فصل ۱۲۶
۹ جولائی ۱۸۴۱، ناووہ، اِیلانوئے میں، بریگھم ینگ کے گھر میں نبی جوزف سمِتھ کے وسِیلے سے دیا گیا مُکاشفہ۔ اِس وقت بریگھم ینگ بارہ رسُولوں کی جماعت کا صدر تھا۔
۱–۳، بریگھم ینگ اپنی خدمتوں کے لیے سراہا جاتا ہے اور اُسے مُستقبل میں پردیس میں سفر کرنے سے آزاد کِیا گیا ہے۔
۱ پیارے اور محبوب بھائی، بریگھم ینگ، سچّ خُداوند تُجھ سے یُوں فرماتا ہے: میرے خادِم بریگھم، تیرے ہاتھوں مزید یہ تقاضا نہیں کِیا جاتا کہ تُو اپنے خاندان کو ماضی کے وقتوں کی طرح چھوڑے، پَس تیرے نذرانے میرے لیے قابلِ قَبُول ہے۔
۲ مَیں نے اپنے نام کی خاطر تیری مسافتوں میں تیری محنت اور مُشقّت دیکھی ہے۔
۳ مَیں پَس تُجھے حُکم دیتا ہُوں کہ میرا کلام دُور دُور تک بھیجو، اور اِس وقت سے لے کر اپنے خاندان کی خاص دیکھ بھال کرو، اب سے لے کر ہمیشہ تک۔ آمین۔