۲۰۱۹
حادثے سے نمٹنا
اپریل ۲۰۱۹


۱۳ سے ۱۹ سال تک کی عمر کے نوجوانوں اور چھوٹےبچوں کو سکھانا

حادثے سے نمٹنا

جلد یا بدیر، بچے حادثے کا سامنا کریں گے، خواہ یہ گھر کے پاس ہو یا دور ہو۔ مگر ”حتیٰ کہ جب ہماری ارد گرد کی دنیا بد امنی کا شکار ہو، تو بھی ہم باطنی اطمینان کی برکت پا سکتے ہیں۔“۱ یہاں پر چند چیزیں درج ہیں جو آپ بچوں کو اطمینان محسوس کرانے میں مدد کے واسطے کر سکتے ہیں۔

استحکام

جب کوئی حادثہ واقع ہوتاہے، تو بچے محسوس کر سکتے ہیں کہ اُن کی دنیا غیر متوازن ہو گئی ہے۔ اُن کے لئے ثابت قدمی کی مثال بنیں۔ بڑے تحمل سے اور مسئلے کے بارے میں با اعتماد ہو کر بات کریں۔ جہاں تک ہو سکتاہے معمول کے مطابق کام کرتے رہیں۔ خاندانی شام ، مطالعہ صحائف، دعا، اور دیگر خاندانی عادات کو جاری رکھنے کے لیے اپنی ساری قوت لگا دیں۔ وقت کے ساتھ، بچے سیکھ سکتے ہیں حتیٰ کہ جب اُن کی دنیا ڈگمگاتی ہے، تو انجیل نہ صرف دنیاوی چیزوں کے بارے میں بلکہ ابدی چیزوں کے بارے میں بھی فہم عطا کرتی ہے، اور زندگی جاری و ساری رہتی ہے۔

عزت

بچوں کے جذبات کے لیے عزت کا اظہار کریں۔ بچوں کی بات توجہ سے سنیں اور جانیں کہ وہ کیسا محسوس کرتے ہیں۔ اُن کو دکھائیں کہ آپ اُن کے معاملات کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ اُنہیں بات کرنے کے لئے مجبور نہ کریں بلکہ اُن کو بتائیں کہ جب وہ بات کرنے کے لئے تیار ہوں گے تو آپ دستیاب ہوں گے۔ جب سوالات نمودار ہوں تو دیانت داری سے بچوں کی عمر اور سمجھ کے مطابق انھیں جوابات دیں۔ اپنے بچون کو بتائیں کہ وہ آپ سے ہر وقت اپنے خوف اور پریشانیوں کے بارے میں بات کر سکتے ہیں۔

ہدایت

آپ کے بچے پوچھ سکتے ہیں، ”خدا بُری چیزیں کیوں وقوع ہونے دیتاہے؟“ واضح کریں کہ اچھے اور بُرے دونوں اوقات زندگی اور خدا کے ابدی منصوبے کا حصہ ہیں۔ وہ ہر ایک شخص کو اجازت دیتاہے کہ وہ اپنے لیے خود انتخابات کرے، اور بعض اوقات لوگ غلط انتخابات کرتے ہیں جو تکلیف کا سبب بنتے ہیں۔ دیگر اوقات میں، حادثات کسی کی غلطی کی وجہ سے وقوع پذیر نہیں ہوتے بلکہ محض قدرت کا حصہ ہیں۔ صورت حال جو بھی ہو، آسمانی باپ ہماری مدد کے لئے ہمیشہ موجود ہوتا ہے۔ اُس کی مدد سے، حتیٰ کہ درد ناک تجربات سے بھی، ہم سیکھ سکتے اور نشو ونما پا سکتے ہیں۔ ہم اطمینان کی تلاش کے لئے اُس کی طرف رجوع کر سکتے ہیں۔

اختیار دینا

بچوں کو بتائیں کہ وہ دوسروں کو مدد فراہم کرنے کے باعث دُنیا میں فرق پیدا کرنے کی قوت رکھتے ہیں۔ مثال کے طورپر، وہ تباہی کا شکار ہونے والوں کے لئے عطیات اکٹھے کرنے میں مدد کر سکتے ہیں، ہسپتال میں ایک بیمار یا زخمی دوست کی عیادت کر سکتے ہیں، کسی ایسے شخص کی حوصلہ افزائی کریں جو خاندانی نقصان سے نمٹ رہا ہو، یا اُن کے لئے دعا کریں جو جدوجہد کر رہے ہوں۔ ہم ہر ایک چیز کو ٹھیک نہیں کر سکتے، مگر ہم میں نہایت اچھا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اور”تب ہم اطمینان بخشنے کا کام کرتے ہیں جب ہم کسی تکلیف زدہ کو آرام مہیا کرنے میں مدد کرتے ہیں۔“۲

تسکین

اپنے بچوں کو یاد کرائیں کہ خدا اور آپ اُن سے پیار کرتے ہیں۔ جھوٹے وعدے مت کریں کہ اُن کے ساتھ کبھی کچھ بھی بُرا واقع نہ ہو گا، بلکہ اُن کو یقین دلائیں کہ وہ ابھی محفوظ ہیں اور آپ اُن کی حفاظت کے لئے سب کچھ کریں گے۔ اُن کو یقین دہانی کرائیں کہ آسمانی باپ اُن کی اُن آزمائشوں سے گزرنے کی مدد کرے گا جو اُن کی راہ میں آئیں گی۔

جب آپ خود کو مصیبت کے باعث شکستہ دل پاتے ہیں، تو یاد رکھیں کہ آخر میں، اچھائی ہی بدی پر فتح پائے گی۔ صدر تھامس ایس مانسن (۱۹۲۷–۲۰۱۸) نے سیکھایا، ”ہم گناہ کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں، … مگر ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔“ ”یہ ایک ایسی جنگ ہے جو ہم جیت سکتے ہیں اور جیتں گے۔ ہمارے آسمانی باپ نے ہمیں ایسا کرنے کے لیے ضروری آلات فراہم کیے ہیں۔ وہ اِس کام کا سربراہ ہے۔ ہمیں ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔“۳

حوالہ جات

  1. ”اطمینان،“ انجیلی موضوعات، topics.lds.org۔

  2. ”اطمینان،“ انجیلی موضوعات۔

  3. تھامس ایس مانسن، ”Looking Back and Moving Forward،“ لیحونا، مئی ۲۰۰۸، ۹۰۔

شائع کرنا