مجلسِ عامہ
اُمِّید کی فتح
اکتوبر 2024 کی مجلسِ عامہ


13:32

اُمِّید کی فتح

اُمِّید ایک جاوداں نعمت ہے، ایسی نعمت جو فروغ پاتی ہے جب ہم یِسُوع مسِیح پر اپنے اِیمان کو بڑھاتے ہیں۔

دُنیا بھر سے میرے بھائیو اور بہنو، جَیسے ہم مجلسِ عامہ کے خاص وقت کا آغاز کرتے ہیں، یقیناً آسمان کی نظریں ہم پر مرکوز ہوں گی۔ ہم خُداوند کی آواز اُس کے خادموں کے ذریعے سُنیں گے؛ ہم رُوحُ القُدس کا ”راہ نُمائی کرنے، ہدایت دینے، اور تسلی دینے والا“ اثر محسُوس کریں گے، اور ہمارا اِیمان مُستَحکَم ہو گا۔

تین بَرس قَبل، صدر رسل ایم نیلسن نے اِن اَلفاظ کے ساتھ مجلسِ عامہ کا آغاز کیا: ”آپ کے دِل میں موجُود سوالات کے لیے حقیقی اِلہام اِس مجلِس کو اِنتہائی فائدہ مند اور ناقابل فراموش بنا دے گا۔“ اگر آپ نے ابھی تک وہ سُننے کے لیے جو خُداوند چاہتا ہے آپ اِن دو دِنوں کے دوران میں سُنیں رُوحُ القُدس کی خِدمت گُزاری کی خواہش نہیں کی ہے، میں آپ کو دعوت دیتا ہُوں کہ اب ایسا کریں۔ مہربانی سے اس مجلس کو خُداوند کے خادموں کے ذریعے دیے گئے پیغامات پر فکر و تحقِیق کا وقت بنائیں۔“

صحائف تین اَلفاظ اِیمان، اُمِّید، محبّت کو باہم مَربُوط کرتے ہیں۔ اُمِّید کی نعمت خُدا کی جانب سے اَنمول بخشش ہے۔

لفظ اُمِّید بُہت سی چیزوں کے لیے اِستعمال کِیا جاتا ہے جو ہم چاہتے ہیں وقوع پذیر ہوں۔ مثلاً، ”مَیں اُمِّید کرتا ہُوں بارش نہ ہو،“ یا ”مَیں اُمِّید کرتا ہُوں ہماری ٹیم جیت جائے۔“ میرا اِرادہ اپنی اُن مُقدّس اور اَبدی اُمِّیدوں پر کلام کرنا ہے جو یِسُوع مسِیح اور بحال شُدہ اِنجِیل پر مرکوز ہیں، اور ہماری ”راست بازی کی مَوعُودہ برکات … کی پُر اعتماد توقع[توقعات] ہیں۔“

اَبَدی زِندگی کے لیے ہماری اُمِّید

ہمیں مسِیح کے فضل اور اپنے فیصلوں کے ذریعے سے اَبدی زِندگی کی اُمِّید کا یقین مِلتا ہے، ہمیں اپنے آسمانی گھر کی جانب لوٹنے اور اپنے آسمانی باپ، اُس کے بیٹے یِسُوع مسِیح، اپنے وفادار خاندان، اور عزیز دوستوں، اور ہر زمانے اور ہر براعظم کے راست باز مرد و خواتین کے ساتھ ہمیشہ اِطمِینان اور خُوشی سے رہنے کی شاندار برکت دیتے ہُوئے۔

ہم زمِین پر خُوشی اور غم کا تجربہ پاتے ہیں جَیسے کہ ہم آزمائے اور ثابت کیے جاتے ہیں۔ ہم یِسُوع مسِیح کی بدولت کامرانی پاتے ہیں جب ہم اِس فانی زِندگی کے اپنے گُناہوں، مُشکلوں، آزمایشوں، ناانصافیوں، اور چنوتیوں پر غالب آتے ہیں۔

جَب ہم یِسُوع مسِیح پر اپنے اِیمان کو مُستَحکَم کرتے ہیں، ہم اپنی جد وجہد سے پرے اَبَدِیَّت کے وعدے اور برکات دیکھتے ہیں۔ ایک نُور کی مانند جس کی تجلی بڑھتی جاتی ہے، اُمِّید تاریک جہان کو مُنور کرتی ہے، اور ہم اپنے تابناک مستقبل کو دیکھتے ہیں۔

