اپنے حقُوق کے مُطابق زِندگی گُزاریں
سِکھیں کہ کس طرح کہانتی رُسُوم اور عہد کے وعدے خُدا کی قُدرت کو آپ کی زِندگی میں زیادہ افادیت کے ساتھ بہنے دیں گے۔
حال ہی میں، میرے شوہر، گریگ کی بیماری کی تشخِیص سے معلوم ہُوا کہ بڑی سرجری اور مہِینوں تک کیموتھراپی کی ضرُورت ہو گی۔ آپ میں سے بُہت سے لوگوں کی طرح جو اِس طرح کی صُورتِ حال سے گُزرے ہیں، ہم نے بھی فوراً عرشِ بریں کی مدد اور خُدا کی قُدرت کے لیے دُعا کرنا شُروع کر دی۔ گریگ کی سرجری کے بعد اِتوار کو، عِشائے ربانی ہمارے ہسپتال کے کمرے میں پُہنچا دی گئی۔
اِس موقع پر، مَیں اَکیلی ہی عِشائے ربانی لینے والی تھی۔ ایک ٹُکڑا روٹی۔ ایک کپ پانی۔ گرجا گھر میں، میرا ذہن اکثر عِشائے ربانی کے ترسیلی نظام پر توجہ مرکوز کرتا ہے—تیاری، برکت، اور بانٹنا۔ لیکن اُس دوپہر کو، مَیں نے خُدا کی قُدرت کی نعمت پر غَور کِیا جو خُود پاک رسم کے ذریعے سے دست یاب ہے اور اُس عہد کے وعدے پر جو مَیں باندھ رہی تھی جب مَیں نے روٹی کا وہ ٹُکڑا اور پانی کا پیالہ لِیا تھا۔ یہی وہ وقت تھا جب مُجھے عرشِ بریں سے ہمت چاہیے تھی۔ شدید صدمے، نڈھالی، اور بے یقینی کے بیِچ میں، مَیں نے اِس نعمت کے مُتعلق سوچا جو مُجھے اُس کی طرف سے ہمت مِلے گی جِس کی مُجھے اشد ضرُورت تھی۔ عِشائے ربانی میں شراکت خُداوند کے رُوح کے ساتھ میری رفاقت کو بڑھائے گی، مُجھے خُدا کی قُدرت کی نعمت عطا کرے گی، جِس میں فرِشتوں کی خِدمت اور نجات دہندہ کی قُدرت کو غالِب آنے دینا شامِل ہے۔
مُجھے نہیں لگتا کہ مَیں نے اِس سے پہلے کبھی اِتنی وضاحت کے ساتھ محسُوس کِیا ہو گا کہ صِرف یہ اہم نہیں کہ کون اِس رسم کو ادا کرتا ہے—بلکہ یہ رسم اور اِس سے جُڑا عہد جو کُھلتا ہے وہ بھی میری توجہ کا مُستحق ہے۔ کہانتی رُسُوم اور عہد کے وعدے خُدا کو ہمیں پاک کرنے اور پھر ہماری زِندگیوں میں حیرت انگیز کام کرنے کے قابِل بناتے ہیں۔ لیکن یہ کیسے ہوتا ہے؟
سب سے پہلے، کوئی بھی رسم جو ہماری زِندگیوں میں خُدا کی قدرت کو ظاہر کرتی ہے، اِس کو خُدا کے بیٹے کی طرف سے اِختیار کے ساتھ ادا کِیا جانا چاہیے۔ ادا کرنے کا نظام اہم ہے۔ باپ نے اپنی کہانتی رُسُوم کو ادا کرنے کے لِیے اِختیار اور کُنجیاں یِسُوع مسِیح کو سونپی تھیں۔ اُس کی زیرِ ہدایت، اُس کے کہانتی طریق کے تحت، خُدا کے بیٹوں کو مُقرّر کِیا گیا ہے کہ خُدا کے بیٹے کی جگہ پر کھڑے ہوں۔
دُوسرے، ہمیں صِرف عہد کے وعدوں کو باندھنا نہیں ہے—ہمیں اُن پر عمل کرنا بھی لازم ہے۔ بُہت سی اِنجِیلی رُسُوم کے ساتھ، ہم خُدا کے ساتھ مُقدّس عہُود باندھتے ہیں؛ جب ہم اُن عہُود کو مانتے ہیں تو وہ ہمیں برکت دینے کا وعدہ کرتا ہے۔ کیا ہمیں یہ احساس ہے کہ یہ کہانتی رُسُوم کے ساتھ ساتھ عہد کے وعدوں کی پاس داری ہے جو ہمیں اِس لائق بناتا ہے کہ خُدا کی قُدرت پر توکّل کریں۔
