صحائف
عقائد اور عہُود ۷۹


فصل ۷۹

۱۲ مارچ ۱۸۳۲ کو حائرم، اوہائیو میں، نبی جوزف سمِتھ کے ذریعے سے دیا گیا مُکاشفہ۔

۱–۴، جیرڈ کارٹر کو مددگار کے وسِیلے سے اِنجِیل کی مُنادی کے لیے بُلایا جاتا ہے۔

۱ مَیں تُجھ سے سچّ کہتا ہُوں، کہ یہ میری مرضی ہے کہ میرا خادِم جیرڈ کارٹر دوبارہ مشرِقی مُلکوں میں جائے، قریہ قریہ، اور شہر شہر، اُس تَقرُّری کے اِختیار سے جِس سے اُس کو مُقرّر کِیا گیا ہے، بڑی خُوشی کی خبر، یعنی اَبَدی اِنجِیل، کی بشارت دے۔

۲ اور مَیں اُس پر مددگار بھیجُوں گا، جو اُسے سچّائی سِکھائے گا اور وہ راستہ جہاں اُسے جانا ہے؛

۳ اور جِس قدر وہ وفادار ہے، مَیں اُسے پُولوں سے تاج دار کرُوں گا۔

۴ پَس، تیرا دِل خُوش ہو جائے، میرے خادِم جیرڈ کارٹر، اور خَوف نہ کھا، تیرا خُداوند فرماتا ہے، یعنی یِسُوع مسِیح۔ آمین۔