اُمِّید خُدا سے آتی ہے

ابتدا ہی سے، ہمارے آسمانی باپ اور اُس کے مَحبُوب بیٹے نے بڑے اِشتِیاق سے راست بازوں کو اُمِّید کی قیمتی نعمت سے نوازا ہے۔

باغ سے نکلنے کے بعد، آدَم اور حوَّا کو فرشتہ نے یِسُوع مسِیح کا وعدہ سِکھایا۔ اُمِّید کی نعمت نے اُن کی زِندگیاں دَرَخشاں کر دی تھیں۔ آدَم نے تصدیق کی، ”میری آنکھیں کھولی گئی ہیں، اور مَیں اِس زِندگی میں شادمانی پاؤں گا۔“ حوَّا نے ”[اپنی] مُخلصی کی شادمانی، اور خُدا کے ساتھ اَبدی زِندگی جو وہ سب فرمان برداروں کو دیتا ہے،“ کی بات کی۔

جس طرح رُوحُ القُدس آدَم کے لیے اُمِّید لایا، آج خُداوند کے رُوح کی قُدرَت، اَبدی زِندگی کی حقیقت کو روشن کرتے ہُوئے وفاداروں کو علم بخشتی ہے۔

مُنجّی ہمارے واسطے مددگار، رُوحُ القُدس، ہمارے اِیمان اور اُمِّید کا رفیق بھیجتا ہے جو اِطمِینان لاتا ہے، ”جس طرح دُنیا دیتی ہے اُس طرح نہیں۔“

”دُنیا میں،“ نجات دہندہ نے فرمایا، ”مُصِیبت اُٹھاتے ہو: لیکِن خاطِر جمع رکھّو [دَرخشاں اُمِّید رکھو]؛ مَیں دُنیا پر غالِب آیا ہُوں۔“

مُشکل اوقات میں، ہم اِیمان سے خُداوند پر بھروسا کرنا مُنتخب کرتے ہیں۔ ہم خامُوشی سے دُعا کرتے ہیں، ”میری مرضی نہِیں، بلکہ تیری ہی مرضی پُوری ہو۔“ ہم اپنی فروتن رضامندی کے لیے خُداوند کی رضا کو محسُوس کرتے ہیں، اور ہم اُس موعودہ اِطمِینان کا اِنتظار کرتے ہیں جو خُداوند اپنے مقررہ وقت میں بھیجے گا۔

پولُس رسُول نے سِکھایا، ”خُدا جو اُمِّید کا چشمہ ہے تُمھیں ساری … خُوشی اور اِطمِینان سے معمُور کرے [گا] … ، تاکہ تُمھاری اُمِّید زیادہ ہوتی جائے،“ ”اُمِّید میں خُوش، مصِیبت میں صابِر؛“ ”رُوحُ القُدس کی قُدرت سے۔“

اُمِّید کا سبق

مرونی نبی بذات خُود مصِیبت میں مسِیح پر اُمِّید رکھنے کے متعلق جانتا تھا۔ اُس نے اپنی پریشان کن صورتِحال کی وضاحت کی:

”مَیں اکیلا ہُوں۔ … نہ مَیں کہیں … جا سکتا ہُوں۔“

”مَیں نہیں چاہتا کہ میرے بارے میں علم ہو … مُبادا کہ مُجھے ہلاک کر دیا جائے۔“

قابلِ ذکر طور پر، اپنے تاریک اور تنہا لمحات میں، مرونی نے اپنے والد کے اُمِّید کے اَلفاظ قلم بند کیے:

”پَس، اگر اِنسان اِیمان لاتا ہے تو اُسے یقیناً اُمِّید بھی ہونی چاہیے؛ کیوں کہ اِیمان کے بغیر اُمِّید قائم نہیں ہو سکتی۔“

”اور کس بات کی تُمھیں اُمِّید رکھنا ہے؟ … تُم مسِیح کے کفارے کے وسیلے سے اور اُس کے جی اُٹھنے کی قُدرت سے اُمِّید پاؤ گے، کہ اَبَدی زِندگی میں اُٹھائے جاؤ۔“

