۲۰۱۹
حتیٰ کہ طوفان بھی ہمیں نہ رو ک سکا
اپریل ۲۰۱۹


حتیٰ کہ طوفان بھی ہمیں نہ رو ک سکا

کوریما سانتیاگو دے ہیسوز، سان جوآن، پورٹو ریکو

میرے مشن سے واپس لوٹنے کے تھوڑی دیر بعد ہی، مجھے ایک رقص میں جانے کی دعوت ملی۔ رقص میں، میرا فون کھو گیااور ایک نوجوان نے اِسے تلاش کرنے میں مجھے مدد کی پیشکش کی۔ جب ہم نے بات چیت کی، توہمیں پتا چلا کہ ہم دونوں واپس لوٹنے والے مشنری تھے اور ہم نے بہت سارے خیالات اور مقاصد کا اشتراک کیا۔

ہمارا تعلق فروغ پاتا رہا، اور ہماری منگنی ہو گئی۔ یہ ہمارا خواب تھا کہ ہماری سر بمہریت واشنگٹن ڈی سی ہیکل میں ہو اِس سے پیشتر کہ وہ مارچ ۲۰۱۸ میں نئے سرے سے بننے کے لئے بند ہو جائے۔ مگر یہ فیصلہ کرنے کے بعد، ہم نے بڑی آزمائش کا سامنا کیا۔ اول، میری ملازمت چلی گئی اور ہیکل جانے کے لئے رقم بچانے کا کوئی ذریعہ نہ تھا۔ پھر، ہماری شادی کی تاریخ سے تھوڑا پہلے ایک طوفان بھی پورٹو ریکو سے ٹکرانے والا تھا۔

جب ماریا طوفان ٹکرایا، تو اِس نے ہمارے خوبصورت جزیرے کو تباہ کر دیا۔ سٹور بند ہو گئے۔ ہم بجلی، پانی، خوراک، سے محروم ہوگئے اور دیگر بنیادی اشیاء پانا مشکل ہو گیا۔ ہم نے وہ سب کچھ گنوا دیا جس کے استعمال کا منصوبہ ہم نے اپنی استقبالیہ تقریب کے لئے بنایا تھا۔ ہمیں استقبالیہ تقریب منسوخ کرنا پڑی، اور ایسا لگتا تھا کہ ہمیں اپنی شادی بھی منسوخ کرنی پڑے گی۔ پورٹو ریکو کے اندر اور باہر سفر محدود ہوگیا تھا، اور کوئی نہیں جانتا تھا کہ کتنی دیر تک ایسا رہے گا۔ مجھے مایوسی کا احساس ہونا شروع ہو گیا، اور میں شک اور پریشانی سے بھر گئی۔

ایک رات، میرے منگیتر اور میں نے اپنی صورت حال کے بارے بات کی۔ سفر غیر یقینی تھا، اور ہمارے پاس کوئی استقبالیہ یا شادی کے کپٹرے نہ تھے، مگر روح نے اِس بات کی تصدیق کی کہ ہمیں خداوند پر بھروسہ کرنے کی ضرورت ہے۔ سب سے اہم بات ہیکل میں سربمہر ہونا تھا۔ ہم نے مدد کے لئے آسمانی باپ سے دعا کی۔

جب پورٹو ریکو سے ہوائی جہازوں کی پرواز کا عمل دوبارہ شروع ہوا، تو ہمیں نئی پروازوں کی منصوبہ سازی کرنا پڑی اور اپنی سربمہریت کی تاریخ تبدیل کرنا پڑی۔ طوفان کے بعد ہم کئی ہفتے ایک دوسرے سے رابطے کے بغیر تھے، مگر ایک دوست کا سیل فون کام کرتا تھا۔ اُس نے ہمیں اِسے ہیکل کے ساتھ رابطہ کرنے کے لئے استعمال کرنے دیا۔ ہم ہر چیز کو دوبارہ ترتیب دینے کے قابل ہوئے تاکہ ہم پھر بھی سربمہر ہو سکیں! ہمارے سفر سے چند ہفتے پہلے، خاندانی ارکان اور دوستوں نے جوتے اور کپڑوں کا عطیہ دیا اور ہماری شادی کے لئے بہت ساری چیزیں حاصل کرنے میں ہماری مدد کی۔

آخر کار جب ہم ہیکل میں داخل ہوئے تو، ہم نے اپنی ساری پریشانیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اپنے مستقبل میں اکٹھے داخل ہونے کے لئے ہم نے ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑا۔ میں حقیقتاً کہہ سکتی ہوں کہ میں نے خداوند کے ہاتھ کو محسوس کیا جو ہماری راہنمائی اور یقین دہانی کرا رہا تھا کہ جب تک ہم اس پر بھروسہ رکھیں گے، تو ہر کام ٹھیک ہو گا۔ آج، ہمیں ایک خوبصورت بیٹے کی برکت سے نوازا گیا ہے اور ہم کُل ابدیت کے لئے خاندانی طورپر سربمہر ہوئے ہیں۔

ماریا طوفان کے بعد، ایسا لگتا تھا کہ ہمیں اپنی شادی کو منسوخ کرنا پڑے گا۔

وضاحت از سوزین سائمنز

شائع کرنا