۲۰۱۹
ایک نوجوان لڑکی کے طور پر، کیا مجھے تعلیم اور پیشہ پر زیادہ توجہ مرکوز کرنی چاہیے یا ایک بیوی اور ماں بننے پر؟
اپریل ۲۰۱۹


ایک نوجوان لڑکی کے طور پر، کیا مجھے تعلیم اور پیشہ پر زیادہ توجہ مرکوز کرنی چاہیے یا ایک بیوی اور ماں بننے پر؟

ہم جانتے ہیں کہ ”خاندان خالق کے منصوبے کا مرکزی حصہ ہے“ اور یہ کہ ”مائیں اپنے بچوں کی پرورش کی ذمہ دار ہیں۔“۱ اور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ، مختلف وجوہات کی بنا پر، بنیوں نے دونوں مرد اور عورت کو تعلیم حاصل کرنے کی مشورت دی ہے۔۲ اِس کے علاوہ، ہم جانتے ہیں کہ بہت سی خواتین کو یا تو پیشہ اختیار کرنے کی ضرورت پڑے گی یا وہ ایسا کرنا چاہیں گی۔

صدر ڈیلن ایچ اوکس، صدارتِ اَول میں مشیر اَول، نے خواتین کے بارے میں کہا کہ،انتخاب خاندان یا تعلیم اور پیشہ کے درمیان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، ”ہمیں وقت کا انتخاب کرنا ہے۔“ ”اور ایسا کرنے کے لیے ہم خُداوند کے الہام اور اُس کے خادموں کی تعلیمات کے متلاشی ہیں۔“۳

تعلیم حاصل کرنے، اور خاندان تشکیل دینے کا منصوبہ بنائیں۔ آپ پیشہ اختیار کرنے کا بھی منصوبہ بنا سکتے ہیں۔ اِن سب میں، آپ کی توجہ کا مرکز آسمانی باپ کے منصوبہ کی پیروی اور اُس کی مرضی کی تلاش ہونی چاہیے۔

حوالہ جات

  1. ”خاندان: دُنیا کے لئے ایک اعلان،“ familyproclamation.lds.org۔

  2. دیکھیں مضبوطی برائے نوجوانان (۲۰۱۱)، ۹۔

  3. ڈیلن ایچ اوکس، بزرگ اوکس اور بزرگ بیلرڈ کے ساتھ رُوبرُو (بین الاقوامی نوجوان غیر شادی شدہ بالغوں کی تقریب، ۱۹ نومبر، ۲۰۱۷)، broadcasts.lds.org۔