صحائف
عقائد اور عہُود ۶۰


فصل ۶۰

۸ اگست ۱۸۳۱ کو اِنڈی پینڈس، جیکسن کاؤنٹی، میزوری میں، نبی جوزف سمِتھ کے ذریعے سے دیا گیا مُکاشفہ۔ اِس موقع پر وہ بُزرگ جو جیکسن کاؤنٹی سفر کر کے آ چُکے تھے اور علاقے اور ہیکل کی جگہ کی تخصیص میں شامل ہُوئے تھے وہ یہ جاننا چاہتے تھے کہ اُنھیں کیا کرنا تھا۔

۱–۹، بُزرگوں کو شریروں کی جماعتوں میں اِنجِیل کی مُنادی کرنا ہے؛ ۱۰–۱۴، اُنھیں آرام طلبی میں اپنا وقت برباد نہیں کرنا ہے، نہ ہی اپنے توڑوں کو دفنانا ہے؛ ۱۵–۱۷، وہ اپنے پاؤں اُن کے خِلاف گواہی کے طور پر دھو سکتے ہیں جو اِنجِیل کو رَدّ کرتے ہیں۔

۱ دیکھ، خُداوند اپنی کلِیسیا کے بُزرگوں سے یُوں فرماتا ہے، جِنھیں اُس سرزمِین کو، جہاں سے وہ آئے ہیں فوراً واپس جانا ہے: دیکھو، مَیں اِس سے خُوش ہُوں، کہ تُم یہاں آئے؛

۲ لیکن بعض سے مَیں خُوش نہیں ہُوں، کیوں کہ وہ اپنا مُنہ نہیں کھولتے، بلکہ اُس توڑے کو جو مَیں نے اُن کو دیاہے، آدمیوں کے خَوف سے چھپاتے ہیں۔ اَیسوں پر اَفسوس، کیوں کہ اَیسوں کے خِلاف میرا قہر بھڑکا ہے۔

۳ اور اَیسا ہو گا، اگر وہ میرے زیادہ وفادار نہیں ہوتے، تو اُن سے وہ بھی جو اُن کے پاس ہے لے لیا جائے گا۔

۴ پَس مَیں، خُداوند اُوپر آسمانوں پر اور زمِین کے لشکروں پر حُکم رانی کرتا ہُوں، اور اُس روز جب مَیں اپنی خاص مِلکیت چُنوں گا، تمام لوگ جانیں گے کہ وہ کیا ہے جو خُدا کی قُدرت کا بیان کرتی ہے۔

۵ لیکن، سچّ، مَیں تُم سے اِس سرزمِین کے سفر کے بارے میں کہُوں گا جہاں سے تُم آئے ہو۔ اور ایک کشتی بنائی جائے، یا خریدی جائے، جَیسا تُمھیں مناسب لگے، میرے لیے یہ بات اَہم نہیں، اور اپنا سفر تیزی سے اُس مقام کے لیے کرو جو سینٹ لوئس کہلاتی ہے۔

۶ اور پھِر وہاں سے میرے خادِم سِڈنی رِگڈن، جوزف سمِتھ جُونیئر، اور اولیور کاؤڈری سِنسِناٹی کے لیے روانہ ہوں؛

۷ اور اِس جگہ پر اُنھیں اپنی آواز بُلند کرنے دو اور اُونچی آواز سے میرے کلام کا پرچار کرنے دو، قہر یا شک کیے بغیر، اُن پر مُقَدَّس ہاتھوں کو بُلند کرتے ہُوئے۔ کیوں کہ مَیں تُجھے مُقَدَّس کر سکتا ہُوں، اور تیرے گُناہ تُجھے مُعاف کیے گئے ہیں۔

۸ اور باقی سینٹ لوئس سے دو دو ہو کر، اپنا سفر کریں اور کلام کی مُنادی شریروں کی جماعتوں میں بغیر عجلت کے کریں، جب تک واپس اُن کلِیسیاؤں تک نہ پہنچ جائیں جہاں سے وہ آئے۔

۹ اور یہ سب کلِیسیاؤں کی بھلائی کے لیے؛ اِسی نیت سے مَیں نے اُن کو بھیجا ہے۔

۱۰ اور میرا خادِم ایڈورڈ پارٹریج اِس رقم سے جو مَیں نے اُس کو دی ہے، ایک حِصّہ اُن بُزرگوں کو دے جِنھیں واپسی کا حُکم ہے؛

۱۱ اور وہ جو اِستطاعت رکھتا ہے، نمایندے کے ذریعے سے اِسے واپس کرے؛ اور وہ جو نہیں رکھتا، اُس سے یہ مطالبہ نہیں۔

۱۲ اور اب مَیں باقیوں کے بارے میں کہتا ہُوں جو اِس سرزمِین کی طرف آئے ہیں۔

۱۳ دیکھ، اُنھیں شریروں کی جماعتوں کے درمیان میں اِنجِیل کی مُنادی کے لیے بھیجا گیا ہے؛ پَس مَیں اُن کو حُکم دیتا ہُوں، اِس طرح: تُم آرام طلبی میں اپنا وقت برباد نہ کرنا، نہ اپنے توڑے دفنانا کہ وہ جانا نہ جائے۔

۱۴ اور جب تُم صِیُّون کی سرزمِین میں آ جاؤ، اور میرے کلام کی مُنادی کر لو، تُم جلدی واپس جانا، شریروں کی جماعتوں میں میرے کلام کی مُنادی کرتے ہُوئے، عجلت میں نہیں، نہ ہی قہر اور جھگڑے سے۔

۱۵ اور اُن کے خِلاف جو تُمھیں قَبُول نہیں کرتے اپنے پیروں کی گرد جھاڑنا، اُن کی موجودگی میں نہیں، اَیسا نہ ہو کہ تُم اُنھیں اِشتعال دِلاؤ، بلکہ پوشیدگی میں؛ اُن کے خِلاف روزِ عدالت میں گواہی کے طور پر اپنے پاؤں دھونا۔

۱۶ دیکھو، یہ تُمھارے لیے کافی ہے، اور اُس کی مرضی ہے جِس نے تُمھیں بھیجا ہے۔

۱۷ اور میرے خادِم جوزف سمِتھ جُونیئر کے مُنہ سے، سِڈنی رِگڈن اور اولیور کاؤڈری کے بارے میں بتایا جائے گا۔ باقی اُس کے بعد۔ اَیسا ہی ہو۔ آمین۔