ایستونیا سے سلام!
ہمارا نام مارگو اور پاولو ہے۔ اس سال ہم پوری دنیا میں سفر کر کے خُدا کے بچوں کے بارے میں سیکھ رہے ہیں۔ ہمارے ایستونیا کے دورے پر ہمارے ساتھ آئیں!
ایستونیا شمالی یورپ کا حصہ ہے۔ یہ دو ہزار سے ذائد جزائر پر مشتمل ہے۔ ایستونیا میں ۱۳ لاکھ سے ذیادہ لوگ رہتے ہیں۔
ایستونیا کی زبان میں سلام کہنے کے لیے طریح کا لفظ استعمال ہوتا ہے!اور کلیسیا کا نام یوں کہا جاتا ہے Viimse Aja Pühade Jeesuse Kristuse Kirik
یہ ٹالین ہے، ایستونیا کا صدر مقام۔ یہ شہر ۸۰۰ سال سے بسا ہوا ہے۔ ایستونیا میں جنگلات اور دلدلوں جیسے بہت سے قدرتی مقامات ہیں۔ بلکہ ایستونیا کا آدھے سے ذیادہ حصہ جنگلات سے ڈھکا ہوا ہے۔ ایستونیا میں بہت سے لوگوں کو قدرتی مقامات میں وقت گزارنا پسند ہے۔
ایستونیا میں رات کا کھانا کیسا ہوتا ہے؟ شائد گوشت یا اچاری مچلی، آلووں کے ساتھ، گوبھی کھٹی ملائی، اور سیاہ ڈبل روٹی اسے سپراٹ سینڈویچ کہا جاتا ہے۔
کیا آپ کو پرائمری میں گیت گانا اچھا لگتا ہے؟ ہر پانچ سال بعد ایستونیا کے لوگ ایک بہت بڑے میلے میں اکٹھے ہو کر گیت اور رقص سے اپنے ملک کی خوشی مناتے ہیں۔
ایستونیا میں کلیسیا چھوٹی مگر مضبوط ہے۔ کلیسیا کے تقریبا ایک ہزار ارکان ہیں۔ اُن کی نزدیک ترین ہیکل ہیلسنکی، فِن لینڈ میں ہے۔
ایستونیا کی رہنے والی دو بہنوں سے ملیں
ایک رات جب میں سونے لگی تو میرا بھالو نہیں مل رہا تھا۔ میں نے ڈھونڈا لیکن وہ مجھے نہیں ملا۔ میں نے دعا مانگی۔ پھر مجھے میرا بھالو مل گیا اور مجھے اچھے خواب آئے۔
بیانکا جے۔ عمر ۷ سال۔
ہمارے خاندان کو دوسروں کی خدمت کرنا پسند ہے۔ خدمت کرنے سے ہم روح القدس محسوس کرتے ہیں جو ہمیں سکون کا گداز احساس دلاتا ہے۔ میں اور میری بہنیں دوسروں کے لیے تحائف قبول کرتے ہیں کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ وہ بھی الفت کا احساس پائیں۔
پیب جے۔ عمر ۱۰ سال
ہمارے ساتھ ایستونیا کی سیر کرنے کا شکریہ۔ اگلی بار پھر ملیں گے۔