۲۰۱۹
منجی کی نجات پر اعتماد رکھیں
اپریل ۲۰۱۹


منجی کی نجات پر اعتماد رکھیں

۱۵جنوری ۲۰۱۷، کو بریگہم ینگ یونیورسٹی میں عبادتی خطاب، ” قوتِ نجات“ میں سے۔

منجی کے کفارہ اور قیامت نے اُسے ہماری مشکلات میں مضبوط کرنے یا ہمیں اُن سے رہائی دِلانے کے لئے اُسے قوت بخشی ہے۔

ہم میں سے وہ جنہوں نے پیاروں کو کھویا ہے، آگے کی راہ غمگین اور تنہا ہو سکتی ہے—حتی کہ اُن کے لئےاِس سے بھِی زیادہ جو منجی یِسُوع مِسیح کے کفارہ اور قیامت کے علم اور گواہی کے بغیر ہیں۔ آپ کوعماوس کی راہ پر اُسکے دو شکی شاگرد یا دہیں۔ جی اُٹھا منجی اُن کے قریب آیا اور پوچھا وہ کیوں دکھی تھے۔ لوقا ہمیں جواب دیتا ہے:

”اُنہوں نے اُس سے کہا ، یِسُوع ناصری کا ماجرا جو خُدا اور ساری اُمت کے نزدیک کام اور کلام میں قدرت والا نبی تھا:

”اور سردار کاہنوں اور ہمارے حاکموں نے اُسکو پکڑوا دِیاتاکہ اُس پر قتل کا حکم دیا جائے اور اُسے مصلُوب کیا۔

”لیکن ہم کو اُمید تھی کہ اسرائیل کو مُخلصی یہی دے گا“(لوقا ۲۴: ۱۹–۲۱

ہم اپنے علم اور گواہی سے تسلی پاتے ہیں کہ یہ وہ ہی تھا جس نے اسرائیل کو مُخلصی دی۔ یہ وہ ہی تھا جس نے موت کے بندھنوں کو تُوڑا ہے(مضایاہ ۱۵: ۲۳)۔ یہ وہ ہی تھاجو اُن میں ”جو سو گئے اُن میں پہلا پھل ہوا“(۱ کرنتھِوں ۲۰:۱۵ )۔ یہ وہ ہی تھا جس نے ہیکل کے عہود کو ممکن بنایا جو ہمیں سداکے لئے اُن سے جوڑتے ہیں جن سے ہم نے”لمبا عرصہ محبت کی اور کچھ عرصہ پہلے کھو دیا ہے!“۱

ایسٹر کے اُس تہورا پر، میں ایک عبادتی پیغام کا کچھ حصہ بیان کرنا چاہتاہوں جو میں نے چند سال پہلے منجی کی قوتِ نجات کے بارے دیا تھا۔ اِ س نے مجھے مضبوط کیا جب میں نے اسے تیارکیا اور دیا۔ میں دُعا گو ہوں کہ یہ آپ کو مضبوط کرے جب آپ اِسے پڑھیں ۔

زندگی کا خاتمہ کچھ کے لئے جلد اور بلاآخر ہم سب کے لئے ہو جاتا ہے۔ ہم میں سے ہر کوئی کسی پیارے کی موت کا سامنا کرنےسے آزمائے جائے گا۔

کچھ روز قبل میں ایک شخص سے مِلا جِسے میں نے اُس کی شریک حیات کی وفات کے بعدسے نہیں دیکھا تھا۔ سماجی چھٹی کے ماحول میں یہ اچانک مُلاقات تھی۔ وہ مسکرا رہا تھا جب وہ میری طرف بڑھا۔ اُس کی بیوی کی وفات کو یاد کرتے ہوئے، میں نے حال احوال پوچھنے والے عام فقرے بڑی احتیاط سے کہے: ”کیسے ہو تُم ؟“

مسکراہٹ غائب ہو گئی، اُسکی آنکھیں نم ہو گئیں ، اور اُس نے دھیرے سے ،بڑی متانت سے کہا،” میں ٹھیک ہوں۔ مگر یہ بہت مشکل ہے۔“

