۲۰۱۹
جب میں اس کے پاس لوٹوں گی۔
اپریل ۲۰۱۹


جب میں اس کے پاس لوٹوں گی۔

محبت سے=۹۰

۱۔ چرواہا کرتا ہے چھوٹے بروں کو پیار،

اور جب ہو جاتے ہیں وہ گمراہ،

اُنکا ہوتا ہے وہ طالب ہو جاتے ہیں جو گمراہ؛

پکارے ہے ہر ایک کووہ نام بنام۔

سنتے ہیں وہ چرواہے کی صدا؛

بھاگتے ہیں وہ اس کی سمت، اورپھر

پیار بھرے بازوؤں سے کرے وہ خیر مقدم

اس کے پاس لوٹتے ہیں جب وہ دم بدم۔

۲۔ کرتا ہے منجی اپنے چھوٹوں کو پیار،

اور اگر چھوڑوں میں اس کا حصار،

مجھ بھٹکے کو ہے وہ کھوجتا

چاہے ہو دن یا اندھیری رات۔

سنوں گا میں چرواہے کی صدا؛

جاوں گا میں اُس کی سمت، اور پھر

پیار بھرے بازوؤں سے کرے خیر مقدم

اُس کے پاس لوٹوں گا جب میں ہمدم۔

۳۔ کرتا ہے منجی میرے لیے راہ آشکار؛

سِکھاتا ہےوہ زندگی جینےکے مجھے اطوار۔

اور اگر بھٹکوں یا ہوجاوں میں گمراہ،

وہ معاف کر دے گا مجھے ہے یہ پتہ۔

سو سنوں گا میں منجی کی صدا؛

گناہ سےمیں دور ہو جاوں گا،

اور بخشے گا وہ میرے دل کو راحت

اُس کے پاس لوٹوں گا جب میں ہمدم۔

شائع کرنا