۲۰۱۹
ریکارڈو کے لئے ایک دعوت نامہ
اپریل ۲۰۱۹


ریکارڈو کے لئے ایک دعوت نامہ

مارٹن اپولو کورڈووا، پرانا، برازیل

جب بھی میں کلیسیائی سرگرمی کے بارے میں سنتا، تو میں ہمیشہ ۱۰ ایسے لوگوں کو دعوت دیتا جو کلیسیا کے رکن نہیں تھے۔ میں ایسا سالوں سے کر رہا ہوں۔ میں دعوت نامے لکھ کر اُن کو سفید لفاظے میں ڈالتا اور روح سے اپنی ہدایت کے لئے دعا کرتا۔ پھر میں دعوت نامے بانٹتا۔ بمشکل تمام ۱۰ لوگ شریک ہوتے، مگر اگر ایک بھی شرکت کرتا، تو میں محسوس کرتا کہ میں کامیاب ہو گیا تھا۔

کئی سال پہلے، میں نے فائیر سائیڈ کے لئے دس دعوت نامے شادی شدہ جوڑوں کے لئے تیار کئے۔ میں نے نو تو کام پر لوگوں کو دے دیے اور بس ایک رہ گیا تھا۔ میں نہیں جانتا تھا کہ یہ آخری دعوت نامہ کس کو دوں۔ چند منٹ بعد، ریکارڈو، جو سیلز کا نمائندہ تھا، میری میز کے پاس سے گزرا۔ میں نے اُسے دعوت دینے کی ترغیب کا احساس پایا، اگرچہ وہ اپنے ہی ساتھ کام کرنے والے ساتھی کے چرچ کے ایک پروگرام میں شریک ہونے کی دعوت کو ٹھکرا چکا تھا۔ میں نے نہیں سوچا تھا کہ ریکارڈو دلچسپی لے گا۔

لیکن جب ریکارڈو دوبارہ باہر جانے کے لئے میری میز کے قریب سے گزرا، تو میں نے پھر سے سرگوشی محسوس کی۔ تاہم، وہ اتنی جلدی میں باہر نکل گیا کہ مجھے اُس سے بات کرنے کا موقع ہی نہ ملا۔ میں نے دعا کی کہ اگر مجھے ریکارڈو کو واقع ہی دعوت دینی ہے تو وہ واپس لوٹے۔

میری دعا ختم ہونے کے بعد، ریکارڈو مجھ سے ایک سوال پوچھنے کے لئے واپس لوٹا۔ بعد ازاں، میں نے کہا، ”ریکارڈو، میرے چرچ میں شادی شدہ جوڑوں کے لئے ایک سرگرمی ہو رہی ہے۔ ہم اپنے تجربات بیان کریں گے کہ کس طرح سے روزمرہ زندگی میں خوش رہنا ہے۔ اِس کے بعد، وہاں رقص ہوگا۔ اگر میں تمہیں دعوت دوں، تو کیا تم آؤ گے؟“

”بے شک!“ ریکارڈو نے کہا، مگر اُس کے جواب سے میں قائل نہ ہوا۔

” کم از کم میں نے اپنا کردار تو ادا کیا“ میں نے سوچا۔

لوگوں کو آمد پر خوش آمدید کہنے کے لئے میری بیوی اور میں سرگرمی میں جلدی پہنچے۔ اچانک، میں نے ریکارڈو کو اُس کی بیوی، ریجینا کے ساتھ دیکھا۔ میں نے اُن کا تعارف اپنی بیوی اور دیگر شرکاء سے کروایا۔ ساری شام، ریکارڈو اور ریجینا ایسے دکھائی دیتے تھے جیسے کہ وہ خوب لطف اُٹھا رہے ہوں۔ میں حیران تھاجب اُنہوں نے کہا کہ وہ اتوار کو مزید جاننے کے لئے چرچ آئیں گے۔

ریکارڈو، ریجینا، اور اُن کے دو بچوں نے مزید جانا۔ آخرکار، وہ کلیسیاء میں شامل ہوگئے۔ بعد، میں ہیکل میں وہ سربمہر ہوئے۔ ریکارڈو نے ایک بار مجھے بتایا کہ وہ اور اُس کی بیوی طلاق کے بارے میں بات کر رہے تھے، لیکن پھر خداوند نے ریکارڈو کی راہنمائی میرے دفتر کی طرف کی۔

تب ہی سے میں نے خدا سے اِس بات کے لئے معافی کی درخواست کی جب میں نے شک کیا کہ شاید ریکارڈو میری دعوت کو قبول نہ کرے۔ میں نے جانا کہ یہ اہم ہے کہ ہر ایک کو دعوت دی جائے۔ آپ نہیں جانتے کہ کون قبول کر لے۔

میں نے نو دعوت نامے تو کام پر لوگوں کو دئیے اور ایک رہ گیا تھا۔ میں نہیں جانتا تھا کہ یہ ایک کس کو دوں۔

وضاحت از کیٹی ڈاکریل

شائع کرنا