۲۰۱۹
خُدا کا عظیم تحفہ
اپریل ۲۰۱۹


از صدارتِ اول

خُدا کا عظیم تحفہ

”Thanks Be to God“ لیحونا مئی ۲۰۱۲، ۷۷–۸۰

ایک دن بہن نیلسن اور میں نے مچھلی گھر میں سمندری مچھلیاں دیکھیں۔ دمکتے رنگوں ، مختلف اشکال اور حجم کی مچھلیاں آگے پیچھے جا رہی تھیں۔ میں نے قریب ہی کھڑے کام کرنے والی سے پوچھا ”ان خوبصورت مچھلیوں کو کھانا کون کھلاتا ہے؟“

اُس نے کہا ”میں۔“

پھر میں نے اُس سے پوچھا، ”کبھی مچھلیوں نے آپ کا شکریہ ادا کیا ہے؟“

اس نے جواب دیا، ”ابھی تک تو نہیں کیا!“

کچھ لوگ بھی اُنہی مچھلیوں کی طرح ہیں۔ اُنہیں خُدا اور اپنے لیے اُس کی بھلائی کا علم ہی نہیں ہے۔ کتنا ہی اچھا ہو کہ ہم خُدا کی محبت کے بارے میں مزید با خبر ہو جائیں اور اُس کی شکر گزاری کریں۔

یسوع مسیح کے لیے شکر گزار

خُدا کے ہماری مدد کے لیے اپنا بیٹا یسوع میسح بھیجا۔ اُس نے ایسا اس لیے کیا کیونکہ وہ ہم سے بے پناہ محبت رکھتا ہے۔

یسوع مسیح ہمیں مخلصی بحشنے کے لیے آیا۔

اُس کے کفارہ کے سبب ہم مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کیے جائیں گے۔

اُس کے کفارہ کی بدولت ہم ہمیشہ کے لیے آسمانی باپ کے پاس جا کر رہ سکتے ہیں۔

یسوع کہتا ہے:

”زندگی اور قیامت میں ہوں وہ جو مجھ پر ایمان رکھتا ہے وہ مرنے کے بعد بھی زندہ رہے گا:اور جو کوئی زندہ ہے اور مجھ پر ایمان لاتا ہے کبھی نہ مرے گا“یوحنا ۱۱: ۲۵–۲۶

ایسٹر کا شاندار پیغام یہی ہے!

یسوع میرا نجات دہندہ ہے۔

یسوع ایسٹر کی صبح دوبارہ زندہ ہوا۔ یہ جاننے کے لیے کہ اُس نے ہمارے لیے کیا ہے یہ جملے پڑھیں۔ ہر جملہ پڑھنے کے بعد سورج کی ایک کرن میں رنگ بھریں۔ اس کے بعد پوری تصویر میں رنگ بھریں۔

  • ہمیں گناہوں سے بچانے کے لیے یِسُوع مِسیح نے گتسمنی میں اور صلیب پر دکھ اٹھایا۔

  • ہمیں موت سے بچانے کے لیے یسوع مُوا اور پھر سے جی اٹھا۔

  • یسوع نے ہمیں اپنی یاد دلانے کے لیے عشائے ربانی بخشی ہے۔

  • یسوع نے ہمیں ایک دوسرے کو معاف کرنا سکھایا ہے۔

  • یسوع نے ہمیں دکھایا ہے کہ کیسے رحیم بننا ہے۔

  • یسوع کی وجہ سے ہم موت کے بعد زندہ کیے جائیں گے۔

بائیں: تصقیر از سیمینی بلاکر، دائیں تصویر از بیتھ وٹی کر۔

شائع کرنا