یہ بہت مشکل ہے،جیسے ہم میں سے زیادہ تر نے سیکھا ہے اور ہم سب کسی وقت جانیں گے۔ اِس امتحان کامشکل ترین حصہ یہ جاننا ہے کہ غم ، تنہائی، اور موت کے ساتھ کیا کِیا جائے اور نقصان جو ہم محسوس کر سکتے ہیں جیسے ہمارا کوئی حصہ کھو گیا ہے۔ رنج و الم دائمی درد کی مانند ٹھہر سکتا ہے۔ اور کچھ، غصے اور ناانصافی کے جذبات رکھ سکتے ہیں۔

منجی ہمارے رنج و الم سے واقف ہے۔

منجی کا کفارہ اور قیامت اُسے ہمیں ایسی مشکل سے رہا کرنے کی قوت دیتا ہے۔ وہ اپنے تجربات سے ہمارے سارے رنج و الم سے آشنا ہوا۔ وہ اِسے رُوحُ کے الہام سے جا ن سکتا تھا، مگر اِس کی بجائے اُس نے بذاتِ خُود اِس کا تجربہ کرنے کا انتخاب کیا۔ قصہ کچھ یوں ہے:

”اور دیکھو وہ یروشلم میں جو کہ ہمارے باپ دادا کی سرزمین ہے، مریم سے پیدا ہو گا، وہ جو ایک کنواری،ایک انمول اور چُنا ہوا وسیلہ ہے، جس پر رُوحُ القُدس کی قدرت سایہ کرے گی اور وہ حاملہ ہو گی اور بیٹا جنے گی، ہاں، یعنی خُدا کا بیٹا۔

”اور وہ ہر قسم کی تکلیفوں اور مصیبتوں اور آزمائشوں میں پڑے گا، اور یہ اِس لئے ہو گاتاکہ وہ جو کہا گیا ہے پورا ہو کہ وہ اپنے لوگوں کی تکلیفیں اور بیماریاں اپنے پر لے لے گا۔

”اور وہ موت کو اپنے پر لے لے گا تاکہ وہ موت کے بندھن کھولے جو اُس کے لوگوں کو جکڑے ہوئے ہیں اور وہ اُن کی کمزوریاں اپنے پر لے لے گا، تاکہ وہ جسم کے اعتبار سے جانے کہ اُن کی کمزوریوں میں اُن کی کیسے مد دکرے۔“(ایلما –۱۲: ۷–۱۰

آپ کے آس پاس کے اچھے لوگ کسی پیارے کی وفات پر آپ کے غم کو سمجھنے کی کوشش کریں گے۔ وہ خود بھی غم کو محسو س کر سکتے ہیں ۔ منجی نہ صرف غم کو سمجھتا اور محسوس کرتا ہے مگر آپ کے ذاتی غم کو بھی محسو س کرتاہے جو صرف آپ محسوس کرتے ہیں۔ اور وہ آپ کو کامل طو رپر جانتاہے۔ وہ آپ کے دِل سے واقف ہے۔

رُوحُ الُقدس کو مدعو کریں ۔

جب آپ رُوحُ الُقدس کو آپ کو تسلی اور برکت دینے کے لئے مدعو کرتے ہیں منجی جان سکتا ہے کہ بہت سے کاموں میں سے آپ کون سا کام کر سکتے ہیں جو آپ کے لئے بہترین ہو گا۔ وہ جانتا ہےکہ آپ کے لئے کہاں سے آغاز کرنا بہترین ہوگا۔ بعض اوقات یہ محض دُعا کرنا ہو گا۔ بعض اوقات یہ جاکر کسی دوسرے کو تسلی دینا ہو گا۔ میں لاغر کرنے والی بیماری میں مُبتلا بیوہ کو جانتاہوں جس نے دوسری بیوہ سے مُلاقات کرنے کا الہام پایا۔ میں وہاں موجود نہیں تھا، مگر مجھے یقین ہے کہ خُداوند نے اپنی وفادار شاگردہ کو کسی دوسرے تک پہنچنے کے لئے تحریک بخشی اور یوں دونوں کی دستگیری کرنے پر قادر ہوا۔

