۲۰۱۹
ہمارا بیٹا آسمانی باپ کا بیٹا ہے
اپریل ۲۰۱۹


ہمارے گھر، ہمارے خاندان

ہمارا بیٹا آسمانی باپ کا بیٹا ہے

مصنفہ اریزونا، یو ایس اے میں رہتی ہے۔

الفاظ جو میرے اپنے نہ تھے میرے ذہن میں داخل ہوئے: ” کیا تم سوچتی ہو کہ تم اُس کو مجھ سے زیادہ پیار کرتی ہو؟“

ہمارا پیارا چھوٹا بیٹا، ہیڈن ، جب اِس دنیا میں آیا، تو وہ نیلا پڑا ہوا تھا، جو ٹھیک سے سانس بھی نہیں لے رہا تھا، اور زندہ رہنے کے لئے جدوجہد کر رہا تھا۔ رو نہیں رہا تھا۔ کوئی حرکت نہیں کر رہا تھا۔

جب ڈاکٹرز اور نرسیں ہسپتال کے کمرے میں تیزی سے آگے پیچھے بھاگ رہے تھے، تو میں جان گئی تھی کہ کچھ نہایت غلط کام ہواہے۔ میرے شوہر اور میرے باپ نے فوری ہیڈن کو کہانتی برکت دی، اور ہیڈن کو جلدی سے انتہائی نگہداشت کی طرف منتقل کر دیا گیا۔ جلد ہی اُس کی تشخیص ہوئی اور اُس کے دل کا نقص نکلا۔ چند ہی دنوں میں وہ دل کی کئی سرجیوں کے مراحل سے گزرا۔

کہانتی برکات، روزے، اور دعاؤں کی معجزاتی قوت سے ، ہیڈن نے ہر قسم کے متفرقات پر غلبہ پایا اور وہ زندہ رہا۔ ہم اپنے بیٹے کو واپس گھر لانے اور اپنی نئی زندگیاں مل کر گزارنے کیلئے بہت زیادہ خوش تھے۔

ہیڈن ہماری زندگیوں میں ان گنت خوشیاں لایا۔ ہم نے اُسے عزیز جانا اور انتہائی خلوص دیا۔ مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ، مجھے پریشانی شروع ہوئی کہ وہ توقع کے مطابق بڑھ نہیں پا رہا تھا۔ اگرچہ ماہرین نے ہمیں پھر سے یقین دہانی کرائی تھی کہ آخر کار وہ صحیح طور پر بڑھ سکے گا، پھر بھی اپنے بیٹے کی مدد کرنے کی جدوجہد کے دوران شکوک کی آزاری جاری رہی۔

میں نے اور میرے شوہر نے ہیڈن کی بیماری کے بارے میں ہر پہلو کا مطالعہ کیا۔ ہم نے ہر وہ کام کیا جو ڈاکٹروں نے ہمیں کرنے کو کہا تھا۔ پھر بھی اُس کی نشو ونما میں کوئی ترقی نہ ہوئی تھی۔

میں تھک گئی اور مایوس ہوگئی۔ میں نے اپنے آسمانی باپ سے التجا کی کہ وہ کسی ایسے شخص کو تلاش کرنے میں میری مدد کرے جو ہیڈن کی مدد کر سکے، مگر مدد نہ آئی۔ ہیڈن کی صورت حال بدتر ہوتی گئی۔ اُسے دورے پڑنے شروع ہو گئے تھے۔ ہم ڈر گئے تھے۔ ہم نے سوچا ہم اُسے کھو رہے تھے۔

ایک رات، بہت دیر تک میں جوابات کی تلاش کر رہی تھی۔ میں نے ہیڈن کو ایک خط لکھا۔ میں نے اُسے بتایا کہ میں اُسے کتنا پیار کرتی تھی اور کتنی مشکل سے میں اُس کی زندگی کو آسان بنانے کی کوشش کر رہی تھی۔ میں نے اُس سے وعدہ کیا کہ میں اپنی باقی ماندہ زندگی میں اُس کے لئے ضرورت کردہ مدد حاصل کرنے کی کوشش کرتی رہوں گی۔