اُس دوپہر کو مَیں نے سوچا کہ کیا مَیں، خُدا کے عہد کی دُختر، پُوری طرح سے سمجھتی ہُوں کہ کہانتی رُسُوم کے ذریعے سے خُدا کی قُدرت کی نعمت تک کیسے رسائی پائی جائے اور اگر مَیں نے واقعی یہ پہچان لِیا کہ خُدا کی قُدرت میرے اندر کیسے کام کرتی ہے۔
2019 میں کلِیسیا کی خواتین کو پیغمبرانہ دعوت دی گئی تھی، جو ہمیں سِکھاتی ہے کہ نجات دہندہ کی قُدرت کو اپنی زِندگیوں میں کیسے لایا جائے۔ صدر رسل ایم نیلسن نے ہمیں عقائد اور عہُود 25 کا مُطالعہ کرنے کی دعوت دی تھی، یہ مُکاشفہ ایما سمتھ کو ہارمونی، پنسلوانیا میں عطا ہُوا تھا۔ اُس دعوت کو قبُول کرنے سے میری زِندگی بدل گئی۔
پچھلے مہینے مجُھے ہارمونی جانے کا اچانک موقع مِلا۔ وہاں، اِسفند کے درختوں کے نِیچے، جوزف سمتھ اور الیور کاؤڈری کو ہارونی کہانت عطا کی گئی تھی۔ اِن درختوں کے قریب جوزف اور ایما کے گھر کا سامنے کا دروازہ ہے۔ اِس گھر میں چمنی کے اُس پار کھڑکی ہے۔ مَیں اُس کھڑکی کے پاس کھڑی ہُوئی اور سوچا کہ ایما نے درختوں کے اُس پار دیکھتے ہُوئے کیا سوچا ہوگا۔
جولائی 1830 میں، ایما کی عمر 26 برس تھی؛ وہ ابھی نوجوان تھی۔ اُس کی شادی کو ساڑھے تین برس ہو چُکے تھے۔ اُس کا بچّہ فوت ہوگیا تھا—اُس کا پہلوٹھا۔ اُس کی چھوٹی قبر اُس کے گھر کے بالکل قریب ہے۔ جُوں ہی مَیں اُس کھڑکی کے پاس کھڑی ہُوئی تو، میرے لیے یہ تصُّور کرنا مُشکل نہیں تھا کہ اُس کے خیالات کس قِسم کے ہوں گے۔ یقیناً وہ اپنے مالی حالات، بڑھتے ہُوئے ظُلم و ستم کی وجہ سے اپنی حفاظت، اور اپنے مُستقبل کے مُتعلق بڑی پریشان تھی۔ اور پھر بھی خُدا کا کام اُس کے آس پاس ہر جگہ تھا۔ کیا وہ اِس منصُوبے میں اپنے مقام، اُس کی بادِشاہی میں اپنے انجام، اور خُدا کی نظر میں اپنے امکان کے بارے میں بھی فکرمند تھی؟
مُجھے لگتا ہے کہ شاید وہ تھی۔
سڑک کے اُس پار، خُدا کی کہانت کی نعمت کا اِختیار اور کُنجیاں اِس دُنیا میں بحال ہو چُکی تھیں۔ یہی وہ وقت تھا جب ایما کو درحقیقت عرشِ بریں سے ہمت چاہیے تھی۔ شدید صدمے، نڈھالی، اور بے یقینی کے بیِچ میں، مَیں تصُّور کرتی ہُوں کہ ایما نے خُدا کی کہانت کی اِس نعمت کے بارے میں سوچا کہ اُس کی طرف سے ہمت مِلے گی جِس کی اُسے اشد ضرُورت تھی۔
لیکن ایما نے صرف اِس کھڑکی کے پاس کھڑے ہو کر فکر مندی کا اظہار نہیں کیا۔
جب نبی جوزف کُنجیوں، عُہدوں، رسموں، اور کہانتی خِدمت کو کیسے انجام دینے کے بارے میں تعلیم پا رہا تھا، خُداوند نے خُود، اپنے نبی کے وسِیلے سے ایما کو مُکاشفہ عطا کِیا۔ ناؤوہ ریلیف سوسائٹی کی صدر ایما کو نہیں—یہ مُکاشفہ ہارمونی میں 26 سالہ ایما کو دِیا گیا تھا۔ مُکاشفہ کے ذریعے سے، ایما باطنی تقدیس اور عہد کے تعلُق کی بابت سِیکھے گی جو اُس کی زِندگی میں اُن کہانتی رُسُوم کی کام کرنے کی صلاحیت کو بڑھا دے گی۔
