۲۰۱۹
چند نئی عیدِ قیامت المِسیح کی روایات کا تجربہ کریں
اپریل ۲۰۱۹


چند نئی عیدِ قیامت المِسیح کی روایات کا تجربہ کریں

اِس عیدِ قیامت المِسیح، پر سب سے عظیم تحفہ کو یاد کرنے میں مزید وقت خرچ کریں۔

چھٹیوں کی وجہ سے عیدِ ولادت المِسیح عام طور پر سب سے زیادہ توجہ کا مرکز بنتی ہے۔ حالانکہ، کافی عرصہ پہلے پیش آنے والے واقعات کے بغیر کہ جن کو ہم ہر عیدِ قیامت المِسیح پر مناتے ہیں، عیدِ ولادت المِسیح کا وجود ناممکن تھا۔

صدر گورڈن بی ہنکلی (۱۹۱۰- ۲۰۰۸) نے سکھایا، ”اگر عیدِ قیامت المِسیح نہ ہوتی تو عیدِ ولادت المِسیح بھی نہ ہوتی۔ بیت الحم کا بچہ یِسُوع دوسرے عام بچوں کی مانند ہوتا گتسمنی اور کھوپڑی، اور قیامت پر فتح یابی پا کر مخلصی دینے والے مِسیح کے برعکس۔“۱

یہاں پر چند ایسی روایات دی گئی ہیں جن کو آپ اپنے سالانہ جشن میں شامل کرنے پر غور کر سکتے ہیں۔

۱۔ عیدِ قیامت المِسیح پر بھی مدحہ سرائی کے لیے جایا کریں

بڑے بڑے سینگوں والے ہرن اور چھلاوں کے بارے میں متلون مزاج متن کو الگ رکھیں تو،عیدِ ولادت المِسیح کے تمام حمدیہ گیت یِسُوع مِسیح کے بارے میں ہی ہیں۔ عیدِ قیامت المِسیح نجات دہندہ کی مدحہ سرائی کے لیے بہترین وقت ہے، اور ہاں، ایسا آپ اپنے پڑوسیوں کے دروازے کے سامنے بھی گا کے کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کو گیتوں کے چناؤ میں مشکل پیش آئے تو، گیتوں کی کتاب کے ”موضوعات“ کے حصے میں ”ایسٹر“ اور ”کفارہ“ کے نیچے دیے گئے گیتوں کی تجاویز کو دیکھیں۔ کوئی بھی گیت جس میں یِسُوع مِسیح کی ستائش کی گئی ہو عیدِ قیامت المِسیح کی مدحہ سرائی کے لیے متوافق ہے۔

۲۔ کسی کو معاف کریں

توبہ کے تحفہ کے لیے آپ کتنی بار شکر گزار ہوئے ہیں؟ عیدِ قیامت المِسیح دوسروں کو معاف کرنے کی اُسی رُوح کی بڑھوتی کے مزید فہم کا ایک موقع پیش کرتی ہے۔

یِسُوع نے سیکھایا: ”پَس، میں تم سے کہتا ہوں، تمھیں ایک دوسرے کو معاف کرنا چاہیے۔ …

”میں، خداوند، جسے معاف کرنا چاہوں معاف کروں گا، مگر تمھارے لیے تمام آدمیوں کو معاف کرنا ضروری ہے۔“ (عقائد اور عہود ۶۴: ۹–۱۰

اپنے آپ سے پوچھیں: آپ کس کے لیے برے احساسات کوبطور رنجش پال رہے ہیں؟ اِس شخص کو معاف کرنے کی طاقت کے لیے دعاگو ہوں، اور نجات دہندہ کو اُن دردناک احساسات کو غائب کرنے میں مدد کرنے دیں۔

۳۔ ایک شاندار پریڈ، ڈراما، یا دیگر پروگرام منعقد کریں

آپ عیدِ قیامت المِسیح کے پروگرام کا انتظام کرسکتے ہیں۔ ایک سادہ مثال خاندانی شام میں پاک کلام کا پڑھا جانا یا ایک کمیونٹی سُر سنگیت میں گانا ہوسکتا ہے۔

۴۔ عیزیزوں کی قبروں پر جائیں

یِسُوع مِسیح کی بدولت، مَوت کا ڈنک ختم ہو گیا (دیکھیں ۱ کُرنتھِیوں ۱۵: ۵۵)۔ اِس خوشخبری پر غور کرنے کے لیے عیزیزوں کی قبروں پر جائیں۔

