۲۰۱۹
ہمارے انبیا اور رسول
اپریل ۲۰۱۹


ہمارے انبیاؑ اور رسول

یسوع مسیح، کلیسیائے یسوع مسیح برائے مقدسین آخری ایام کی رہنمائی انبیاؑ اور رسولوں کے ذریعے کرتا ہے۔ اُن کے بارے میں درج ذیل پڑھیں۔ پھر اُن کی تصاویر کاٹیںصفحہ F23 اور اُنہیں چارٹ میں اپنی جگہ پر لگائیں۔ ٹیپ ہر تصویر کے اوپر لگائیں تاک آپ اُسے اٹھا کر اُس کے نیچے کے حقائق پڑھ سکیں

صدر رسل ایم نیلسن

کلیسیائے یسوع مسیح برائے مقدسین آخری ایام کے ۱۷ویں صدر

  • دل کے سرجن تھے

  • اُنہوں نے مینڈرین زبان سمیت مختلف زبانوں کا مطالعہ کیا

  • اُن کے دس بچے ہیں، ۹ بیٹیاں اور ۱ بیٹا

صدر ڈیلن ایچ اوکس

صدارتِ اَوّل میں مشیر اَوّل

  • اُن کی پہلی نوکری ریڈیو کی مرمت کرنے والی دکان کی صفائی کرنا تھی

  • وہ وکیل اور پھر یوٹاہ کی سپریم کورٹ کے جج بنے

  • برگہم ینگ یونیورسٹی کے صدر تھے۔

صدر ہینری بی۔ آئرنگ

صدارتِ اَوّل میں مشیر دوم

  • کالج میں باسکٹ بال کھیلا کرتے تھے

  • اُنہوں نے فزکس اپنے گھر کے تختہ سیاہ پر اپنے باپ سے سیکھی

  • رِکس کالج کے صدر تھے، جو اب بی۔ وائی۔ یو–آئیڈاہو ہے۔

صدر ایم۔رسل بیلیرڈ

بارہ رسولوں کی جماعت کے قائم مقام صدر

  • انہیں یونیورسٹی میں اُن کے اعلیٰ معیارات کی وجہ سے ”بشپ“ کہا جاتا تھا۔

  • گاڑیوں کی ڈیلرشپ تھی

  • بطور مشنری انگلینڈ میں اور مشن کے صدر کے طور پر ٹورانٹو، کنیڈا میں خدمت کی

ایلڈر جیفری آر ۔ ہالینڈ

بارہ رسولوں کی جماعت

  • انگلینڈ میں ایلڈر کُک کے مشنری رفیق تھے۔

  • کلیسیا کے تعلیمی سسٹم میں نوکری کرتے تھے

  • بی وائی یو کے صدر تھے

صدر ڈئیٹر ایف۔ اکڈورف

بارہ رسولوں کی جماعت

  • بچپن میں دو بار پناہ گزین ہونا پڑا

  • ہوائی جہاز کے کپتان تھے

  • اپنے بچوں اور اُن کے بچوں کے ساتھ اسکینگ کرنا پسند کرتے ہیں

ایلڈر ڈیوڈ اے۔ بیڈ نار

بارہ رسولوں کی جماعت

  • اپنے کالج کی امریکن فٹبال کھیل کی ٹیم میں کواٹر بیک تھے

  • جرمنی میں بطور مشنری خدمت کے بعد اُنہوں نے اپنے والد کو کلیسیا کے رکن ہونے کے لیے بپتسمہ دیا

  • وہ رِکس کالج کے صدر تھے جب اُسے بی وائی یو–آئیڈاہو بنایا گیا۔

ایلڈر کوئنٹن ایل۔ کک

بارہ رسولوں کی جماعت

  • اپنے بڑے بھائی کے ساتھ صحائف پڑھنے اور دعا کرنے کے بعد گواہی پائی

  • اپنی مستقبل کی بیوی کو گیارہویں کلاس کے ٹیلینٹ شو میں دیکھا

  • فلپائن اور بحر الکاہل کے جزائر میں کلیسیا کے رہنما کے طور پر خدمت کی

ایلڈر ڈی ٹاڈ کرسٹوفرسن

بارہ رسولوں کی جماعت

  • چھوٹے ہوتے اپنے خاندان کے لیے ڈبل روٹی بنایا کرتے تھے

  • تیرہ سے اُنیس سال کی عمر میں ہل کمورہ کے جشن میں حصہ لیا کرتے تھے

  • بطور رسول بلاہٹ پانے سے پہلے بطور وکیل کام کیا کرتے تھے

بزرگ نیل ایل اینڈرسن

بارہ رسولوں کی جماعت

  • آئڈاہو، یو ایس اے، میں بھینسوں کے فارم پر پلے بڑھے

  • فرانس میں بطور مشنری اور مشن کے صدر کے طور پر خدمت کی

  • فرانسیسی، پُرتگالی، ہسپانوی اور انگریزی زبان بولتے ہیں

ایلڈر رونلڈ اے۔ ریسبینڈ

بارہ رسولوں کی جماعت

  • نیو یارک سٹی، یو ایس اے میں مشن کے صدر تھے

  • اُن کا مشنورِ عمل ہے کہ ”سب سے ذیادہ اہم لوگ ہیں“

  • اُنہوں نے چیک ریپبلک میں ایامِ آخر کی پہلی عمارت کی تقدیس کی

از ا یلڈر گیری ای۔ سٹیونسن

بارہ رسولوں کی جماعت

  • اُنہوں نے جاپان میں بطور مشنری اور مشن کے صدر خدمت کی

  • ورزش کا سامان بنانے اور بیچنے کا کاروبار شروع کیا

  • پوری کلیسیا پر بطور بشپ خدمت کی

ایلڈر ڈیل جی ۔رینلنڈ

بارہ رسولوں کی جماعت

  • اُن کا درمیان کا نام، گنر ”بہادر فوجی“ کے معنی رکھتا ہے

  • ۱۱ سال کی عمر میں اپنے خاندان کے ساتھ یوٹاہ سے سویڈن گئے

  • دل کے ڈاکٹر کے طور پر کام کیا

ایلڈر گیرٹ گانگ

بارہ رسولوں کی جماعت

  • جانوروں کو پسند کرتے ہیں، بشمول پینگون کے

  • ہر ملک میں لوگوں کو ملنا پسند کرتے ہیں

  • ایلڈر گانگ کی خاندانی تاریخیں ٨٣۷ بعد از مسیح ڈریگن گانگ اول تک جاتی ہے

ایلڈر اولیسز سوریس

بارہ رسولوں کی جماعت

  • یہ برازیل سے ہیں اور اُنہیں کے مشنری اور مشن کے صدر کے طور پر پُرتگال میں خدمت کی

  • اُنہوں نے بچپن میں اپنے خاندان کے ساتھ کلیسیا کے بارے میں سیکھا

  • اُنہوں نے ۱۲ سال کی عمرسے ہی مشن پر جانے کی تیاری شروع کر دی تھی

شائع کرنا