میرے بھائیو اور بہنو، اُمِّید ایک جاوداں نعمت ہے، ایسی نعمت جو فروغ پاتی ہے جب ہم یِسُوع مسِیح پر اپنے اِیمان کو بڑھاتے ہیں۔ ”اِیمان اُمِّید کی ہوئی چیزوں کا مادہ ہے۔“ ہم اپنے اِیمان کے سنگِ ثبوت کو—دُعا، عہُودِ ہَیکَل، احکام کی بجا آوری، صحائف اور جدید انبیا کے کلام پر مسلسل فکر و تحقیق کرنے، عِشائے ربانی لینے، اپنے ساتھی مُقدسین کے ساتھ ہفتہ وار پرستش کرنے سے—اِس مادہ کو تعمیر کرتے ہیں۔

اُمِّید کا گھر

بڑھتی ہُوئی بُرائی کے دور میں، خُداوند نے ہماری اُمِّید کو مضبُوطی بخشنے کے لیے اپنے نبی کو زمِین کو ہَیکَلوں سے بھرنے کی ہدایت کی ہے۔

جب ہم خُداوند کے گھر میں داخل ہوتے ہیں، ہم خُداوند کے رُوح کو، ہماری اُمِّید کی تائید کرتے محسُوس کرتے ہیں۔

ہَیکل خالی قبر اور کہ پردے کے پار سب کے لیے زِندگی جاری و ساری ہے اِس کی گواہی دیتی ہے۔

وہ جن کا اَبدی ساتھی نہیں ہے، رُسُوم قُوی طور پر تصدیق کرتی ہیں کہ ہر راست شخص ہر موعودہ برکت پائے گا۔

جب ایک نوجوان جوڑا سربمہر ہونے کے لیے، نہ صرف وقت بلکہ اَبدیت کے لیے، الطار کے سامنے گُھٹنے ٹیکتا ہے تو وہ عالی شان اُمِّید پاتا ہے۔

ہماری اُولاد کے موجودہ حالات سے قطع نظر ہمارے لیے اُن سے کیے گئے وعدوں میں بے پناہ اُمِّید ہے۔

وہاں کوئی درد، کوئی روگ، کوئی ناانصافی، کوئی تکلیف، کُچھ بھی ایسا نہیں جو ہماری اُمِّید کو تیرگی میں ڈھالے جب ہم خُداوند کے گھر میں خُدا کے ساتھ اپنے عہود کو مضبوطی سے تھامتے اور یقین رکھتے ہیں۔ یہ مینارِ نُور ہے، اُمِّید کا منارہ ہے۔

جب اُمِّید چھوڑ دی جاتی ہے

وہ جنھیں مسِیح میں کوئی اُمِّید حاصل نہیں جب ہم اُن کی اُداسی اور مایوسی کو دیکھتے ہیں ہم غم کے آنسُو بہاتے ہیں۔

حال ہی میں مَیں نے ایک جوڑے کو دُور سے دیکھا جو کبھی مسِیح پر اِیمان رکھتا تھا مگر پھر اپنے عقیدہ کو ترک کرنے کا فیصلہ کیا۔ وہ دُنیا میں کامیاب تھے، اور اُنھیں اپنی فہم و فراست پر مان تھا اور اپنے اِیمان کو رد کرنے میں لُطف لیتے تھے۔

سب ٹھیک لگ رہا تھا جب تک کہ شوہر، جو ابھی جوان اور توانا تھا، اچانک بیمار پڑا اور فوت ہو گیا۔ سورج گرہَن کی مانند، اُنھوں نے بیٹے کے نُور کو روکا تھا، اور اَنجام اُمِّید کا گرہن تھا۔ بیوی، اپنی بے اعتقادی میں، اب ہوش و حواس سے عاری، قابلِ رحم عدم دِل چسپی کی حالت میں، اپنے بچوں کو تسلی دینے سے قاصر تھی۔ اُس کی فہم و فراست نے اُسے بتایا تھا کہ اُس کی زِندگی بڑی مُستحکم ہے جب تک اچانک اُسے کوئی مُستقبل دکھائی نہ دیا۔ اُس کی مایوسی تاریکی اور پریشانی لائی۔

دِل دہلا دینے والے سانحے میں اُمِّید

مُجھے اُس کی مایوسی کا موازنہ ایک اور خااندان کے دِل شکن وقت کے دوران میں مسِیح پر اُمِّید سے کرنے دیں۔

