپنے گھروں کو انجیل سیکھنے اور انجیل پر عمل پیرا ہونے کا مرکز بنائیں؟ کیا یہ محض ہمیں عالمی وباء کے لیے تیار کرنے، اور اِس سے گزرنے میں ہمیں مدد دینے کے لیے نہیں ہے۔ موجودہ اجتماعی بندشیں بالآخر ختم ہو جائیں گی۔ تاہم، اپنے گھر کو اپنا بنیادی جاہِ اِیمان بنانے کا آپ کا عزم کبھی ختم نہیں ہو گا۔ جب اِس عالمِ حقیر میں ایمان اور تقدس کی کمی ہوتی ہے، مُقدس جگہوں کے لیے آپ کی ضرورت بڑھ جائے گی۔ میں آپ کو اپنے گھر کو حقیقی مُقدس مقام بنانے اور اُس لازمی مقصد سے ”جُنبِش نہ کھانے ۸ کی تاکید کرتا ہوں۔

سبق ۲: ہمیں ایک دوسرے کی ضرورت ہے

خُدا چاہتا ہے ہم اِکٹھے کام کریں اور ایک دُوسرے کی مدد کریں۔ اِسی لیے اُس نے ہمیں خاندانوں میں بھیجا اور حلقوں اور میخوں میں منظم کیا ہے۔ اِسی لیے اُس نے ہمیں ایک دوسرے کی خدمت اور خدمت گزاری کرنے کو کہا ہے۔ اِسی لیے اُس نے ہمیں دُنیا میں رہنے مگر دُنیا کے نہ ہونے کا کہا ہے۔۹ ہم اکیلے کی نسبت باہم اکٹھے بہت زیادہ کی تکمیل کر سکتے ہیں۔۱۰ خُدا کا خُوشی کا منصوبہ ناکام ہو جائے گا اگر اُس کے بچے ایک دُوسرے سے الگ تھلگ رہیں۔

حالیہ عالمی وباء اِس معاملے میں انوکھی رہی ہے کہ اِس نے بنیادی طور پر بیک وقت ہر کسی کو متاثر کیا ہے۔ اگرچہ کچھ نے دُوسروں کی نسبت زیادہ تکلیف اُٹھائی ہے، کسی نہ کسی طرح ہم سب کو چنوتی دی گئی ہے۔ اِس کی بدولت، طفلانِ خُدا کو متحد کرنےمیں مدد کرنے کی استعداد پہلے سے کہیں زیادہ ہم سب کی مشترک آزمائش ہے۔ پس، میں پوچھتا ہوں، کیا یہ مشترک آزمائش آپ کو اپنے پڑوسیوں—گلی کے پار اور دُنیا بھر میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے قریب لائی ہے؟

اِس معاملے میں، دو بڑے حُکم ہماری راہ نمائی کر سکتے ہیں: اول خُدا سے محبت رکھنا، دوم اپنے پڑوسی سے محبت رکھنا۔۱۱ ہم اپنی محبت کا اظہار خدمت سے کرتے ہیں۔

اگر آپ کسی کو جانتے ہیں جو تنہا ہے، اُس تک پہنچیں—اگرچہ آپ خُود بھی تنہا ہیں! آپ کو ملنے کے لیے کسی وجہ یا پیغام یا کام کی ضرورت نہیں ہے۔ صرف سلام دُعا لیں اور اپنی محبت ظاہر کریں۔ ٹیکنالوجی آپ کی مدد کر سکتی ہے۔ عالمی وباء ہو یا نہ ہو، خُدا کے ہر قیمتی بچے کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ وہ اکیلا نہیں ہے۔

سبق ۳: آپ کی کہانتی جماعت کا مقصد محض میٹنگ کرنے سے کہیں زیادہ ہے۔

عالمی وباء کے دوران، کچھ وقت کے لیے اتوار کی جماعتی مجالس کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔ عملاً اب کچھ جماعتیں ملنے کے قابل ہوئی ہیں۔ بہر حال، خُداوند نے جو کام کہانتی جماعتوں کو سونپا ہے ایک مجلس تک محدود ہونے کے لیے نہیں تھا۔ جماعت کا مقصد کیا ہے اور یہ کیا کر سکتی ہے مجالس اُس کا ایک مختصر سا حصہ ہیں۔

