پَس، یہ بنی نِیفی کی سرگُزشت کا خلاصہ ہے نِیز بنی لامن کا بھی—لامنوں کے لِیے لِکھا گیا، جو بنی اِسرائِیل کے باقی ماندہ ہیں؛ نِیز یہُودیوں اور غیرقَوموں کے لِیے بھی—حُکم کی معرفت سے لِکھا گیا، اور نبُوّت اور مُکاشفہ کی رُوح کے وسِیلے سے بھی—لِکھا اور مُہربند کِیا گیا، اور خُدا کی اَمان میں پوشِیدہ رکھا گیا تاکہ وہ نیست و نابُود نہ کِیا جائے—خُدا کی قُدرت اور نعمت کے وسِیلے سے اِس کے ترجمے کے واسطے سامنے آنا ہے—مرونی کے ہاتھ سے مُہربند کِیا گیا، اور خُداوند کی اَمان میں اُنھیں پوشِیدہ رکھا گیا، تاکہ غیر قَوموں کے سبب سے مُقرّرہ وقت پر سامنے لایا جائے—کہ اِن کا ترجمہ خُدا کی نعمت کے وسِیلے سے کِیا جائے۔