۲۰۱۹
میری بطریقی برکت کس طرح فیصلے کرنے میں میری مدد کر سکتی ہے؟
اپریل ۲۰۱۹


سوالات اور جوابات

”میری بطریقی برکت کس طرح فیصلے کرنے میں میری مدد کر سکتی ہے؟“

ہمارا ذاتی لیحونا

بطریقی برکات وہ ذریعہ ہیں کہ جن سے آسمانی باپ ہمیں ہماری قبل فانی، فانی، اور ابدی شناخت کو جاننے میں مدد کرتا ہے۔ اپنے بارے میں اِن تین خصوصی سچائیوں کو جاننے سے، ہمیں ہمارے لیے خُدا کے منصوبے پر عمل کرنے میں مدد ملتی ہے۔ ہم جان پاتے ہیں کہ ہم کون ہیں، ہم یہاں کیوں ہیں، اور ہم کہاں ہو سکتے ہیں۔ جیسا کہ لیحونا اپنی مشورت کی پیروی کرنے میں نیفی اور اُس کے خاندان کے اِیمان اور جانفشانی کے مطابق کام کرتا تھا (دیکھیں ۱ نیفی ۱۶: ۲۸)، ہم بھی اپنے لیحونا اور اِس کی مشورت کی پیروی کرنے میں اِیمانداری اور جانفشانی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں، جو ہماری الہٰی مقدُور کے حصول میں راہ نمائی کرے گا۔

بزرگ یوٹائی، عمر ۲۰ سال، ارجنٹائن سالٹا مشن

ایک ابدی تناظر

جب بھی فیصلے کرنے میں مجھے مشکل پیش آتی ہے، تو میں اپنی بطریقی برکت کی طرف مائل ہوتی ہوں اور اِس کے الہٰی مکاشفہ پر غوروفکر کرتی ہوں۔ اور پھر فیصلہ کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ یہ نہ صرف میری زمینی زندگی کو برداشت کرنے اور وعدہ کی گئی برکات کو حاصل کرنے میں مدد کرتی ہے، بلکہ کسی دن مجھے اپنے خُداوند کی بادشاہت میں داخل ہونے کے قابل بنانے کی تیاری کی بھی یاد دلاتی ہے۔ اِس سے مجھے مسلسل اِیمان میں اضافہ کرنے، خُداوند کی مرضی پر بھروسہ رکھنے، اور ابدی تناظر کے مطابق زندگی گزارنے میں مدد ملتی ہے۔

ایبیگیل ایف، عمر ۱۸ سال، کاگائن وادی، فلپائن

آسمانی مشورت

میری بطریقی برکت مجھے اپنے آسمانی باپ کی مشورت فراہم کرتی ہے۔ اگر میں اِس مشورت پر عمل کروں، تو میں جانتی ہوں کہ میں فیصلے لیتے وقت مکاشفہ حاصل کروں گی۔ کچھ سوالات کا جواب وہ میرے پوچھنے سے قبل ہی دے دیتا ہے۔

کیمی ایچ، عمر ۱۶ سال، یوٹاہ، یو ایس اے

رُوح کی سنیں

اگر آپ سخت سوال کے جواب کے لیے آرام اور راہ نمائی کے متلاشی ہیں، تو آپ اِس کے بارے میں مخلصانہ طور پر دعا کر سکتے ہیں اور دل کے حقیقی ارادے کے ساتھ اپنی بطریقی برکت کو پڑھ سکتے ہیں۔ پاک کلام میں سے ڈھونڈنا بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ میرا یقین ہے کہ اگر آپ ایسا سچے اِیمان کے ساتھ کرتے ہیں تو، خُداوند آپ کو اپنے وقت میں، بہترین طریقے سے جواب دے گا۔

کیزیا بی، عمر ۱۵ سال، ہوائی، یو ایس اے

وعدہ کی گئی برکات

بطریقی برکت ہمیں بتاتی ہے کہ خُدا ہمیں کون سی برکات دینا چاہتا ہے۔ وہ ہمیں خبردار کرتا ہے اور وضاحت دیتا ہے کہ مزید اُس کی مانند کیسے بننا چاہیے۔ جب ہم جانتے ہیں کہ آسمانی باپ نے ہمارے لیے ذخیرہ خانہ میں کیا رکھا ہے اور اِسے کیسے حاصل کرنا چاہیے، تو ہم اِس کے حصول کے موافق انتخاب کریں گے اور اِن انتخابات پر عمل کریں گے۔

ہنٹر ایچ، عمر ۱۸ سال، یوٹاہ، یو ایس اے

دور دائیں: گیٹی امیجزسے تصویر

شائع کرنا