مایوسی اور غیر یقینی کی صورت حال نے وقتی طور پہ مجھ پر غلبہ پایا۔ میں نے گھٹنے ٹیکے اور اپنے آسمانی باپ سے پوچھا، ”کیوں؟“ میں نے سوچا کہ اُس نے ہیڈن کو میرے پاس اِس لئے بھیجا ہے کیوں کہ وہ جانتا ہے کہ میں کبھی بھی اپنے بیٹے کی مدد کے لئے کوشش نہیں چھوڑوں گی۔ پس میں جوابات کیوں نہ پا سکی؟ ہر ایک نیا ڈاکٹر اور نیا علاج ایک نئی مایوسی کی طرف کیوں لے کر جاتا تھا؟ کیا آسمانی باپ ہیڈن سے پیار نہ کرتا تھا؟

میں اُس لمحے کو کبھی فراموش نہ کروں گی۔ محبت کے غلبہ پانے والے احساس نے اچانک مجھے لپیٹ لیا۔ الفاظ جو میرے اپنے نہ تھے میرے ذہن میں داخل ہوئے: ”جیرلِن کیا تم سوچتی ہو کہ تم اُس کو مجھ سے زیادہ پیار کرتی ہو؟“

میں چونک گئی۔ وقت تھم سا گیا۔ آنسو میرے چہرے پر بہنے لگے—پہلے کی طرح مایوسی کے باعث نہیں، بلکہ اُمید فہم اور محبت کے سبب سے۔

اُس ایک لمحے میں، سب کچھ بدل گیا۔ میرا دل نرم ہو گیا۔ میرے سوالات بدل گئے۔ اب میں نے سمجھا کہ میرا آسمانی باپ ہیڈن سے کامل پیار کرتاہے۔ ہیڈن کو یہاں ایک بدن دے کر بھیجا گیا جو اُس کی ضروریات اور نشو ونما اور سیکھنے کے مواقعوں کے لئے مناسب ہے۔ ہم میں سے ہر ایک کی مانند، اُس کے پاس اُس کی اپنی غیر معمولی قابلیتیں اور چنوتیاں ہیں۔ میں نے جانا ہے کہ معذور بچے آسمانی باپ کے قیمتی اور محبوب بچے ہیں جو خاص مشن کے لیے زمین پر آتے ہیں۔

میرے شوہر نے اور میں نے مستقل طورپر جوابات اور برکات پائی ہیں، مگر وہ خداوند کے وقت کے مطابق موصول ہوتی ہیں، نہ کہ ہمارے اپنے وقت کے مطابق۔ ہیڈن کو اُس کی فانی زندگی میں کامیاب کرنے کے لئے ہماری راہنمائی درست کتب، علاجیات، سکولوں، اور معلمین کی طرف کی گئی۔ ہم نے اُس راہ کو تلاش کرنے کی کوشش کی جو ہمارے آسمانی باپ نے ہیڈن کے لئے مقرر کی تھی نہ کہ اُس راہ کی جس پر ہم اُس کو چلانا چاہتے تھے۔ ہم وہ سب کچھ کر رہے ہیں جس سے ہیڈن کو اُس کی الہٰی قوت تک پہنچنے میں اور وہ زندگی گزارنے میں مدد ملے گی جو آسمانی باپ نے اُس کے لئے تیار کی ہے۔ آسمانی باپ کے منصوبے کے بارے میں ہمارا فہم اب انتہائی واضح ہو گیا ہے کہ ہم سمجھ گئے ہیں کہ ہم سے پہلے ہیڈن اس کا بیٹا تھا۔

مصنفہ اور اُس کے بیٹے کی فوٹو

شائع کرنا