۲۰۱۹
میں اُسے پھر سے دیکھوں گا
اپریل ۲۰۱۹


میں اُسے پھر سے دیکھوں گا

میں نیکاراگوا میں بڑی ہوئی۔ جب میں چھوٹی تھی تو ہر کام اپنے بڑے بھائی کے ساتھ کرتی تھی۔ ہم اکٹھے سکول پیدل جاتے تھے۔ ہم دکان پر اکٹھے جاتے تھے۔ ہم اپنے باغیچے میں ہر قسم کی مہم جوئی کرتے تھے۔ ہم بہت خوش تھے۔

پھر، جب میں نو سال کی تھی تو بہت افسوس ناک چیز ہوئی۔ میرا بھائی ایک زلزلے میں مارا گیا۔ پہلے تو اُس کا چلے جانا حقیقت ہی نہیں لگتا تھا۔ میں خیال کیا کرتی تھی وہ آ کر ہمارے سامنے والے دروازے پر دستک دے گا۔ وہ ہمیں بتائے تا کہ وہ یہیں کہیں گیا ہوا تھا۔ میں اس خواہش کی تکمیل کئ لیے دروازے کو گھورتی رہتی تھی۔ میری بہت ذیادہ خواہش تھی کہ میں اُسے پھر سے دیکھوں۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کچھ آسانی ہو گئی۔ میں اپنے بھائی کو یاد تو کرتی تھی لیکن اس قابل ہو گئی تھی کہ پھر سے خوشی محسوس کر سکوں۔

اُس وقت میں کلیسیائے یسوع مسیح برائے مقدسین آخری ایام کی رکن نہیں تھی۔ لیکن جب میں بڑی ہوئی تو میں نے کلیسیا کے بارے میں سیکھا اور بپتسمہ پایا۔ ایک دن میں اپنے برتن دھو رہی تھی۔ یہ ایسٹر کا وقت تھا۔ میں دوبارہ جی اٹھنے کے بارے میں سوچ رہی تھی اور میں نے اپنے بھائی کے بارے میں سوچا۔

اچانک مجھ پر ایک احساس چھا گیا۔ مجھے اپنے بھائی کے بارے میں آیا ایک خیال یاد آیا۔ اور مجھے احساس ہوا کہ یہ خیال بے وقوفی نہیں تھا! یہ خیال روح القدس کی طرف سے، مجھے تسلی اور رہنمائی دینے کے لیے تھا۔ کسی دن میرا بھائی حقیقت میں دوبارہ زندہ ہو گا۔ اور میں حقیقت میں اُسے دوبارہ دیکھوں گی۔

اگر آپ کی کسی عزیز کی موت ہو گئی ہے تو اُنہیں یاد کرنے ور اُداس ہونے میں کوئی بُرائی نہیں۔ اور جب آپ محسوس کریں کہ آپ بات کرنے کے لیے تیار ہیں تو اپنے خاندان میں یا کسی بڑے سے بات کریں۔ اپنے احساسات کے بارے میں آسمانی باپ سے دعا کریں۔ وہ آپ کو پھر سے تسلی دے سکتا ہے۔

چاہے کچھ بھی ہو یاد رکھیں کہ یسوع مسیح آپ کو پیار کرتا ہے۔ ایسٹر پر ہم اپنے لیے اُس کی قربانی کو یاد کرتے ہیں۔ اُس کی وجہ سے ہم سب دوبارہ زندہ کیے جائیں گے اور اپنے خاندانوں کے ساتھ ہمیشہ کی زندگی گزاریں گے۔

تسلی کے کارڈ

یہ کارڈ کاٹیں۔ آپ انہیں درمیان میں سے تہہ کر سکتے ہیں یا اُنہیں کتاب میں نشانی کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ اِنہیں اپنے صحائف میں یا کسی ایس جگہ پر رکھیں جہاں آپ اِنہیں اداسی، تنہائی، یا خوف کے وقت میں دیکھ سکیں۔

”میں تمھیں یتیم نہ چھوڑوں گا: میں تھارے پاس آؤں گا۔“

یوحنا ۱۴: ۱۸

”اور خُدا اُن کی آنکھوں کے سب آنسو پوںچھ دے گا۔“

مکاشفہ ۲۱: ۴

”خاطر جمع رکھو، اور خوف نہ کھاو، کیونکہ میں خُداوند تمہارے ساتھ ہو اور تمہارے ساتھ کھڑا ہوں گا“

تعلیم اور عہود ۶۸: ۶

خاکہ کشی از ملیسا مین ویل۔

شائع کرنا