ایسے بہت سے طریقے ہیں جن سے ہم اُن پر جن کی ہم خدمت گزاری کرتے ہیں ظاہر کر سکتے ہیں کہ ہم خیال رکھتے ہیں۔ مگر آپ یقین رکھ سکتے ہیں کہ وہ اِسے اُس طریقے سے کر سکتا اور کرے گا جو اُن کے لئے بہترین ہے جو غم زدہ ہیں اور اُن کے لئے جو اُن کے آس پاس ہیں۔ جب خُدا لوگوں کو غم سے چھٹکارا دیتا ہےاِس کا مستقل نشان یہ ہے کہ وہ اُس کے سامنے طفلانہ حلیمی محسوس کرتے ہیں۔ وفادار حلیمی کی عظیم ترین مثال ایوب کی زندگی سے ملتی ہے(دیکھئےایوب ۱: ۲۰–۲۲)۔ ایک او رمستقل نشان، جو ایوب بھی رکھتا تھا، منجی کی قدرتِ قیامت پر مستقل ایمان ہے ( دیکھئے ایوب ۱۹: ۲۶)۔

ہم سب پھر جی اُٹھیں گے، آپ کے پیاروں سمیت جو وفات پا جاتے ہیں۔ اُن کے ساتھ ہمار اپھر سے ملاپ ملکوتی نہیں ہو گا بلکہ بدنوں میں ہو گا جو پھر نہ کبھی مریں گے نہ ہی عمر رسیدہ ہونگے نہ ہی لاغر ہونگے۔

جب منجی دوبارہ جی اُٹھنے کے بعد اپنے رسولوں پر ظاہر ہوا، اُس نے نہ صرف اُنہیں اُن کے غم میں تسلی دی بلکہ ہم سب کو بھی جو کبھی غمگین ہو سکتے ہیں۔ اُس نے اُنہیں اور ہمیں یوں یقین دِلایا:

”تمھاری سلامتی ہو۔…

”میرے ہاتھ اور میرے پائوں دیکھوکہ میں ہی ہوں: مجھے چُھو کر دیکھو کیونکہ رُوحُ کے گوشت اور ہڈَی نہیں ہوتی، جیسا مُجھ میں دیکھتے ہو“ (لوقا ۲۴: ۳۶، ۳۹

خُداوندہمیں ہمارے آلام سے قوتِ نجات تک پہنچنے کے لئےہمارے لئے موزوں ترین طریقہ سے الہام بخش سکتا ہے۔ ہم خُداوند کے لئے دوسروں کی خدمت کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ہم منجی کی، اُس کی انجیل کی، کلیسیا کی بحالی کی، اور اُس کی قیامت کی گواہی دے سکتےہیں۔ ہم اُس کے احکام کی بجا آوری کر سکتے ہیں۔

وہ تمام انتخابات رُوحُ الُقدس کو مدعو کرتے ہیں۔ یہ رُوحُ الُقدس ہے جو ہمیں ہماری ضرورت کے مطابق تسلی دے سکتا ہے۔ اور رُوح کے الہام سے ،ہم قیامت کی گواہی اور آئندہ جلالی ملاپ کا واضح نظارہ پا سکتے ہیں۔ میں نے یہ تسلی محسوس کی جب میں نے اپنے کسی واقف کار کے کتبہِ لحد پر نظر ڈالی—کوئی جسے میں جانتا ہوں کہ میں مستقبل میں کسی وقت اپنی بانہوں میں سما سکتا ہوں۔ یہ جانتے ہوئے، میں نے نہ صرف غم سے رہائی پائی بلکہ مسرور توقع سے معمور ہو گیا۔

اگر وہ چھوٹی بچی بلوغت تک جیتی، اُسے اور طرح کی مشکلات سے نجات کی ضرورت ہوتی۔ اُسے جسمانی اور روحانی چنوتیوں کے ذریعے خُدا سے وفادار رہنے کے لئے آزمایا گیا ہوتا جو سب پر آتی ہیں۔ اگرچہ جسم ایک شاندار تخلیق ہے، اِسے کام کرنے کے لئے رواں رکھناچنوتی ہے جو ہم سب کو آزماتی ہے۔ ہر کسی کے لئے بیماری اور عمر رسیدہ ہونے کے اثرات سے نبردآزما ہونالازم ہے