اکیس برس قبل میرے بھتیجے بین اینڈرسن اور اُس کی بیوی، روبی، کے نومولود بِیمار بیٹے کو آئیڈاہو کے گاؤں سے جان بچانے والی پرواز پر سالٹ لیک شہر لایا گیا۔ مَیں ہسپتال پہنچا، اور بین نے اپنے بچے کے دل کی شدید، جان لیوا پیچیدگیوں کا بتایا۔ ہم نے ٹرے کے ننھے مُنے سر پر اپنے ہاتھ رکھے۔ خُداوند نے اُسے حیاتِ جاری کی برکت عطا کی۔

ٹرے کی اُس کی زِندگی کے پہلے ہفتہ میں دِل کی سرجری ہُوئی، اور پھر مزید سرجریاں عمل میں آئیں۔ جَیسے جَیسے سال گزرے، یہ واضح ہو گیا کہ ٹرے کو پیوند کاریِ قلب درکار ہو گی۔ اگرچہ اُس کی جسمانی سرگرمیاں محدود تھیں، اُس کے اِیمان نے وسعت پائی۔ اُس نے لکھا، ”مَیں نے خُود کے لیے کبھی بھی افسوس محسُوس نہیں کیا کیوں کہ مُجھے ہمیشہ سے ہی یِسُوع مسِیح پر اِیمان رکھنے اور نجات کے منصوبہ کی گواہی رکھنے کی اہمیت کا علم رہا ہے۔“

ٹرے اینڈرسن

ٹرے نے اپنے فون پر صدر نیلسن کا یہ معروف قول لگا رکھا تھا: ”جو خُوشی ہم محسُوس کرتے ہیں اُس کا دارومدار ہماری زِندگی کے حالات پر کم اور بُہت زیادہ اِس بات پر ہے کہ ہم اپنی زِندگی کا مرکز کس چیز کو بناتے ہیں۔“

ٹرے اینڈرسن

ٹرے نے لِکھا: ”مَیں ہمیشہ کُل وقتی مشن کی خدمت کرنے کا منتظر رہا ہُوں، مگر … میرے معالج میری پیوند کاریِ قلب کے کم از کم ایک سال تک مُجھے مشن پر جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ … مَیں نے یِسُوع مسِیح پر اپنا اِیمان رکھا ہے۔

ٹرے اِس سمسٹر کے آغاز میں بی وائی یو میں اکاؤنٹنگ میجر میں داخلہ مَلنے پر بُہت پرُجوش تھا، لیکن جولائی کے آخر میں اُس سے بھی زیادہ پرُجوش تھا جب اُسے اپنے دل کی پیوند کاری کے لیے ہسپتال آنے کے لیے انتہائی متوقع ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔

”ایک برس،“ ٹرے نے کہا، ”اور پھر مَیں اپنے مشن پر ہُوں گا۔“

جب وہ کمرہِ جراحی میں داخل ہُوا تو بڑی توقعات تھیں۔ تاہم، سرجری کے دوران میں المناک پیچیدگیاں ہُوئیں، اور ٹرے کو کبھی ہوش نہ آیا۔

اُس کی ماں، روبی، نے کہا، ”جمعہ نہایت دِل شکن دِن رہا تھا … اپنے دِلوں کو اِس پر آمادہ کرتے ہُوئے۔ … مَیں ساری باتوں کو سمجھنے کی کوشش میں رات دیر تک جاگتی رہی تھی۔ … مگر ہفتہ کو، میں دائمی خُوشی کے احساس کے ساتھ جاگی۔ یہ صرف اِطمِینان نہیں تھا؛ یہ اِنکار نہیں تھا۔ مَیں نے اپنے بیٹے کے لیے خُوشی محسُوس کی، اور مَیں نے اُس کی ماں کی حیثیت سے خُوشی محسُوس کی۔ … بین مُجھ سے کافی پہلے جاگ اُٹھا تھا، اور جب آخِرکار ہمیں آپس میں بات کرنے کا موقع مِلا، بین بھی اُسی احساس کے ساتھ جاگا تھا۔“

روبی اور بین اینڈرسن

بین نے وضاحت کی، ”میری جان کو وضاحت ملی جِیسے خُدا نے مُجھے اپنے پاک رُوح کے ذریعے سے سِکھایا۔ مَیں صُبح 4:00 بجے جاگا اور ناقابلِ بیان اِطمِینان اور خُوشی سے معمور تھا۔ یہ کیسے مُمکن تھا؟ … ٹرے کی رحلت نہایت درد ناک ہے، اور مُجھے اُس کی شدید کمی محسُوس ہوتی ہے۔ مگر خُداوند نے ہمیں بے یارومددگار نہیں چھوڑا ہے۔ … مَیں پُر مُسرت ملاپِ نو کا مُنتظر ہُوں۔“