پہلے، خُداوند نے ایما کو اپنے منصوبہ میں اُس کا مقام یاد دِلایا، اِس کے ساتھ ساتھ کہ وہ کون ہے اور وہ کیا ہے—اُس کی بادِشاہی میں وہ ایک بیٹی ہے۔ اُس کو دعوت دی گئی تھی کہ ”پاکیزہ راہوں پر چلے،“ وہ راستا جِس میں رُسُوم شامِل تھیں جو خُدا کی قُدرت عطا کریں گی اگر ایما اپنے عہُود پر قائم و دائم رہتی ہے۔
دُوسرے، اُس کے شدِید غم و ماتم کے موسم میں، خُداوند نے اُس کو عزم عطا کِیا۔ بحالی میں ایما کی پہلی صف میں صِرف نِشست ہی نہیں تھی، وہ اہم کارکُن تھی اُس کام کی جو ہونے والا تھا۔ اُس کی تَقرُّری کی جائے گی کہ ”صحائف کی تفسیر کرے، اور کلِیسیا کو نصیحت کرے۔“ اُس کا وقت ”سِیکھنے اور لِکھنے کے لیے وقف ہوگا۔“ ایما کو مُقدّس ذِمہ داری سونپی گئی تھی کہ مُقدّسِین کو عِبادت کے لیے تیار کرنے میں مدد دے؛ خُداوند کے حُضُور اُن کے گِیت دُعائیں ہوں گی اور جن کا ”جواب اُن کے سروں پر برکت سے دیا جائے گا۔“
آخِر میں، خُداوند نے باطنی تقدیس کے ایک ایسے عمل کا خاکہ پیش کِیا جو ایما کو سرفرازی کے لِیے تیار کرے گا۔ ”اَیسا کیے بغیر تُو،“ خُداوند نے اُس کو بتایا، ”وہاں نہیں آ سکتی جہاں مَیں ہُوں۔“
اگر ہم فصل 25 کو بغَور پڑھیں، تو ہمیں بڑی اہم پیش رفت کا اندازہ ہوتا ہے۔ ایما بادِشاہی میں ایک بیٹی کے رُتبے سے بڑھ کر ”برگُزیدہ خاتُون“ سے ملکہ کا رُتبہ پاتی ہے۔ ہارُونی اور ملکِ صِدق کہانتی رُسُوم کے ساتھ ساتھ عہد کے وعدوں کی پاس داری مِل کر رُوح اور فرِشتوں کے ساتھ اُس کی رفاقت کو بڑھائے گی، اور اُسے اپنی زِندگی کو الہی ہدایت کے ساتھ گُزارنے کا اِختیار دے گی۔ اپنی اِلہٰی قُدرت کے وسِیلے سے، خُدا اُس کے دِل کو شِفا بخشے گا، اُس کی صلاحیت کو وسعت دے گا، اور جِس طرح وہ چاہتا تھا اُس کو ویسا بنا دے گا۔ اور ملکِ صِدق کہانت کی رُسُوم کے ذریعے سے، اُس کی زِندگی میں ”قُدرتِ اِلہٰی کا ظُہُور [ہوگا]“ اور خُداوند پردہ ہٹا دے گا تاکہ وہ اُس سے عِلم و فضل پا سکے۔ اَیسا لگتا ہے کہ خُدا کی قُدرت ہمارے اندر اِسی طرح کام کرتی ہے۔
صدر رسل ایم نیلسن نے سِکھایا:
”ہر بات جو [ہارمونی] میں رُونما ہُوئی اُس کے آپ کی زندگی پر گہرے اثرات ہیں۔ کہانت کی بحالی کے ساتھ ساتھ، ایما کے لیے خُداوند کی نصیحت، ہم سب کو ہدایت اور رحمت سے نواز سکتی ہے۔ …
اپنی اپنی زندگی میں خُدا کی قُدرت تک رسائی کے لیے اِنھیں چیزوں کی ضرُورت ہے جِس کی خُداوند نے ایما اور [ہم] سب کو تاکید فرمائی تھی۔“