”فروتن بنو“

اپنی مشکلات سے نجات کی قوت موجود او ر میسر ہے۔ یہ اُسی طرح کام کرتی ہے جیسے کسی پیارے کی وفات کا سامنا کرنے سے آنے والی مشکل سے نجات کام کرتی ہے۔ جیسے وہ نجات اِس لئے نہیں کہ ہمیشہ کسی پیارے کی زندگی بخش دے، دوسرے امتحانوں سے نجات اُن کو ختم کرنا نہیں ہو سکتا ہے۔ شاید خُداوند چھٹکارا نہ دے جب تک ہم ایسے انتخابات کرنے کے لئے ایمان کو فروغ نہ دے لیں جو ہماری زندگیوں میں کام کرنے کے لئے کفارہ کی قدرت لائے ۔ وہ اِس کا تقاضابے حِسی کی بدولت نہیں بلکہ ہم سے محبت کی بدولت کرتا ہے۔

تھامس بی مارش ، تب بارہ رسولوں کی جماعت کے صدرکوزندگی میں مخالفت سےخُداوندکی قدرتِ نجات پانے کے لئے ہدایت دی گئی۔ وہ مشکل مصائب میں پھنسا تھا، اورخُداوند جانتا تھا کہ وہ مزید کا سامنا کرے گا۔ اُسے یہ نصحیت کی گئی تھی جو میں اپنے لئے لیتا اور آپ کو پیش کرتا ہوں: ”فروتن بنو؛ اور خداوند تمہارا خدا اپنے ہاتھ سے تمہاری رہنمائی کرے گا ، اور تیری دعاؤں کا جواب تجھے دے گا“(عقائد و عہود ۱۱۲: ۱۰)

خُداوند ہمیشہ ہمارے مزید راستباز بننے سے ہماری راہ نمائی نجات کی جانب کرنا چاہتاہے۔ توبہ اِس کی متقاضی ہے۔ اور اِس کے لئے فروتنی چاہیے۔ پس خُداوند کو ہاتھ پکڑکر ہماری راہ نمائی کرنےکے قابل بنانے کے لئےراہِ نجات ہمیشہ فرتنی کا تقاضا کرتی ہےجہاں وہ ہمیں ہمارے مسائل کے ذریعے طہارت تک لے جانا چاہتاہے۔

مصائب آزردگی یا پست ہمتی پیدا کر سکتے ہیں۔ خُداوند کے مجھے اور آپ کو ہاتھ سے پکڑ راہ نمائی کرنے کے لئے جس فروتنی کی ضرورت ہے وہ ایمان سے آتی ہے۔ یہ اِس ایمان سے آتی ہے کہ خدا واقعی موجود ہے، کہ وہ ہمیں پیا رکرتا ہے، اور کہ وہ کیا چاہتاہے—یہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو—ہمیشہ ہمارے لئے بہترین ہوگا۔

منجی نے ہمیں وہ فروتنی دیکھائی۔ آپ نے پڑھا ہے کیسے اُس نے گتسمنی کے باغ میں دُعاکی جب وہ ہماری خاطر ہماری سمجھ یا برداشت سے بالا تر امتحان سے دوچار تھا یا جِسے بیان کرنابھی میرے لئے مشکل ہے۔ آپ کو اُس کی دُعا یاد ہے:”یوں کہتے ہوئے، اے باپ، اگر تُو چاہے تو یہ پیالہ مجھ سے ہٹالے: تو بھی میری مرضی نہیں بلکہ تیری ہی مرضی پوری ہو۔“(لوقا۲۲: ۴۲

وہ اپنے باپ ، عظیم الوہیم کو جانتا اور بھروسہ کرتا تھا۔ وہ جانتا تھا کہ اُس کا باپ سب سے طاقتور اور لامحدود طور پر شفیق تھا۔ محبوب بیٹے نے فروتن الفاظ میں،—چھوٹے بچے کے الفاظ کی مانند—اُس کی مدد کرنے کے لئے قدرتِ نجات کے لئے کہا۔