اُمِّید کا وعدہ

ٹرے نے اپنی ڈائری میں صدر نیلسن کے مجلسِ عامہ کے خطاب سے یہ اَلفاظ تحریر کِیے تھے: ”جب آپ کا بچّہ کسی لاعلاج بیماری میں مُبتلا ہو یا جب آپ اپنی ملازمت سے محرُوم ہو جائیں یا جب آپ کا شریک حیات آپ کو دھوکا دے تو خُوشی محسُوس کرنا مُمکن نہیں لگتا۔ اِس کے باوجُود یہ بالکل وہی خُوشی ہے جو نجات دہندہ دیتا ہے۔ اُس کی خُوشی مُستقل ہے، وہ ہمیں یقین دِلاتا ہے کہ ہماری ’اذیتیں، اَلبتہ دم بھر کے لِیے ہوں گی‘ [عقائد اور عہُود 7:121] اور ہمارے فائدے کے لیے تقدِیس ہوں گی۔“

بھائیو اور بہنوں، جس اِطمِینان کے آپ خواہاں ہیں شاید اُس تیزی سے نہ آئے جس سے آپ چاہتے ہیں، مگر مَیں آپ سے وعدہ کرتا ہُوں کہ جب آپ خُداوند پر بھروسا کرتے ہیں، اُس کا اِطمِینان ملے گا۔

کاش ہم دَرَخشاں اُمِّیدِ کامل کے ساتھ آگے بڑھتے ہُوئے، اپنے اِیمان کی پرورش کریں۔ مَیں گواہی دیتا ہُوں کہ ہماری اُمِّید ہمارا مُنجّی، یِسُوع مسِیح ہے۔ اُس کی بدولت، ہمارے تمام تر راست خواب شرمندہِ تعبیر ہوں گے۔ وہ اُمِّید کا خُدا ہے—اُمِّید کی فتح۔ وہ زِندہ ہے اور آپ سے پیار کرتا ہے۔ یِسُوع مسِیح کے نام پر، آمین۔

حوالہ جات

  1. رسل ایم نیلسن، ”کلِیسیا کے لیے مُکاشفہ، ہماری زِندگیوں کے لیے اِلہام،“ لیحونا، مئی 2018، 96۔

  2. رسل ایم نیلسن، ”خالص سچائی، خالص تعلیم، اور خالص مکاشفہ،“ لیحونا، نومبر 2021, 6–7.

  3. ”کیا آپ نے غور کیا ہے کہ صحائف میں اُمِّید کبھی بھی تنہا نہیں ملتی؟ اُمِّید ہمیشہ اِیمان سے جُڑی ہے۔ اُمِّید اور اِیمان عموماً محبّت سے مُنسلک ہوتے ہیں۔ کیوں؟ اُمِّید اِیمان کے لیے لازم ہے؛ اِیمان اُمِّید کے لیے لازم ہے؛ اِیمان اور اُمِّید محبّت کے لیے لازمی ہیں (دیکھیں 1 کرنتھیوں 13:‏13، ایلما 7:‏24، عیتر 12:‏28، عقائد اور عہُود 4:‏5)۔ یہ تین ٹانگوں والے سٹول کی مانند ایک دُوسرے کی معاونت کرتے ہیں۔ یہ تینوں ہمارے مخلصی دینے والے سے تعلق رکھتے ہیں۔

    اِیمان یِسُوع مسِیح میں [جڑ پکڑتا] ہے۔ اُمِّید کفارہ پر مرتکز ہے۔ محبّت ’مسِیح کے خالص پیار‘ سے چھلکتی ہے (دیکھیں مرونی 7:‏47)۔ یہ تین صفات رسی میں دھاگوں کی مانند آپس میں گُندھی ہُوئی ہیں اور اِن میں ہمیشہ مکمل طور پر امتیاز نہیں کیا جا سکتا ہے۔ باہم، وہ ہمارے لیے سلیسٹیئل بادشاہی کی رسی بن جاتی ہیں“ (رسل ایم نیلسن، ”شاندار اُمِّید“ [بریگھم ینگ یونیورسٹی کی عبادت، جنوری 8، 1995]، speeches.byu.edu)۔

