۲۰۱۹
جب آپ بے ہمت ہوں
اپریل ۲۰۱۹


جب آپ بے ہمت ہوں

زندگی کے اپنے اُتار چڑھائوہیں۔ بعض اوقات جب ہم مایوس ہوتے ہیں ، ہم حیران ہوتے ہیں خُدا کیا کر رہا ہے—محبت کرنےوالا آسمانی باپ ایسا ہونےکی اجازت کیوں دے رہا ہے؟ یہ المیہ ہمیں یہ پوچھنے پر مجبو رکر سکتا ہے ، ”کیا خُدا واقعی ہمارے متعلق ذاتی طور پر پرواہ کرتا ہے؟“

ایسے حالات میں ، میں نے ان صحائف کو مددگار پایا ہے:

  • زبور ۸: ۴–۵ ”تو پھِر اِنسان کیا ہے کہ تُو اُسے یاد رکھے؟… کیونکہ تُونے اُسے خُدا سے کچھ ہی کمتر بنایا ہے، اور جلال اور شوکت سے اُسے تاج دار کیا ہے۔“

  • یوحنا ۱۰: ۱۴ یہاں زمین پر اپنی زندگی کے دوران ، یِسوع نے خودکو ” اچھا چرواہا “ کہا اور اضافہ کیا، ”[میں] اپنی بھیڑوں کو جانتا ہوں۔“

  • موسیٰ ۱:۳۹ یہ میری پسندیدہ آیات ہیں ، جن میں خُداوند نے نبی جوزف سمتھ پر اپنا مقصد آشکارا کیا: ”کیوں کہ دیکھ، میرا اَمر اور جلال یہ ہے—کہ اِنسان کی لافانی اور اَبدی زندگی کا سبب پیدا کروں“—یوں بطور افراد ہم میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

  • لوقا ۷: ۱۱–۱۶: یہ واقعہ نہ صرف ہمیں موت پر منجی کی قوت کے بارے سیکھاتا ہے اِیسٹر کے تہوار پر بروقت یاد دہانی—بلکہ میرے لئے یہ اُسکا ہمارے لئے انفرادی طور پر شدید شعور ہے۔ یِسوع کے تمام تر معجزات میں سے چند ایک نہایت ہی کومل اور رحیم ہیں جیسے اُس کا نائین کی بیوہ کی خدمت گزاری ہے۔ جیسے میں نے اپنے مضمون میں بتایا ہے(دیکھئے صفحہ ۱۲)، یہ واقعہ منجی کی ہم میں دلچسپی اور ہم میں سے ہر ایک کے لئے محبت کو ظاہر کرتا ہے۔

کیتھ جے ولسن

معاون پروفیسر ، برگہم ینگ یونیورسٹی

شائع کرنا