ہمت رکھیں اور تسلی پائیں

باپ نے بیٹے کو مشکل سے چھٹکارا دے کر نجات نہیں دی۔ اُس نے ہماری خاطر ایسا نہیں کیا، بلکہ اُس نے منجی کو وہ مقصد پورا کرنے دیا جو وہ ادا کرنے کے لئے آیا تھا۔ تاہم اُ س مدد کو جاننے سے جو باپ نے مہیا کی ہم اُس میں ہمیشہ ہمت اور تسلی پا سکتے ہیں:

”اور آسمان سے ایک فرشتہ اُس کو دِکھائی دیا، وہ اُسے تقویت دیتا تھا۔

”پھر وہ سخت پریشانی میں مبتلا ہو کراور بھی دلسوزی سے دُعاکرنے لگااور اُس کا پسینہ گویا خُون کی بڑی بڑی بوندیں ہو کر زمین پر ٹپکتا تھا۔

”جب دُعا سے اُٹھ کر شاگردوں کے پاس آیا تو اُنہیں غم کے مارے سوتے ہوئے پایا،

”اُور اُ ن سے کہا، تُم سوتے کیوں ہو؟اُٹھ کر دُعا کروتاکہ آزمائش میں نہ پڑو“(لوقا:۲۲: ۴۳–۴۶

منجی نے رہائی کے لئے دُعا کی۔ جو دیا گیا وہ مشکل سے فرار نہیں بلکہ اِسے شاہانہ طور پر برداشت کرنے کے لئے کافی تسلی تھی۔

اپنے شاگردوں کو اُس کا فرمان ، جو بذاتِ خُود بھی آزمائے جا رہےتھے، ہمارے لئے راہ نمائی ہے۔ ہم اس کی پیروی کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ ہم اُٹھنے اور بڑے ایمان اور فروتنی سے دُعا کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ اور ہم مرقس کی کتاب میں اضافی حکم کی پیروی کر سکتے ہیں:”اُٹھو ، چلیں “(مرقس ۱۴: ۴۲

یہاں سے، آپ کے پاس زندگی کے جسمانی اور روحانی امتحانوں سے گزرنے کے لئے مشورت ہے۔ اپنے لئے آپ جو کچھ بھی کر سکتے ہیں اُسے کرنے کے بعد آپ کو خُدا کی مدد کی ضرورت ہو گی۔ پس اُٹھو اورچلو، مگر بحران سے نجات پانے کے لئے کہنے کا انتظار کیے بغیر،جتنی جلدی ممکن ہو اُس کی مدد حاصل کریں۔

آپ کو میں اپنی سنجیدہ گواہی دیتا ہُوں کہ نجات دہندہ آپ کو جانتا اور پیار کرتا ہے۔ میں یہ جانتا ہُوں۔ اُس کا خوشی کا منصوبہ کامل ہے اور یہ ہے واقعی ہی خوشی کا منصوبہ۔ یِسُوع مِسیح جی اُٹھا تھا، ویسےہم سب بھی۔ اُس نے دکھ سہے تاکہ وہ ہمیں ہمارے سب مصائب میں مدد دے سکے۔ اُس نے ہمارے سب گناہوں اور ہم سب جو آسمانی باپ کے بچے ہیں اُن کا فدیہ دیا تاکہ ہم موت اور گناہ سے نجات پا سکیں۔

میں جانتا ہوں کلیسیائے یِسُوع مِسیح میں، رُوحُ الُقدس تسلی دینے اور پاک کرنے کے لئے آسکتا ہے جب ہم مالک کی پیروی کرتے ہیں۔ آپ اپنے اوقاتِ ضرورت میں ، اپنی زندگی کے مصائب اور امتحانوں میں اُس کی تسلی اور مدد پائیں۔

حوالہ جات

  1. ”Lead, Kindly Light،“ گیت , نمبر ۹۷۔

Placeholder credit

شائع کرنا