ہارمونی میں اُس کھڑکی کے دونوں اطراف اہم چیزیں ہو رہی تھیں، بشمول اُس برگُزیدہ خاتُون کو دِیا گیا مُکاشفہ جِسے خُداوند نے بُلایا تھا—اَیسا مُکاشفہ جو ایما سمتھ، خُدا کی بیٹی، کو تقویت بخشے گا، حوصلہ دے گا اور ہدایت دے گا۔
جب ہماری پوتی ایزابیل کو نام اور برکت دی گئی، تو اُس کے والد نے اُس کو کہانت کی حِکمت سے نوازا؛ تاکہ وہ ترقی کرتی رہے گی اور اپنی زِندگی میں اِس نعمت کے بارے میں جانتی رہے گی؛ اور یہ کہ کہانت پر اُس کا ایمان بڑھتا جائے گا جَیسے جَیسے وہ سمجھ بُوجھ میں بڑھتی جائے گی۔
اکثر اَیسا نہیں ہوتا کہ کسی چھوٹی بچّی کو کہانت کو سمجھنے اور سِیکھنے کی برکت دی جاتی ہے کہ وہ کہانتی رُسُوم اور عہد کے وعدے اُس کو خُدا کی قُدرت تک رسائی حاصل کرنے میں کس طرح مدد کریں گے۔ لیکن مَیں نے ایما کو یاد کِیا اور اپنے آپ سے سوچا، کیوں نہیں؟ یہ ننھی سی بیٹی اُس کی بادِشاہی میں برگُزیدہ خاتُون اور بالآخِر ملکہ بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اُس کی کہانتی رُسُوم اور اُس کے عہُود کے وعدوں کی پاس داری کے ذریعے سے، خُدا کی قُدرت اُس کے اندر اور اُس کے ذریعے سے کام کرے گی تاکہ اُس کی مدد کرے کہ زِندگی میں جو کُچھ بھی ہوتا ہے اُس پر قابُو پا سکے اور اَیسی خاتُوں بن جائے جو خُدا کو معلُوم ہے کہ وہ بن سکتی ہے۔ یہ ہی وہ بات ہے جو مَیں چاہتی ہُوں کہ بادِشاہی کی ہر لڑکی سمجھے۔
”اپنے حقُوق کے مُطابق زِندگی گُزاریں۔“
جانیں کہ کس طرح کہانتی رُسُوم اور عہد کے وعدے خُدا کی قُدرت کو آپ کی زِندگی میں زیادہ افادیت کے ساتھ بہنے دیں گے، آپ کے اندر اور آپ کے ذریعے سے کام کرتے ہیں، آپ کو اپنے کامِل اِرادہ اور صلاحیت تک پہنچنے کے لیے بااِختیار اور لیس کریں گے۔
ہارونی اور ملکِ صِدق کہانت کی رُسُوم کا بغَور مُطالعہ کریں، ہر مُتعلقہ عہد کے ساتھ جو وعدے ہم کرتے ہیں، اور خُدا کی قُدرت جو ہم اِن رُسُوم کے ذریعے سے پاتے ہیں سوچ بچار کریں۔
یاد رکھیں، صِرف یہ اہم نہیں کہ کون اِس رسم کو ادا کرتا ہے؛ بلکہ یہ رسم اور آپ کے عہد کے وعدے سے جو کُھلتا ہے وہ بھی آپ کی توجہ کا مُستحق ہے۔
روٹی اور پانی کی شراکت اُس کی قُدرت کی ہفتہ وار یاد دِہانی ہے جو آپ کو غالِب آنے میں مدد کرنے کے لیے آپ میں کام کر رہی ہے۔ پاک کہانت کا چُغا پہننا اُس کی قُدرت کی نعمت کی روزانہ یاد دہانی ہے جو آپ کی تعمیر میں مدد کرنے کے لیے آپ میں کام کرتی ہے۔
ہم سب کو خُدا کی قُدرت کی نعمت تک رسائی حاصل ہے۔
ہر بار جب ہم عِشائے ربانی لیتے ہیں۔
ہر بار جب ہم ہَیکل کی دہلیز کو عبور کرتے ہیں۔
یہ میرے سبت کے دِن کی خاص بات ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مَیں اپنے اِجازت نامہِ ہَیکل کو سراہتی ہُوں۔
”اِس کی رُسُوم میں، قُدرت الہٰی کا ظُہُور ہے۔“
اِس نعمت کی مَیں یِسُوع مسِیح کے نام پر گواہی دیتی ہُوں، آمین۔