۲۰۱۹
والد کو گاتا دیکھتے ہوئے
اپریل ۲۰۱۹


والد کو گاتا دیکھتے ہوئے

ماریا اوکا، کیلی فورنیا، یوَ ایس اے

میںاپنے مشن کی خدمات ہونولولو، ہوائی، یو ایس اے میں سر انجام دے رہی تھی کہ، صرف ساڑھے چار ماہ کے بعد ہی مجھ پر بیماری کا ایک بڑا حملہ ہوا اور اِس کے بعد مرگی کی تشخیص ہوئی۔ پھر اُس کے بعد کے مہینے ہسپتال کے چکر، بے شمار ٹیسٹ، اور نئی دوائی کے ذیلی ناموافق تاثیر کے ساتھ گزرے۔

تب تک، میں نے مشنری کام پر انتہائی توجہ مرکوز کر رکھی تھی کہ مجھے گھر کے ہڑکے کا تجربہ نہ تھا، مگر بیماری کے اِس اچانک حملے سے، میرا دل دکھتا تھا۔ میں اپنے والدین کو یاد کرتی تھی اور تنہا محسوس کرتی تھی اگرچہ میرے گرد شاندار ، دیکھ بھال کرنے والے لوگ موجود تھے۔ میں گھر نہیں جانا چاہتی تھی، مگر میں اطمینان محسوس کرنا چاہتی تھی۔

اپنے مشن کے صدر کی اجازت سے، میں نے اپنے والدین سے فون پر اپنے علاج معالجے کے بارے میں بات کی۔ میرا باپ، جسے حال ہی میں ٹیمپل سکوائر میں خیمہ اجتماع کی کوائر میں شامل ہو کر اپنے زندگی بھر کے خواب کی تکمیل کا موقع ملا تھا، اُس نے مجھے یقین دلایا کہ وہ میرے لئے جنرل کانفرنس میں، جو اگلے دن سے شروع ہونے کو تھی پورے دل سے گائے گا۔

اگلی صبح، میں نے اُس اطمینان کے لئے بھر پور طریقے سے دعا کی جس کی مجھے اشد ضرورت تھی۔ پہلے بھی جنرل کانفرنس کے دوران مجھے میرے خاص سوالوں کے جوابات مل چکے تھے، اور میرا بھروسہ تھا کہ میں پھر سے راہنمائی پاؤں گی۔ جب کانفرنس کا افتتاح ہوا، توکوائر نے گیت گایا ”Dearest Children, God Is Near You“ (گیت، نمبر ۹۶)۔ پہلے ہی منٹ میں، میں نے اپنے والد کو ٹیلی ویژن سکرین پر دیکھا۔ کیمرے نے اُن کے چہرے کو چند لمحوں کے لئے بڑا کر کے دکھایا۔

جب اطمینان کے شاندار احساس نے مجھے گھیر لیا تو میری آنکھوں سے آنسو بہنا شروع ہو گئے۔ میں جانتا تھی کہ خدا مجھ سے پیار کرتا ہے۔ وہ ٹھیک طور سے جانتا تھا کہ اُس روز مجھے کس چیز کی ضرورت تھی—ایک سادہ سی یقین دہانی کہ وہ میرے قریب ہے اور مجھ سے باخبر ہے۔ میں نے خدا کی محبت کو محسوس کیا، اور اِسی توسط سے اپنے خاندان کی، اپنے ساتھیوں کی، اور اپنے مشن کے صدر کی محبت کو بھی محسوس کیا۔ بوجھ محسوس کرنے کی بجائے، اب میں نے اِسے خداوند کی قربت میں ترقی پانے کے ایک موقع کے طور پر دیکھا۔

میری صحت کی چنوتیاں غائب تو نہ ہوئی تھیں۔ آخر کار مجھے اپنا مشن جلدی چھوڑنا پڑا، مگر میں جانتی تھی کہ خدا وہاں موجود تھا اور وہ مجھ سے پیار کرتا تھا۔ اس یقین دہانی کی بدولت میں بعد ازاں اور بہت ساری آزمائشوں پر غالب آئی اور مجھے مشکل ترین اوقات میں اُمید حاصل ہوئی۔ دوسرے شاید اِس کو ایک اتفاق کہیں، مگر میں جانتی ہوں کہ اپنے والد کو خدا کی محبت کے بارے میں گاتے دیکھنا میری ضرورت کے وقت میں ایک چھوٹا معجزہ تھا۔

جب میں نے اپنے والد کو ٹیلی ویژن سکرین پر دیکھا تو آنسو میری آنکھوں سے بہنا شروع ہو گئے۔

وضاحت از ایلن گارنز

شائع کرنا