فصل ۸۶
۶ دسمبر ۱۸۳۲، کرٹ لینڈ، اوہائیو میں، نبی جوزف سمِتھ کے ذریعے سے دیا گیا مُکاشفہ۔ یہ مُکاشفہ تب نازِل ہُوا جب نبی بائِبل کے ترجمے کے مسوّدے پر نظرِ ثانی اور تدوین کر رہا تھا۔
۱–۷، خُداوند گندم اور کڑوے دانوں کی تمثیل کا مفہُوم فراہم کرتا ہے؛ ۸–۱۱، وہ اُن کے لیے کہانتی برکات کی وضاحت کرتا ہے جو جِسم کے اعتبار سے جائز وارِث ہیں۔
۱ سچّ، خُداوند تُم سے میرے خادِمو، گندم اور کڑوے دانوں کی تمثیل کے بارے میں یُوں فرماتا ہے،
۲ دیکھو، مَیں سچّ کہتا ہُوں، کھیت دُنیا ہے، اور رسُول بیج بونے والے ہیں؛
۳ اور اُن کے سو جانے کے بعد کلِیسیا کو بڑا ستانے والی، برگشتہ، کسبی، یعنی بابل، جو ساری قَوموں کو اپنے پیالے سے پِلاتی ہے، جِس کے دِل میں دُشمن، یعنی شیطان، راج کرنے کے لیے بیٹھتا ہے—دیکھو وہ کڑوے بیج بوتا ہے؛ پَس، کڑوے بیج گندم کے بڑھنے کو روکتے ہیں اور کلِیسیا کو بیابان میں دھکیل دیتے ہیں۔
۴ بلکہ دیکھو، آخِری دِنو ں میں، یعنی اب جب خُداوند اپنے کلام کو سامنے لانا شُروع کر رہا ہے، اور کونپل پُھوٹ رہی ہے اور ابھی نازک ہے——
۵ دیکھو، مَیں تُم سے سچّ کہتا ہُوں، فرِشتے دِن اور رات خُداوند کو پُکار تے ہیں، جو تیار ہیں اور کھیتوں کو کاٹ ڈالنے کے لیے بھیجے جانے کے منتظر ہیں؛
۶ البتہ خُداوند اُن سے کہتا ہے، کڑوے دانوں کو نہ چُنو جب کونپل ابھی نازک ہی ہے (پَس درحقیقت تُمھارا اِیمان کمزور ہے)، اَیسا نہ ہو کہ تُم گندم کو بھی برباد کر دو۔
۷ پَس، گندم اور کڑوے دانوں کو اِکٹھے بڑھنے دو جب تک فصل پُوری طرح پک جائے؛ پھِر تُم پہلے گندم کو کڑوے دانوں کے بیِچ میں سے اِکٹھا کرو، اور گندم کو اِکٹھا کرنے کے بعد، دیکھو اور نظر کرو، کڑوے دانے گٹھوں میں باندھے جائیں، اور کھیت جلانے کے لیے چھوڑے جائیں۔
۸ پَس، خُداوند تُم سے یُوں فرماتا ہے، جِن کے ساتھ کہانت تُمھارے باپ دادا کے نَسب سے قائم رہی ہے—
۹ پَس تُم جِسم کے اعتبار سے جائز وارِث ہو، اور خُدا میں مسِیح کے ساتھ دُنیا سے پوشیدہ رکھے گئے ہو—
۱۰ پَس تُمھاری زِندگی اور کہانت باقی ہے، اور تُم سے اور تُمھارے نَسب سے باقی رہنا ضرور ہے جب تک دُنیا کے شُروع سے تمام مُقَدَّس نبیوں کے مُنہ سے کہی گئی تمام باتیں بحال نہ ہوں۔
۱۱ پَس، تُم مُبارک ہو اگر میری مہربانی پر قائم رہتے ہو، غیر قَوموں کے لیے نُور، اور اِس کہانت کے وسِیلے سے، میری اُمت اِسرائیل کے لیے نجات دہندہ۔ خُداوند نے یہ فرمایا ہے۔ آمین۔