مجلسِ عامہ
کلِیسیائی اعلیٰ عہدے داران، علاقائی ستّر، اور اعلیٰ اَفسران کی تائید
اکتوبر 2024 کی مجلسِ عامہ


کلِیسیائی اعلیٰ عہدے داران، علاقائی ستّر، اور اعلیٰ اَفسران کی تائید

بھائیو اور بہنو، اَب میرے لِیے فخر کی بات ہو گی کہ مَیں آپ کے تائیدی ووٹ کے لِیے کلِیسیا کے اعلیٰ عہدے داران، علاقائی ستّر، اور اعلیٰ اَفسران کو پیش کرُوں۔

ہم آپ سے کہتے ہیں براہِ کرم آپ جہاں کہیں بھی ہیں، حسبِ معمول اپنی حمایت کا اِظہار کریں۔ اگر کوئی پیش کردہ تجاویز میں سے کسی کی مخالفت کرتے ہیں، تو ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ اپنی سٹیک کے صدر سے رابطہ کریں۔

یہ تجویز کِیا جاتا ہے کہ ہم رسل میریئن نیلسن کی بحیثیتِ نبی، رویا بین، اور مُکاشفہ بین اور کلِیسیائے یِسُوع مسِیح برائے مُقدّسینِ آخِری اَیّام کے صدر؛ ڈیلن ہیرس اوکس کی بطور مُشیرِ اَوّل اور ہینری بنین آئرنگ کی صدارتِ اَوّل میں مُشیرِ دوم کے طور پر تائید کریں۔

جو حامی ہیں اِظہار کر سکتے ہیں۔

اگر کوئی، مُخالف ہے، تو اِظہار کر سکتا ہے۔

تجویز پیش کی جاتی ہے کہ ہم ڈیلن ایچ اوکس کی بارہ رَسُولوں کی جماعت کے صدر کی حیثیت سے اور جیفری آر ہالینڈ کی بارہ رَسُولوں کی جماعت کے قائم مقام صدر کی حیثیت سے تائید کریں۔

جو حامی ہیں، مہربانی سے اِس کا اظہار کریں۔

اگر کوئی مُخالف ہے تو اِظہار کر سکتا ہے۔

تجویز پیش کی جاتی ہے کہ ہم بارہ رَسُولوں کی جماعت کے اَرکان کی حیثیت سے درج ذیل کی تائید کریں: جیفری آر ہالینڈ، ڈئیٹر ایف اُکڈورف، ڈیوڈ اے بیڈنار، کونٹن ایل کُک، ڈی ٹاڈ کرسٹوفرسَن، نیل ایل اینڈرسَن، رونلڈ اے ریس بینڈ، گیری ای سٹیون سَن، ڈیل جی رینلنڈ، گیرٹ ڈبلیو گانگ، اُولِسیس سوارز، اور پیٹرک کیرون۔

جو حمایت میں ہیں، مہربانی سے اِس کا اظہار کریں۔

اگر کوئی مخالف ہے تو اِظہار کرسکتا ہے۔

تجویز کِیا جاتا ہے کہ ہم صدارتِ اَوّل میں مُشِیروں اور بارہ رَسُولوں کی جماعت کی بحیثیتِ نبی، رویا بین، اور مُکاشفہ بین تائید کریں۔

سب جو اِس حق میں ہیں، مہربانی سے اِظہار کریں۔

اگر کوئی، مُخالفت میں ہے، تو اِسی طرح اِظہار کر سکتا ہے۔

ہم توجہ دِلاتے ہیں کہ چھ نئے عِلاقائی ستّر کی تائید مجلِسِ عامہ کی قیادتی مجالِس کے دوران میں، جمعرات، 3 اکتوبر کو کی گئی تھی، اور پھر کلِیسیا کی ویب سائٹ پر اِعلان کِیا گیا تھا۔ ہم آپ کو اِن بھائیوں کی نئی ذِمہ داریوں میں اُن کی تائید کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔

جو حمایت میں ہیں، مہربانی سے اِس کا اظہار کریں۔

وہ جو مُخالفت میں ہیں، اِسی طرح اِظہار کریں۔

یہ تجویز پیش کی جاتی ہے کہ ہم دیگر اعلیٰ عُہدے داران، علاقائی ستّر، اور اعلیٰ اَفسران کی موجُودہ تنظیمی لحاظ سے تائید کریں۔

وہ سب جو حمایت میں ہیں مہربانی سے ہاتھ اُٹھا کر اِظہار کریں۔

اگر کوئی، مُخالفت میں ہے وہ بھی اِظہار کرے۔

بھائیو اور بہنو، کلِیسیائی قائدین کی جانب سے آپ کے مُسلسل اِیمان اور دُعاؤں کے لیے، آپ کا شُکریہ۔

عِلاقائی ستّر کی تبدیلیاں

درج ذیل عِلاقائی ستّر کی قیادتی نِشست میں جو کہ مجلس عامہ کا حصہ ہے تائید کی گئی تھی:

مگیل اے آویلا، جین پیئر اے ایل ہابوکو، رامیرو ابارا سانچیز، جارج کاٹیمبو نجوگو مونینے، اے اینریک ٹیکشیرا، فرانسسکو ولانیووا روزاس۔

شائع کرنا