  4. اِنجِیلی موضوعات، ”اُمِّید،“ گاسپل لائبریری۔

  5. ”چُناںچہ، جو خُدا پر اِیمان لاتا ہے وہ بہتر جہان کی اُمِّید کرتا ہے، … حتیٰ کہ خُدا کے دہنے ہاتھ پر جگہ، جو اُمید اِیمان سے آتی ہے، وہ آدمیوں کی جانوں کے لیے ایک لنگر بناتی ہے، جو اُنھیں پُختہ اور ثابت قدم [بنائے] گا“ (عیتر 12:‏4

  6. ایلڈر ڈئیٹر ایف اُکڈرف نے فرمایا: ”مُجھے اِس بات کا اِعتراف کرنے کی اِجازت دیں کہ ڈپریشن اور دیگر پیچِیدَہ ذہنی اور جذباتی مسائل حقیقی ہیں، اور اِس کا جواب صِرف یہ نہیں ہے کہ ’خُوش رہنے کی کوشش کریں۔‘ میرا آج کا مقصد دماغی صحت کے مسائل کو نظر انداز کرنا یا معمُولی سمجھنا نہیں ہے۔ اگر آپ کو اِس طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تو مَیں آپ کے درد میں شریک ہُوں، اور آپ کے ساتھ کھڑا ہُوں۔ بعض لوگوں کے لیے، خُوشی تلاش کرنے میں تربیت یافتہ ذہنی صحت کے پیشہ ور افراد سے مدد لینا شامل ہو سکتا ہے جو اپنی زِندگی اپنے اہم فن کی مشق کے لیے وقف کر دیتے ہیں۔ ہمیں ایسی مدد کے لیے شُکر گُزار ہونا چاہیے“ (”بڑی افضل شادمانی،“ لیحونا، مئی 2024، 66)۔

  7. ہمارے آسمانی باپ نے فرمایا ہے کہ اُس کا امر اور جلال یہ ہے کہ اِنسان کی لافانی اور اَبدی زِندگی کا سبب پیدا کرے (دیکھیں مُوسیٰ 1:‏ 39

  8. دیکھیے مُوسیٰ 5۔

  9. مُوسیٰ 5:‏10۔

  10. مُوسیٰ 5:‏11۔

  11. دیکھیے موسیٰ 5:‏9۔

  12. یُوحنّا 14:‏27۔

  13. یُوحنّا 16:‏33۔

  14. دیکھیں لُوقا 22:‏42۔

  15. رومیوں 15:‏13۔

  16. رومیوں 12:‏12۔

  17. رومیوں 15:‏13۔

  18. مورمن 8:‏5۔

  19. مرونی 1:1۔

  20. مرونی7:‏42۔

  21. مرونی7:‏41۔

  22. عِبرانیوں 1:11۔ جوزف سمتھ کے ترجمہ میں لکھا ہے، ”اِیمان اُمِّید کی گئی چیزوں کی یقین دہانی ہے، اَن دیکھی چیزوں کا ثبوت“ (بائبل کے ضمیمہ میں)۔ ہم اپنے اِیمان کی یقین دہانی اُن برکات میں دیکھتے ہیں جو اُن لوگوں کو ملتی ہیں جو خُداوند کے ساتھ باندھے اپنے عہُود کو پُورا کرتے ہیں۔

  23. رسل ایم نیلسن، ”خوشی اور رُوحانی بقا،“ لیحونا، نومبر 2016، 82۔

  24. اپنے بیٹے، ٹرے اینڈرسن کے جنازے پر روبی اینڈرسن کا دیا گیا خطاب، 12 اگست، 2024۔ ٹرے کی سرجری 31 جولائی، 2024 کو ہوئی۔ وہ 3 اگست، 2024 کو اِس زِندگی سے کوچ کر گیا۔

  25. اپنے بیٹے، ٹرے اینڈرسن کے جنازے پر بین اینڈرسن کا دیا گیا خطاب، 12 اگست، 2024۔

  26. رسل ایم نیلسن، ”خُوشی اور رُوحانی بقا،“ 82۔

  27. دیکھیں 2 نِیفی 31:‏20۔ نِیفی جس اُمِّید کی بات کرتا ہے وہ کامل اور دَرَخشاں ہے کیوں کہ یہ مسِیح پر مرکوز ہے۔ وہ کامل ہے، اور اُس کا کفارہ، جو یہ دَرَخشاں اُمُّید بخشتا ہے، وہ بھی کامل ہے۔