شاید آپ اِن قبروں پر جاکر قیامت کے متعلق کچھ پسندیدہ صحائف بھی پڑھ سکتے ہیں۔ اِس سے متعلقہ (بہت ساروں میں سے کچھ) غور طلب صحائف یہ ہیں ۱ کُرنتھِیوں ۱۵: ۲۰–۲۲؛ ایلما ۱۱: ۴۲–۴۴؛ اور عقائد اور عہود ۸۸: ۱۴–۱۶۔

۵۔ تھوڑا بہتر بنیں

عیدِ قیامت المِسیح گتسمنی میں، صلیب پہ رونما ہونے والے واقعات، نجات دہندہ کا تیسرے دن مردوں سے جی اٹھنے، اور اِس کے بعد آسمان پر اٹھائے جانے سے پہلے ۴۰ دن تک اُس کی خدمت گزاری کے اعزاز میں منائی جاتی ہے۔

اِس کے علاوہ، آسمان پر اٹھائے جانے سے کچھ عرصہ کے بعد، یِسُوع مِسیح نیفیوں پر ظاہر ہوا اور اُن کی خدمت کی (دیکھیں ۳ نیفی ۱۱–۲۸)۔ جشن منانے کے لیے ہمارے پاس بہت کچھ ہے!

تاہم کیوں نہ عیدِ قیامت المِسیح کے تہوار کو بڑھایا جائے؟ عیدِ قیامت المِسیح کے معجزے کی رُوح میں اپنے آپ کو تھوڑی دیر اور مسرور ہونے دیں۔ عیدِ قیامت المِسیح کے بعد ۴۰ دن کے دورانیہ میں زیادہ مِسیح کی مانند ہونے کی ایک دانستہ کوشش کریں۔ اِلہام کے لیے، صدر رِسل ایم نیلسن کی درج ذیل دعوت پر غور کریں: ”ہر ہفتے اپنے وقت کا ایک حصہ یسوع کی کہی گئی ہر بات اور کیے گئے ہر کام کا مطالعہ کرنے کے لیے وقف کریں جیسا کہ پرانے عہد نامہ میں درج ہے، کیونکہ وہ پرانے عہد نامہ کا یہوواہ ہے۔ نئے عہد نامہ میں درج اُس کے قوانین کا مطالعہ کریں، کیونکہ وہ اِس کا مِسیح ہے۔ مورمن کی کتاب میں درج اُس کے عقائد کا مطالعہ کریں، کیونکہ صحائف کی کسی اور کتاب میں اُس کے مقصد اور اُس کی خدمت گزاری کو اتنے واضح طور پر بیان نہیں کیا گیا۔ اور عقائد اور عہود میں درج اُس کے الفاظ کا مطالعہ کریں، کیونکہ اُس نے ابھی بھی اِس دور میں اپنے لوگوں کو تعلیم دینا جاری رکھا ہوا ہے۔“۲

آپ کی روایات منتظر ہیں

بارہ رسولوں کی جماعت کے بزرگ ڈیٹئر ایف اوکڈورف نے سکھایا، ”تاریخ میں سب سے اہم دن تلاش کرنے کے لیے،ہمیں تقریباً ۲۰۰۰ سال پہلے کی اُس شام گتسمنی باغ میں جانا ہو گاجب یِسوع مِسیح انتہائی پُرزور دُعا کے لیے گھٹنوں کے بل ہُوا اور اپنے آپ کو گناہوں کے کفارے کے لیے پیش کیا۔“۳

تاریخ کے سب سے اہم واقعات پر غور کرنے کے لیے ہر سال وقت نکالنا قابلِ تحسین بات ہے۔ روایات ہمیں ایسا کرنے میں مدد دیتی ہیں، چاہے اِس فہرست کی ہوں یا آپ کی اپنی مرضی کی۔

آپ اِس سال کیا اضافی کریں گے؟

حوالہ جات

  1. گورڈن بی ہنکلی، ”The Wondrous and True Story of Christmas،“ انزائن، دسمبر ۲۰۰۰، ۵۔

  2. رِسل ایم نیلسن، ”Prophets, Leadership, and Divine Law“ (بین الاقوامی نوجوان سے واعظ، ۸ جنوری ٢٠١۷)، broadcasts.lds.org۔

  3. ڈیٹئرایف اُوکڈورف، ”اس اِنسان کو دیکھو!“ لیحونا، مئی ۲۰۱۸، ۱۰۸۔

وضاحت برائے اِس لیے ہمارے لیے ایک لڑکا تولد ہوا، از لِن مِلمین واڈنگر

وضاحت برائے یِسُوع مِسیح امریکہ میں جاتا ہے، از جان سکاٹ۔

شائع کرنا