فصل ۹۲
۱۵ مارچ ۱۸۳۳ کو کرٹ لینڈ، اوہائیو میں، نبی جوزف سمِتھ کو دیا گیا مُکاشفہ۔ یہ مُکاشفہ فریڈرک جی وِلیمز کو ہدایت دیتا ہے، جو حال ہی میں جوزف سمِتھ کا مُشِیر مُقرّر ہُوا تھا، جِس کے فرائض میں مُتحدہ اِدارہ تھا (دیکھیے فصُول ۷۸ اور ۸۲ کی شہ سُرخی)۔
۱–۲، خُداوند مُتحدہ نظام میں شمولیت سے مُتعلّق حُکم دیتا ہے۔
۱ سچّ، خُداوند یُوں فرماتا ہے، مَیں مُتحدہ نظام عطا کرتا ہُوں، پہلے سے دیے گئے حُکم کے مُوافِق مرتب کِیا گیا، اپنے خادِم فریڈرک جی وِلیمز کے بارے میں مُکاشفہ اور حُکم دیتا ہُوں، کہ تُم اُسے نظام میں قَبُول کرو گے۔ جو کُچھ مَیں کسی ایک سے کہتا ہُوں مَیں سب سے کہتا ہُوں۔
۲ اور پھِر، مَیں تُجھ سے، میرے خادِم فریڈرک جی وِلیمز، سے کہتا ہُوں، تُو اِس نظام کا سرگرم رُکن ہونا؛ اور جِس قدر تُو سارے پچھلے اَحکام ماننے میں وفادار ہو گا، تُو ہمیشہ کے لیے بابرکت ہو گا۔ آمین۔