صحائف
عقائد اور عہُود ۸۳


فصل ۸۳

۳۰ اَپریل ۱۸۳۲، اِنڈی پینڈنس، میزوری میں، نبی جوزف سمِتھ کے ذریعے سے دیا گیا مُکاشفہ۔ یہ مُکاشفہ اُس وقت نازِل ہُوا جب نبی بھائیوں کے ساتھ مشورت میں بیٹھا تھا۔

۱–۴، عَورتوں اور بچّوں کا اپنی کفالت کے لیے اپنے خاوِندوں اور والِدوں پر حق ہے؛ ۵–۶، بیواؤں اور یتیموں کا اپنی کفالت کے لیے کلِیسیا پر حق ہے۔

۱ سچّ، خُداوند یُوں فرماتا ہے، عَورتوں اور بچّوں کے بارے میں کلِیسیا کے قوانین کے علاوہ، وہ جو کلِیسیا سے تعلق رکھتے ہیں، جو اپنے اپنے خاوِند یا والِد کھو چُکے ہیں:

۲ عَورتوں کا اپنی کفالت کے لیے اپنے خاوِندوں پر حق ہے، جب تک اُن کے خاوِند لے نہ لیے جائیں، اور اگر وہ گُناہ گار نہ پائی جائیں تو کلِیسیا میں رفاقت پائیں گی۔

۳ اور وہ کلِیسیا میں رفاقت نہ پائیں گی اگر وہ اِیمان دار نہیں ہیں؛ تاہم وہ مُلک کے قوانین کے مُطابق اپنی مِیراثوں پر رہ سکتی ہیں۔

۴ تمام بچّوں کا اپنے والدّین پر کفالت کے لیے حق ہے جب تک وہ بالغ نہیں ہو جاتے۔

۵ اور اُس کے بعد، کلِیسیا پر اُن کا حق ہے، یا دُوسرے اَلفاظ میں خُداوند کے ذخیرہ خانہ پر، اگر اُن کے والدّین کے پاس اُنھیں دینے کے لیے مِیراث نہیں ہے۔

۶ اور ذخیرہ خانہ کلِیسیا کے عطیوں سے قائم رکھا جائے گا؛ اور بیواؤں اور یتیموں کے لیے مہیا کِیا جائے گا، اور غریبوں کے لیے بھی۔ آمین۔