ہارونی کہانت اور بزرگان کی جماعتوں کے میرے بھائیو، ہماری جماعتیں کیوں ہیں اِس بارے اپنی بصیرت کو وسیع کریں۔ اب—اُس کے کام کی تکمیل کرنے کے لیے خُداوند کی مرضی کے موافق آپ کیسے اپنی جماعتوں کا استعمال کریں گے؟ خُداوند کی طرف سے مکاشفہ کے خواہاں ہوں۔ خُود کو عاجز بنائیں۔ مانگیں! سُنیں! اگر آپ کو راہ نمائی کرنے کے لیے بُلایا گیا ہے، بطور صدارتی مجلس اور اپنے اراکینِ جماعت سے مشورت کریں۔ آپ کا کہانتی عہدہ یا بُلاہٹ کچھ بھی ہو، اپنی جماعت کا رکن ہونے اور اپنی خدمت کرنے کے عزم میں خُدا کو غالب آنے دیں۔ خُوشی سے اُس راستبازی کا تجربہ کریں جو آپ لائیں گے جب آپ ”بے تابی کے ساتھ کارِ خیر میں مشغُول ہوتے ہیں۔۱۲ جماعتیں حجاب کی دونوں جانب اسرائیل کو اکٹھا کرنے کے عمل میں تیزی لانے میں منفرد مقام رکھتی ہیں۔

سبق ۴: ہم یِسُوع مسِیح کو بہتر سُنتے ہیں جب ہم ساکن ہوتے ہیں

ہم ایسے دور میں رہتے ہیں جس کی بہت پہلے نبوت کی گئی تھی، جب ”سب چِیزیں اَبتری میں ہوں گی؛ اور واقعی، آدمیوں کی جان میں جان نہ رہے گی؛ پَس سب لوگوں پر خوف چھا جائے گا۔“۱۳ یہ عالمی وباء سے قبل بھی سچ تھا اور بعد میں بھی سچ ہو گا۔ دُنیا میں ابتری بڑھنا جاری رہے گی۔ اِس کے برعکس، خُداوند کی ”گرج کی آواز نہِیں، بلکہ…یہ دبی ہوئی ہلکی نرم آواز [ہے]، [گویا] ایک سرگوشی ہو، اور یہ ان کو اندر تک [چھید] دیتی ہے۔“۱۴ اُس کی ہلکی دبی آواز کو سُننے لے لیے، آپ کو بھی ساکن ہونے کی ضرورت ہے!۱۵

کچھ عرصہ کے لیے، عالمی وباء نے اُن سرگرمیوں کو منسوخ کر دیا جو عموماً ہماری زندگیوں کو معمور کرتی تھیں۔ جلد ہی ہم اُس وقت کو دُنیاوی شور شرابے اور ہنگامہ خیزی سے بھرنے کا انتخاب کرنے کے قابل ہوں گے۔ یا ہم اپنے وقت کو خُداوند کی سرگوشی کرتی آواز کو اپنی ہداہت ، تسلی اور امن دیتا ہوئے سُننے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ پُرسکون وقت مُقدس وقت ہے—وقت جو ذاتی مُکاشفہ کو آسان بنائے اور امن قائم کرے گا۔

اکیلے اور اپنے پیاروں کے ساتھ ہونے کے لیے وقت نکالنے کے لیے خُود کو پابند کریں۔ دُعا میں اپنے دِل خُدا کے لیے کھولیں۔ خُود کو صحائف میں غرق کرنے کے لیے وقت نکالیں اور ہیکل میں پرستش کریں۔

میرے پیارے بھائیو، بہت سی ایسی باتیں ہیں جو خُداوند چاہتا ہے کہ ہم اِس عالمی وباء کے دوران سیکھیں۔ میں نے صرف چار تجویز کی ہیں۔ میں آپ کو اپنی فہرست بنانے کی دعوت دیتا ہوں، اِس پر بڑے دھیان سے غور کریں، اور اُن کے ساتھ اشتراک کریں جنہیں آپ محبت کرتے ہیں۔

خُدا کے عہد نبھانے والے لوگوں کے لیے مستقبل درخشنداں ہے۔۱۶ خداوند اپنے خادموں سے جو اہل طور پر کہانت رکھتے ہِیں افزُوں انداز میں بنی نوع انسان کو برکت دینے، تسلی دینے، اور مضبوط بنانے اور دُنیا اور اس کے لوگوں کو اُس کی آمدِ ثانی کے لئے تیار کرنے کا مطالبہ کرے گا۔ ہم میں سے ہر ایک پر فرض عائد ہوتا ہے کہ اُس مُقدس تقرری پر کھرے اُتریں جو ہم نے پائی ہے ہم ایسا کرسکتے ہیں! آپ میں سے ہر ایک کے لیے اپنی محبت کے اظہار کے ساتھ، میرے عزیز بھائیو، میں اِس کی گواہی دیتا ہُوں، یِسُوع مسِیح کے مقدس نام پر، آمین۔

شائع کرنا